Khobsorat Libas Khawateen Ki Shakhsiyat Ka Aaina Dar - Article No. 2630

Khobsorat Libas Khawateen Ki Shakhsiyat Ka Aaina Dar

خوبصورت لباس خواتین کی شخصیت کا آئینہ دار - تحریر نمبر 2630

ہمارے معاشرے میں ہر خاتون کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوسروں سے منفرد نظر آئے

ہفتہ 3 جولائی 2021

راحیلہ مغل
لباس کی اہمیت کا احساس ہمیشہ سے انسان کو رہا ہے دنیا میں انسان کے علاوہ ہر مخلوق لباس کے تکلف سے آزاد ہے۔انسان لباس کا اہتمام اس لئے کرتا ہے کہ وہ پرکشش اور حسین و جمیل نظر آئے۔بالخصوص خوبصورت لباس خواتین کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔موسم کے مطابق اور پھر رواج کے مطابق خوبصورت لباس آپ کی شخصیت اور حسن میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔
لباس کی تراش خراش انسان کا ایک ہنر ہے اور ہر ہنر کی صلاحیتیں اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر رکھی ہیں اور انسان اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی صلاحیتوں کو اس کے حکم اور اجازت کے مطابق استعمال کرتا ہے۔
ہمارے معاشرے میں ہر خاتون کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ دوسروں سے منفرد نظر آئے اور ہر کوئی اس کی جانب نظر اُٹھا کر دیکھے اس لئے خواتین کو چاہیے کہ وہ ایسا لباس پہنیں جس سے مشرق کا عنصر واضح ہو بلکہ اب تو مغرب کی عورتیں بھی مشرقی انداز اپنا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ہم لباس کو اپنا جسم ڈھانپنے کے لئے ہی نہیں پہنتے بلکہ لباس استعمال کرنے کی کچھ وجوہات بھی ہیں انسان دراصل گرم خون رکھنے والا ایک جاندار ہے وہ سارا وقت اپنے جسم سے فضا میں گرمی خارج کرتا رہتا ہے۔سردیوں کے موسم میں ہمارے جسم سے بہت زیادہ گرمی خارج ہو سکتی ہے اگر ہم اسے روکنے کا بندوبست نہ کریں۔اسی طرح گرمیوں میں ہمارے جسم بہت زیادہ گرم ہو جائیں اگر ہم گرمی کو دور رکھنے کا خاص اہتمام نہ کریں۔
اسی طرح انسان کا لباس سردی اور گرمی کو کنٹرول کرنے کا باعث بنتا ہے یہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں ہلکے پھلکے اور ڈھیلے ڈھالے اور ہلکے رنگوں کے لباس زیادہ استعمال ہوتے ہیں تاکہ ہوا باآسانی اندر باہر آجا سکے اور وہ سورج کی شعاعوں کو باہر کی طرف منعکف کریں جبکہ سردیوں میں لباس موٹے اور گہرے رنگوں کے ہوتے ہیں تاکہ وہ فضا سے گرمی کو زیادہ سے زیادہ اپنے اندر جذب کریں۔

جب انسان نے غاروں نے نکل کر میدانوں اور گروپوں کی صورت میں رہنا شروع کیا۔تب ہی سے انسان نے لباس کی ضرورت محسوس کی۔ابتداء میں اس نے جانوروں کی کھالوں اور پتوں کو لباس کے طور پر اپنانا شروع کیا لیکن جیسے جیسے وہ مہذب دنیا میں داخل ہوتا گیا ویسے ویسے اس کا لباس بھی پُر تحفظ اور آراستہ ہو تا گیا۔
چونکہ پاکستان کا موسم متعدل ہے اس لئے یہاں سردی اتنی زیادہ نہیں پڑتی اس لئے موسم گرما کا استقبال لامحالہ کیا جاتا ہے جہاں تک ٹھنڈے لباس کا تعلق ہے تو اس کا اہتمام بھی بڑے خوش و خروش سے کیا جاتا ہے۔
ٹھنڈے لباس کے ضمن میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس موسم میں ہم ایسے لباس کا انتخاب کرتے ہیں جو گرمی دور کرنے کا سب سے آسان ذریعہ ہو اور ہم ایسا لباس پہن کر باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ آجا سکیں۔
موسم گرما میں کپڑوں کا ڈھیلے ڈھالے ہونا ضروری ہے تاکہ ہوا کو اندر جانے دیں جسم کو پسینے سے بہت زیادہ گیلا اور تربتر ہونے سے روک سکتیں۔ایسا لباس ہمیں موسم کی شدت کے منفی اثرات سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
آپ کی شخصیت میں لباس کا نکھار اہم جزو ہوتا ہے۔پارٹی ہو یا شادی بیاہ یا پھر کہیں آنا جانا ہو مناسب لباس کا انتخاب بہت ضروری ہے اس لئے کہ لباس سے ہی آپ کی شخصیت کی تشریح ہوتی ہے اگر آپ لباس کے بارے میں کم معلومات رکھتی ہیں یا اکثر ایسے لباس پہن لیتی ہیں جو ماحول سے ہم آہنگ نہیں ہوتا یا دوسرے لوگ رسپانس نہیں دیتے تو پھر آپ کو تھوڑا سا سوچنا ہو گا۔

اگر لباس میں ہم آہنگی نہ ہو تو دو باتیں ہوتی ہیں ایک تو یہ کہ لوگ سرے سے توجہ ہی نہیں دیتے اور دوسرے یہ کہ لوگ عزت بھی نہیں کرتے یعنی سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں۔لباس کی اہمیت بہت زیادہ ہے مگر کپڑوں کی قیمتیں اس قدر زیادہ ہیں کہ محدود بجٹ میں اچھے لباس نہ خرید سکتے ہیں اور نہ بنائے جا سکتے ہیں۔اکثر خواتین کو ایسا کہتے سنا جاتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ مناسب لباس کا مطلب مہنگا لباس ہی ہے اگر آپ تھوڑا سا محتاط ہو جائیں تو کم پیسے میں اچھا لباس تیار کر سکتی ہیں۔

لباس کے معاملے میں ہمیشہ محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔لباس چاہے لون کے ہوں،ریشمی ہوں!مگر آپ کا انتخاب ذرا دوسروں سے الگ ہونا چاہیے تاکہ آپ دوسروں سے منفرد اور الگ نظر آئیں۔آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آپ خود بھی دیدہ زیب ملبوسات تیار کر سکتی ہیں۔گرمیوں کے آتے ہی خواتین کے پہناوے بھی بدل جاتے ہیں اور کپڑوں کی ڈیزائننگ پر خصوصی توجہ دینی پڑتی ہے سردیوں میں چونکہ جرسیاں اور سوئٹرز وغیرہ قمیض کا اوپر والا حصہ کور کر لیتے ہیں اس لئے اگر سادہ کپڑے ہی پہن لئے جائیں تو کوئی زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

ہمارے ہاں جب موسم بدلتا ہے تو فیشن بھی تبدیل ہو جاتا ہے لان کے کپڑے کا مزا ہی اور ہوتا ہے آج کل ویسے بھی کاٹن اور لان کے کپڑے خواتین کے زیادہ زیر استعمال ہیں گرمیوں کے کپڑوں پر کلف لگانا اور پھر انہیں استری کرنا ایک دشوار کام ہوتا ہے لیکن شوق اور فیشن کی مجبوری میں یہ کام تقریباً سب خواتین سر انجام دیتی ہیں گوکہ بعض گھرانوں میں کپڑے دھوبی سے کلف لگ کر آتے ہیں لیکن بہت سے ایسے خاندان بھی ہیں جہاں گھر میں ہی یہ فرض انجام دیا جاتا ہے اور آج بھی لوگ اپنے لئے ایسا کچھ خود ہی کرتے ہیں تاکہ حسین اور خوبصورت نظر آئیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Khobsorat Libas Khawateen Ki Shakhsiyat Ka Aaina Dar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.