Garam Ouni Coat - Article No. 2771

Garam Ouni Coat

گرم اونی کوٹ - تحریر نمبر 2771

موسم سرما کی ضرورت اور فیشن

پیر 27 دسمبر 2021

زینب مغل
موسم سردیوں کا ہو تو لباس پہننے میں خاص احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔پاکستان کے شمالی علاقوں میں برفباری بھی ہوتی ہے۔وہاں موسم کی شدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملبوسات تیار کرنے والے ادارے سے بطور خاص گرم لباس ڈیزائن کرتے ہیں۔آرام دہ پہناوا ہمیشہ اس کے مالک سکون اور جمالیاتی خوشی دیتا ہے۔موسم سرما میں کوٹ ہم سب کی الماری کا ایک لازمی حصہ بن جاتا ہے۔
کوٹ کا فیشن آپ کے مزاج کی اونچائی کا تعین بھی کرتا ہے۔ذیل میں کوٹس کی چند اقسام کی تفصیل دی جا رہی ہے۔ملاحظہ کیجئے اور پھر انتخاب کیجئے کہ آپ کو کونسا کوٹ پسند ہے،جو آپ پر جچتا بھی ہو!
ٹرنچ کوٹ
یہ گھٹنوں تک کی لمبائی کا کوٹ ہوتا ہے اسے کمر کے حصے سے لگے بیلٹ کو باندھ کر پہنا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اسٹائلش کوٹ یورپ میں برسوں پہلے وہاں کی فیشن آئیکون آڈرلے نے پہن کر اسے سردیوں کے لئے لازم و ملزوم فیشن قرار دیا تھا۔

آپ سفر پر جا رہی ہوں تو اپنے ہمراہ ایک ٹرنچ کوٹ ضرور رکھ لیں،خواہ آپ ٹراؤزر کُرتی پہنتی ہوں یا سادہ شلوار قمیض یا پھر ساڑھی یہ کوٹ ہر لباس پر جچتا ہے۔
پر کا کوٹ
یہ اس وقت بھلا لگتا ہے جب باقی سارے لباس کی میچنگ کی جائے یعنی پینٹ،ٹراؤزر اور ہائی ہیلز کے ساتھ زیب تن کیا جائے تو بھلا لگتا ہے اس میں فر کی آستین اور کالر خنک ہوا سے بچاتے ہیں جنہیں سانس کی بیماری لاحق ہو وہ خواتین فر والے کوٹ نہ پہنیں تو اچھا ہے۔

پی کوٹ
یہ زیادہ تر نیوی بلیو کلر میں بنایا جاتا ہے اور اس کی لمبائی بھی کمر تک ہوتی ہے۔عموماً اس پر لکڑی سے بنے ہوئے بٹن لگائے جاتے ہیں۔آج کل پلاسٹک کے بٹن فیشن میں ہیں۔آپ چاہے تو ہلکا خاکی یا میرون رنگ میں پی کوٹ سلوا سکتی ہیں۔سردیوں میں ہونے والی شادیوں کے خاص پہناوے کے طور پر ملبوسات پر پہنئے اور بطور جیکٹ یا کوٹی اسے دیکھنے والے بھی سراہے بنا نہ رہیں گے اور خود آپ کو اپنی شخصیت پر اعتماد محسوس ہو گا۔

کیپ کوٹ
یہ ان دنوں بے حد پسند کئے جا رہے ہیں۔سادہ کاٹن،سلک،کھدر یعنی کونسا ایسا کپڑا ہے جس میں یہ تیار نہیں ملتے۔خواتین ڈیزائنر نے ان کے کناروں پر زردوزی،مکیش اور ریشمی دھاگے کے ایمبرائیڈری بھی کر دی ہے۔یہ اگر مردانہ کپڑے کا سلوایا جائے تو بھی ہر قسم کے لباس پر جچے گا۔یہ ساڑھی کے علاوہ بھی ہر لباس پر خوبصورت تاثر دے گا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Garam Ouni Coat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.