Khizan Ruton Ko Bahar Karte Malbosat - Article No. 2967

Khizan Ruton Ko Bahar Karte Malbosat

خزاں رتوں کو بہار کرتے ملبوسات - تحریر نمبر 2967

اس موسم میں اپنے لباس کو دیں نئے رنگ اور دلکش انداز

جمعہ 9 ستمبر 2022

راحیلہ مغل
موسم خزاں کی آمد آمد ہے لہٰذا اب اگر ہم یہ کہیں کہ ”ہلکے رنگ اور فون شیڈز کب کے ہوئے پرانے“ تو غلط نہ ہو گا۔اس پت جھڑ میں ہر خاتون کا لباس کلر وھیل سے لیے گئے رنگین اور شوخ شیڈز سے دمکنا چاہیے۔چھوٹے گلے اور لمبی آستینیں آپ کے لباس میں روایتی وقار کو بھی ظاہر کریں گی۔لیکن اس میں سگریٹ پینٹس ہی سب سے اہم ہیں کیونکہ پیٹرن،ایمبرائیڈری اور پرنٹڈ شلواروں اور پلازوز کا دور ہو گیا پرانا۔
یہاں خزاں کے پھیکے رنگوں میں رنگینی اور شوخی شامل کرنے کے اہم طریقے بیان کیے جا رہے ہیں۔
آپ جانتی ہیں کہ جس لباس کی بیس بلیک ہو،وہ ہر موقع کے لئے ہوتا ہے!یہ اسمارٹ لباس ایک ایسا غیر روایتی ڈریس ہوتا ہے جس میں میجنٹا کے شیڈز شامل ہو تو اس کی شان ہی نرالی ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس پر کرسٹل اسٹڈ،پٹے والا بیگ (سیچل) اور اسٹائلش چپل آپ کے لُک کو مزید نکھاریں گے۔

جیسے آپ کا دل چاہے اسے پہنئے آپ ہمیشہ ہی بہتر دھکائی دیں گی۔اس کے علاوہ بلیک بیس کے ساتھ شوخ پیلا رنگ دن اور رات کے ملاپ کو ظاہر کرتا ہے۔نئے ٹرینڈ کے تجربات کرنے والوں کے لئے یہ ایک مختلف مگر دلکش احساس ہو گا!اگر فلوئنگ آستینیں ہوں تو کیا کہنے۔اسے پلین بلیک ٹائٹس یا سولڈ بلیک سگریٹ پینٹس کے ساتھ بھی پہنا جا سکتا ہے۔جو دوپٹہ نہیں پہنتی لیکن لباس کا حسن دوپٹے میں چھپانا نہیں چاہتی وہ اپنے تخلیقی انداز سے ہیڈ اسکارف پہن سکتی ہیں یا اسے گردن کی پشت سے باندھ سکتی ہیں۔
اس لُک کو پھولدار کلچ (بٹوے) سے بڑھائیے اور اگر مزید اٹریکشن چاہیے تو اچھے ایئر رنگز بھی خوب جمیں گے۔
جو خواتین موسم خزاں میں اپنے پسندیدہ’فون‘شیڈز آزمانا نہیں چاہتیں وہ اس موسم میں بسکٹ براؤن بیس کے ساتھ زمینی ٹون میں پرنٹڈ فیبرک کو موقع دیں۔شرٹ میں ہلکی سی لیس اور فون رنگ کے سینڈل اس وقت پاکستان کا زبردست ٹرینڈ ہیں۔
اسے کام کرنے کی جگہ پہن کر جائیں اور اگر شام میں فوری طور پر ڈنر میں جانا ہو تو بڑے شینڈ لیئر ایئر رنگز اور ایسٹرن بیگ آپ کے شام کے ڈریس کو ایک حسین اور فارمل لُک دیں گے۔اس کے علاوہ ڈیلفی اسٹائل سب کے پسندیدہ ڈیزائنز میں سے ایک ہے۔بولڈ مگر روایتی کیونکہ یہ مشرقی اور ماڈرن فیشن کا پرفیکٹ ملاپ ہے۔خزاں کی شاموں کے لیے یہ موزوں ہے۔
اس کے علاوہ خزاں میں چاکلیٹ براؤن شیڈز اور کرمسن کلر کو بھی بہت سے اسٹائل دیے جا سکتے ہیں۔
لمبی فلوئنگ شرٹ،چوڑی دار پاجامہ،یا چھوٹی شرٹ کو سگریٹ پینٹس کے ساتھ پہنا جا سکتا ہے اور کئی انداز سے زیب تن کیا جا سکتا ہے۔اس پر ہلکا میک اپ آپ کو نیا روپ دے گا۔یہ ایک وقت میں روایتی ہے اور ٹرینڈی بھی۔دوستوں کے ساتھ شاپنگ کرنی ہو یا لنچ،یہ ایک بہترین لباس ہے۔اس میں گھٹنوں تک پینل والی پیٹرن شرٹ بھی پہنی جا سکتی ہے۔اس پر وائٹ پینٹ بہت کھلے گی اور ایک سادہ پیٹرن بیگ،روایتی سلور ایئر رنگ اور کیڑول فلیٹ سینڈل زبردست لُک دیں گے۔

نیوی بلیو میں بلاک پرنٹڈ ڈریس،پرنٹڈ آستینوں اور کھڑے کالر کے ساتھ ایک خوبصورت انداز فراہم کرتا اور اسے اکثر ایسا ہی بنایا جاتا ہے۔گلابی اور سبز شیڈز کے پھولدار کڑاہی والا لباس روایتی لنچ اور ڈنر پر پہنا جانے والا ایک خوبصورت ڈریس بن سکتا ہے۔اس بار ریشمی دوپٹے کو خزاں کے لئے اپنی ضروری لسٹ میں شامل کر لیجئے۔اس میں گلاب کے بڑے بڑے پھولوں کا پیٹرن اور اسی مناسبت سے کم پیٹرن والی سالڈ چار کول گرے شرٹ،کئی مختلف انداز فراہم کرتی ہے۔
یہ فارمل ڈریس ہے اور شام کے لئے ایک کلاسک لباس ہے۔لیئر ایئر رنگ،مشرقی ٹوٹ بیگ اور سیاہ ہیلز اس پر بہت خوبصورت دکھائی دیں گے۔
لائٹ بلیو اسٹیل رنگ کی شرٹ،بھرے ہوئے گلے کے ساتھ شام کا بہترین لباس اور دن کی میٹنگ کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ایک دوپٹہ پورے لباس کو مزید باوقار بناتا ہے۔سلور موتی کے ایئر رنگز،مشرقی اور روایتی بیگ اور فلیٹ سینڈل ایک خوبصورت اور دلکش انداز فراہم کرتے ہیں۔

اس بار موسم گرما میں پیلا،سبز اور ٹرکوئز رنگ بہت پہنا گیا ہے لیکن اب بھی بلیک ڈریس پر اس رنگ کی ایمبرائیڈری فیشن میں ان ہے۔صرف ایمبرائیڈری فیبرک سے شرٹ بنا کر ایک فارمل لباس تیار کیا جا سکتا ہے۔اگر بیگ اور دیگر چیزیں پہننی ہوں تو وہ مختلف شیڈز کی ہو سکتی ہیں۔بہترین مشورہ ہے کہ چھوٹا بیگ تھامئے اور اچھی ہیلز منتخب کیجیے اور یوں آپ کسی بھی پارٹی میں جانے کے لئے تیار ہیں۔

مسٹرڈ ڈریس پر بلیو،براؤن اور پنک پھول اور ڈیزائن ایک دلکش انتخاب ہے۔اس کے شوخ رنگ اور آستینوں کی چیکر بارڈر آپ کی عمر کو کئی برس کم ظاہر کرکے جوان اور تروتازہ ظاہر کرتی ہیں۔اپنے بالوں کو ایک طرف کرکے اسے جوڑے کی شکل دے کر وقت کی قید سے باہر نکل آئیں۔فون رنگ کے ایئر رنگز کا جوڑا،روشن ریشمی پرس اور سینڈل آپ کے اسٹائل کو ایک ڈرامائی لُک دیں گے۔
پھولدار پرنٹس،ایمبرائیڈری اور پیٹرن کو سیاہ لباس میں شامل کرکے حیرت انگیز لباس میں بدلیے۔دفتر اور کام کی جگہ پر اسے فارمل شرٹ بنا کر پہنا جا سکتا ہے اور دوپٹہ پہن کر سیمی فارمل ڈریس میں بدلا جا سکتا ہے۔رنگوں کا عجیب و غریب مکسچر لباس کو ایک روایتی لُک دیتا ہے۔چاہے تو اسے ڈنر پارٹی میں پہنیں،کسی موسیقی کے فنکشن یا پھر شادی کی ڈھولکی میں پہن کر جائیں۔

کوبالٹ بلیو ڈریس کٹ کلوز گلے کے ساتھ بنا کر اسے ایک نیا لک دیا جا سکتا ہے۔آفس ویئر کے لئے ایک بہترین چوائس ہے۔لباس میں ریگل پرنٹ کی آستینیں اور پھولوں والی ایمبرائیڈری سب سے زیادہ اہم ہیں جو لباس کو وہ روپ دیتی ہیں جو خواتین کے لئے مخصوص ہوتا ہے۔اس میں روایتی اور ٹرائبل نیکلس،ایسے ہی ایئر رنگز اور اونچی ہیل کے سینڈل آپ کو ایک ملکہ کا روپ دیں گے اور آپ ہر سمت سے تعریف حاصل کریں گی۔

سرخ رنگ کا کوئی بھی شیڈ ہو اور اس پر سیاہ رنگ،یہ نہ پرانا ہوتا ہے اور نہ ہی ٹرینڈ سے باہر۔ایسا ہی ایک لباس اپنے لئے منتخب کریں جس میں مرسلا رنگ کی بیس ہو اور آستینوں پر سیاہ رنگ کی ایمبرائیڈری اور گلے پر ایسی ہی کڑاہی نمایاں ہو جو لباس کو نیم فارمل بناتی ہے۔
ایمبرائیڈری کو ظاہر کرنے کے لئے اپنے بالوں کو اُٹھا کر پونی ٹیل کی شکل دیں جو آپ کو محفل کی جان بنا دیں گے۔
روشن ایمبرائیڈری اور میجنٹا کے شیڈز کے ساتھ جامنی رنگ کا لباس اپنی نوعیت کا ایک مختلف ڈریس ہوتا ہے۔اس میں اورنج پائپنگ گلے سے نیچے تک لگائیں جو ڈریس کو ایک واضح اور عمدہ شکل دے گی۔اس پر شوخ پھولوں کا دوپٹہ اور پلین سولڈ رنگوں والی پینٹ اسے بہترین لک دے گی۔
یہ موسم خزاں کے لئے بہترین لباس کی ٹپس اور آئیڈیاز ہیں جو ایک جانب آپ کی شان میں اضافہ کرتی ہیں تو دوسری جانب اسٹائلش بھی بناتی ہیں۔اس میں درست کلر اور دیگر پہناوے آپ کو ہر گھڑی اور ہر لمحہ اہم بناتے ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Khizan Ruton Ko Bahar Karte Malbosat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.