Malbosat Ki Hifazat - Article No. 2700

Malbosat Ki Hifazat

ملبوسات کی حفاظت - تحریر نمبر 2700

ہر گھر کا مسئلہ ہے کہ کپڑے دھونے کے بعد تہ لگانا ترتیب سے رکھنا پھر ہینگر میں لٹکانا ایک مشکل اور نہ ختم ہونے والا کام ہے

پیر 4 اکتوبر 2021

راحیلہ مغل
ایک مشہور کہاوت ہے کہ آپ نے کیا پہنا ہے۔یہ اہم نہیں ہوتا بلکہ کس طرح پہنا ہے یہ اہم ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ تیاری میں سب سے اہم چیز وہ طریقہ اور سلیقہ ہے جو آپ اپناتی ہیں۔اس لئے اپنے پہناوؤں کو سلیقے سے استعمال کریں اور منظم طریقے سے رکھیں۔
دراصل یہ ہر گھر کا مسئلہ ہے کہ کپڑے دھونے کے بعد تہ لگانا ترتیب سے رکھنا پھر ہینگر میں لٹکانا ایک مشکل اور نہ ختم ہونے والا کام ہے۔
جو ہر گھر کی خواتین کیلئے انجام دینا ضروری ہوتا ہے۔
کپڑوں کو ترتیب سے رکھنے کے بہت سے جدید اور قدیم طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔ان طریقوں میں الماریوں‘درازوں یا ٹرنکوں میں کپڑے رکھنا شامل ہے آج کل چونکہ صندوقوں اور ٹرنکوں کا فیشن نہیں رہا اس لئے ہر گھر میں الماری کا ہونا لازم جز قرار دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ آج کل گھروں کی سیٹنگ یا ڈیزائننگ اس طرح کی جاتی ہے کہ آپ الماریوں کے بغیر بھی اپنے کپڑے رکھنے کیلئے بہت اچھے طریقے سے انتظام کر سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم اپنی خواتین قارئین کو کپڑے منظم کرنے کے طریقے بتائیں گے۔
اگر آپ کا گھر کم رقبے پر مشتمل ہے اور آپ اپنے گھر میں الماری نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی آپ کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ آپ دیوار کے ساتھ الماری بنوا سکیں۔تو آپ ایسی کارآمد جگہ کا انتخاب کریں جو آپ کو دیواروں یا سامان کے ساتھ یا درمیان میں مل جائے جہاں آپ اپنے کپڑوں کو ترتیب سے رکھ دیں اور ان جگہوں پر کپڑے رکھے ہوئے نظر بھی نہ آئیں گے۔

سیڑھیوں کے نیچے کی خالی جگہ پر آپ بڑی بڑی درازیں بنا کر کپڑے اور جوتے رکھ سکتی ہیں اور بستر وغیرہ بھی رکھے جا سکتے ہیں اس کے علاوہ باتھ روم اور کچن کے ساتھ دیواروں پر پردہ لگا کر آپ کپڑوں کے شیلف اور ہینگر لگوا سکتے ہیں۔
بازار سے بنے بنائے کیبنٹس بھی مل جاتے ہیں۔یہ گھر میں اپنی مرضی سے سیٹ کئے جا سکتے ہیں اور کپڑے رکھنے کیلئے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
عام طور پر اس طرح کے کیبنٹس دیواروں میں لگائے جاتے ہیں یا شیلف کی صورت سجاوٹی طریقوں سے بھی استعمال کئے جاتے ہیں۔ان کیبنٹس میں آپ کپڑوں کے علاوہ جوتے بھی رکھ سکتی ہیں۔
کپڑوں کو سلیقے سے جمانے کیلئے ڈبوں کا انتخاب بھی کر سکتی ہیں۔ایسے شیلف اور کیبنٹ جو آپ کتابیں رکھنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جگہ کی کمی کی وجہ سے ڈھنگ اور سلیقے سے گھر یا کمرے کے کسی کونے میں کپڑوں کو جمع کرکے رکھنے کے کام آسکتے ہیں۔

اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ پہلے کپڑوں کو رنگ‘قسم یا گرم‘سرد کے لحاظ سے چھانٹ لیں اور پھر انہیں مختلف پلاسٹک کے ڈبوں یا کپڑے کے تھیلوں میں پیک کرے شیلف اور کیبنٹس میں جما دیں۔یہ تمام چیزیں آپ کے لئے کپڑوں کو جمانے اور بیٹھنے میں بہترین مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
کپڑوں کی الماری میں ہینگ کرنا بھی بہتر ہوتا ہے۔اس طرح آپ کو ٹراؤزر یا پینٹ نکالنے کیلئے کپڑوں کو اوپر تلے کرنا نہیں پڑے گا۔ ہلکے ہینگر میں لٹکائی گئی پینٹ یا ٹراؤزر آرام سے نکال سکتے ہیں۔کپڑوں کو رکھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Malbosat Ki Hifazat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.