Fashion Ke Rang Jiddat Ke Sang - Article No. 1889

فیشن کے رنگ ،جدت کے سنگ - تحریر نمبر 1889
ٹراؤ زرز ،جو عمدہ انتخاب ہوں کس شرٹ پر کیسی ٹراؤزرز جچے گی ؟
ہفتہ 6 اکتوبر 2018
درخشاں فاروقی
کس شرٹ پر کیسی ٹراؤزرز جچے گی ؟
یہی ہے دراصل اہم نکتہ ۔لمبی قمیضوں کا رواج اب بھی موجود ہے مگر ٹراؤزرز کے روایتی انداز بدل گئے آےئے ہم آپ کو ڈیزائن اور اسٹائلنگ کے حساب سے چند مشورے دیتے ہیں ۔
1۔Frilled Pant
اوپر سے فٹ اور ٹراؤزرز کے پائینچوں سے گھیر دار فرلڈ پینٹ جدید رجحان کے عین مطابق ہے ۔یہ رسمی ملبوسات میں شمار ہوتی ہے آج کل لیس اور پھو لدار یعنی ایمبر ائیڈری والی قمیضیں بھی پہنی جا رہی ہیں ۔
2۔Boot Cut Pant
اوپر سے فٹ اور نیچے سے کھلے پائینچوں کے ساتھ فلیپر اسٹائل کا یہ رجحان بھی نوجوانوں میں مقبول ٹھہرا یہ مختصر اور لمبی دونوں قمیضوں کے ساتھ پہنی جا سکتی ہیں ۔اس پرا یمبر ائیڈری ہونے کی کوئی شرط نہیں لیکن تقریبات کے اہتمام کے ساتھ تیار کئے جانے والے ملبوسات کا حصہ ہو سکتی ہیں ۔
(جاری ہے)
3۔Bell Bottom
70ء کی دہائی کے بعد اب پھر یہ ٹرینڈ لوٹ کر آیا ہے ۔قدرے مختصر قامت کی شرٹ کے ساتھ یہ پینٹ خوب جچتی ہے ویسے پاکستان میں لمبی شرٹس کے ساتھ بھی بیل باٹم پہنے جاتے ہیں اور برے نہیں لگتے ۔کچھ سادہ تو کچھ پھولدار یا پھر جیومیٹر یکل ڈیزائنوں میں یہ بیل باٹم تقریبات کے لئے عمدہ انتخاب ہیں۔
4۔Cigarette Pant
تقریباََ پچھلے د س برس سے یہ رجحان پسند کیا جا رہا ہے ۔گزشتہ برس مختلف انداز کی دستکاریوں سے پا ئنچے بنائے جانے لگے اور یہ سگریٹ پینٹ ہر طبقے میں یکساں مقبول ٹھہری ہیں ۔سادہ سوتی میٹریل ہو یا جماوار ،بنارسی ،کھدر اور سلک،یہ ہر میٹریل میں مناسب انتخاب ہیں ۔
5۔Bow Tie Pants
یہ اسٹائل سوتی اور ریشمی دونوں میٹریلز میں بنا یا جا سکتا ہے ۔اس میں ٹراؤزر کے پائینچوں پر Bowلگا ئی جا تی ہے جو اسی کپڑے کی ہوتی ہے ۔آپ چا ہیں تو لمبی قمیض کے ساتھ یہ ٹراؤزر بنالیں لیکن اگر چھوٹی شرٹ بھی ہو تو یہ ٹراؤزر خوب جچے گا ۔یعنی Capriوالے ٹراؤزر کے ساتھ Bow Tieپینٹس خوب انتخاب ہیں ۔
6۔Culotte Pant
تقریب سادہ ہو یا پر تکلیف ،شادی بیاہ ہو یا شام کی چائے کے لئے باہر جانا ہو ،Culotteمناسب پینٹ ہے آج کل نوجوان بچیوں میں شارٹ فراک بھی پہنے جا رہے ہیں یہ کیو لاٹ ان پر بھی جچے گی۔
Browse More Clothing Tips for Women

سرخ رنگ کے آپ کی شخصیت پر اثرات
Surkh Rang Ke Aap Ki Shakhsiyat Par Asrat

عروسی ملبوسات
Aroosi Malbosat

عروسی ملبوسات کو دیں نیا روپ
Aroosi Malbosat Ko Dein Naya Roop

کشمیری فرن اور شال
Kashmiri Phiran Aur Shawl

سرخ پوشاک میں آتے ہو تو چھا جاتے ہو
Surkh Poshak Mein Aate Ho To Chhaa Jate Ho

موسمِ بہار ہر پیرھن پُربہار
Mausam E Bahar Har Pairahan Pur Bahaar

موسم سرما جینز اور گاؤن کا فیشن
Mausam Sarma Jeans Aur Gown Ka Fashion

بدلتے موسم میں کھلتے رنگوں کی برکھا
Badalte Mausam Mein Khilte Rangon Ki Barkha

سُرمئی رُتوں کے گلاب پیرہن
Surmai Rutoon Ke Gulab Perhan

اب کے موسم کا ہے انداز لبھانے والا
Ab Ke Mausam Ka Hai Andaaz Lubhane Wala

شال کا انتخاب
Shawl Ka Intekhab

شرگز
Shrugs