Ghere Dar Qameez Or Chori Dar Pajama - Article No. 2301

Ghere Dar Qameez Or Chori Dar Pajama

گھیرے دار قمیض اور چوڑی دار پاجامہ - تحریر نمبر 2301

ایک وقت تھا کہ چوڑی دار اور غرارے اسٹائل والے ڈھیلے پاجامے نانیاں اور دادیاں پہنا کرتی تھیں۔

ہفتہ 29 فروری 2020

راحیلہ مغل
ایک وقت تھا کہ چوڑی دار اور غرارے اسٹائل والے ڈھیلے پاجامے نانیاں اور دادیاں پہنا کرتی تھیں۔بزرگ خواتین کا چوڑی دار اور غرارے سٹائل کے ڈھیلے ڈھالے پاجامے پہننا”خاندانی“روایات کا حصہ سمجھا جاتا تھا،مگر آج کل ان پاجاموں کو نئے نام دے کر جدید فیشن کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔یہی چوڑی دار پاجامے آج کل ٹائٹس اور غرارہ سٹائل والے ڈھیلے ٹراوزرز’پلازور‘کے نام سے خواتین اور لڑکیوں میں نہایت مقبول ہورہے ہیں۔
جیسے جیسے وقت آگے کی جانب گامزن ہے ،ویسے ویسے لائف سٹائل میں تبدیلیاں بھی وقت کی ضرورت بن گئی ہیں ۔لائف سٹائل میں جدت آئے اور خواتین کے فیشن تبدیل نہ ہوں یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔دو پٹہ قمیض کے ساتھ شلواروں کا فیشن اب پرانا یعنی’اولڈ فیشن‘بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لانگ شرٹ ہو یا شارٹ ،پلازوز کا فیشن زور پکڑ رہا ہے ۔لانگ شرٹ کے ساتھ چوڑی دار پاجامے اور لانگ اور شارٹ دونوں سٹائلز کی شرٹز کے ساتھ ڈھیلے لمبے ٹراؤزرز خواتین اور لڑکیوں میں فیشن”ٹرینڈز “بن گئے ہیں ۔

اسی طرح شہرکی مارکیٹوں میں بھی مختلف رنگوں اورد یدہ زیب ڈیزائنوں والے تیار’پلازوز‘اور چوڑی دار پاجامے فروخت ہورہے ہیں۔
دراصل لباس تن کو ڈھانپتا اور سردوگرم سے بچاتا ہی نہیں ،یہ ہماری سماجی اقدار کا عکاس بھی ہے اور شخصیت کو جاذبیت ،دل کشی اور نیاپن بھی عطا کرتا ہے ۔مختلف رنگوں اور منفرد تراش خراش کے لباس انسان کو جاذب نظر بناتے ہیں اور اسے انفرادیت دیتے ہیں ۔
ملبوسات پر کی جانے والی ڈیزائننگ لباس کو نیا انداز اور انوکھی خوب صورتی عطا کرتی ہے ۔دراصل مختلف رنگوں کو اپنا پیراہن کرکے خوش لباسی کے ذوق کی تسکین کی جاتی ہے۔روایتی مشرقی لباس کا اہم جزو پاجامہ ہمیشہ سے ہی ہر طبقے کی خواتین میں مقبول رہا ہے لیکن شادی بیاہ جیسی تقریبات پر تو اسے اور بھی پسند کیا جا تاہے اکثر خواتین مہندی کی تقریب کے دوران پیلے اور سبز رنگ کے خوبصورت امتزاج سے تیار کردہ ملبوسات کے ساتھ خصوصی طور پر شلوار کی بجائے پاجامہ زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں ۔
پاجامہ کا شمار ان ملبوسات میں ہوتاہے جو بھارت اور پاکستان دونوں جگہوں میں مقبول ہے ۔
گزشتہ چند برسوں سے پاکستانی فیشن ٹرینڈز میں ہر مہینے تبدیلی رونما ہو رہی ہے آج کچھ فیشن ٹرینڈز ہیں تو اگلے مہینے کچھ ۔اس وقت آپ جتنے بھی ڈیزائنرز وئیر میں تھری پیس دیکھیں گی ان کے ساتھ دستیاب پاجامے خاصے سٹائلش پائیں گی ۔انٹر نیشنل فیشن مارکیٹ میں بھی پاجاموں پر کڑھائی کا ٹرینڈ چل رہا ہے ۔
پاجاموں پر لگائے جانے والے بٹنوں میں بھی خاصی ورائٹی دستیاب ہے آپ اپنی مرضی کے مطابق کسی قسم کا بٹن بھی لگوا سکتی ہیں ۔اگر آپ نے روز مرہ کے استعمال کے لئے پاجامہ بنوانا ہے تو پھر آپ کو زیادہ شوخ نہیں سادہ پاجامے کا انتخاب کرنا چاہیے لیکن اگر آپ کسی تقریب کے لئے پاجامہ تیار کروا رہی ہیں تو پھر سٹائلش اور ڈیزائن والے پاجامے میں کا انتخاب کریں ۔
اس کے علاوہ پاجاموں اور ٹراؤزر پر کڑھائی خاصی اہمیت کی حامل ہے اس پر دھاگے کی کڑھائی خاصی دیدہ زیب لگتی ہے اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو آپ کو جا بجا مختلف ڈیزائن کے ملبوسات نظر آئیں گے لیکن جب آپ ان کے ساتھ پاجامے دیکھیں گے تو وہ خوبصورت کڑھائی اور بیڈز سے سجے ہوں گے ۔
پاجاموں کے ساتھ قمیضوں پر بھی کڑھائی کی جارہی ہے لیکن پاجاموں پر کڑھائی کا فیشن خواتین کے لئے خاصا دلچسپ ہے ۔
قمیض کی لمبائی کم ہوتو پاجامہ کی کڑھائی اور بٹن نمایاں ہوتے ہیں لیکن بہت ساری خواتین ان کو لانگ شرٹ کے ساتھ بھی زیب تن کر رہی ہیں۔پرنٹڈ اور کڑھائی والے پاجاموں کے ساتھ سادی قمیضیں پسند کی جارہی ہیں تاکہ پاجامے پر کی گئی کڑھائی ،بٹن اور لیس نمایاں ہو۔اس کے علاوہ ایک اور اہم بات وہ یہ ہے کہ اگر شادی بیاہ کی تقریب کے لئے لباس تیار کروایا جا رہا ہے تو اس کے لئے جیولری کی مناسبت سے پاجامے اور قمیض پر کڑھائی کروائی جارہی ہے ۔
بات وہی ہے کہ یہ دور بہت سارے فیشن ٹرینڈز کا دور ہے جس کا جو دل کرتاہے وہ اسی قسم کا فیشن ٹرینڈ اپنا لیتاہے اور یہ ایک حوصلہ افزاء رجحان ہے۔
ایک دہائی قبل کے فیشن ٹرینڈز پر غور کریں تو پتہ چلتاہے کہ ایک ہی قسم کا فیشن ٹرینڈ چلتا تھا یعنی ہر ایک کو ایک ہی فیشن ٹرینڈ فالوکرنا پڑتا تھا لیکن اب صورتحال خاصی مختلف ہے ۔آنے والے برسوں میں فیشن ٹرینڈز میں اس سے بھی زیادہ تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔
اچھی بات یہ ہے کہ فیشن ٹرینڈز میں آئے روز تبدیلیوں کو لوگ قبول بھی کر رہے ہیں ۔اب چونکہ موسم بدل رہا ہے سرد موسم جا رہا ہے اور بہار کے نکھرے نکھرے موسم کا آغاز ہو رہا ہے یہ سچ ہے کہ موسم کی تبدیلی سے نہ صرف لباس تبدیل ہو جاتا ہے بلکہ فیشن بھی بدل جاتاہے اور طرز زندگی میں بدلاو بھی آجاتاہے ۔موسم بہارمیں کوئی بھی لباس کرتے اور پاجامے کا نعم البدل ہو ہی نہیں سکتا۔اس موسم میں کھلے رنگ دیکھنے والے کے من کو بھا جاتے ہیں۔کرتا پاجامہ اور ڈھیلے ڈھالے ملبوسات کا موسم صدا بہار رہتاہے ،یہ شخصیت کو نکھارتاہے ۔آج کل اس صدا بہار مقبول عام پہناوے کو نئے سٹائل سے سلوایا جا رہا ہے جو نہ صرف منفرد بلکہ بہتر لک دیتاہے دراصل یہ قدیم اور جدید فیشن کا حسین امتزاج ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Ghere Dar Qameez Or Chori Dar Pajama" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.