Pehnaon Chaand Taron Ko Apna Libaas Mein - Article No. 3156

Pehnaon Chaand Taron Ko Apna Libaas Mein

پہناؤں چاند تاروں کو اپنا لباس میں - تحریر نمبر 3156

بنارسی لان کے سوٹ اور اپنی شاہانہ سج دھج کے ساتھ فیشن میں ”ان“

جمعرات 15 جون 2023

راحیلہ مغل
ملبوسات کو نمایاں کرنے میں جہاں ہلکے میک اپ کا کردار ہوتا ہے وہیں بالوں کی رنگت اور خوبصورت بُندوں کا بھی انتخاب کیا جاتا ہے گرمیوں کے موسم کا آغاز ہوتے ہی ملبوسات کے انداز و اطوار بھی بدل جاتے ہیں۔عام طور پر مارچ اپریل کے ابتدائی اور آخری دنوں میں گرمی اس قدر زیادہ نہیں ہوتی لیکن اس بار ”مارچ“ میں ہی گرمیوں نے اپنی آمد کا نقارہ بجا دیا تھا۔
ایسے میں موسم کے اعتبار سے گرمیوں کی شاپنگ بھی ذرا جلدی ہونے لگی ہے۔گرمیوں کے اعتبار سے اگر ہم بنارسی لان کے لائٹ پرنٹ ملبوسات زیب تن کریں تو یہ بہت خوبصورت لگیں گے۔یہ ایسے ڈیزائن ہیں جو کسی خاص تقریب میں نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں پہنے جاتے ہیں۔معمول کے ان ملبوسات کو نمایاں کرنے میں جہاں ہلکے میک اپ کا کردار ہوتا ہے وہیں بالوں کی رنگت اور خاص طور پر خوبصورت بُندوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

بات یہ نہیں کہ آپ کتنے مہنگے کپڑے پہنتی ہیں بلکہ اصل امتحان آپ کے ذوق کا ہوتا ہے۔آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ آپ پہ کیا جچتا ہے اور کیا نہیں۔آپ کے ڈریس کا ڈیزائن کیسا ہونا چاہئے اور پھر کہاں ہلکی رنگت بہتر ہے اور کہاں تیز۔بالوں کی رنگت کے متعلق ہمارا خیال ہے کہ ڈریس اور پھر بال،ان کا تال میل بہت ضروری ہے۔آج کل خواتین میں بال ڈائی کرانے کا رجحان عام ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہر کلر ہر کسی کو سوٹ نہیں کرتا۔
بہت سی خواتین بال ڈائی کرانے کے بعد اپنے اصل حسن سے بھی محروم ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنے بالوں پہ کلر کرا لیتی ہیں اور انہیں یہ نہیں معلوم ہوتا کہ اُن پہ کون سا شیڈ سوٹ کرتا ہے۔لہٰذا بالوں کو اپنی شخصیت کے مطابق رنگ کرائیں۔ایسا نہ ہو کہ لوگ آپ کو دیکھ کر ہنسی ہی نہ روک سکیں۔
اب پرانا دور گزر گیا اور نیا زمانہ ہمارے سامنے ہے۔
نئے زمانے کے اپنے تقاضے ہیں۔ہماری نانی دادی جو پہنتی تھیں وہ بہت مختلف تھا۔اسٹائل اور فیشن کے ماہرین کہتے ہیں ہر لڑکی اور خاتون کو اندازہ ہونا چاہئے کہ اگر پُرکشش،اسٹائلش اور پُراعتماد نظر آنا ہے تو اپنی ڈریسنگ پہ بھروسہ کرنا ہے۔آپ نے جو کپڑے خریدنا ہیں،پورے اعتماد کے ساتھ خریدیں۔اور جب انہیں زیب تن کرنا ہے تو پورے بھروسے کے ساتھ۔
جن کے پہناوے میں وہم ہوتے ہیں وہ خریداری سے لے کر پہننے اوڑھنے تک الجھنوں میں مبتلا رہتی ہیں۔یہ مسئلہ ہماری بیشتر خواتین کو درپیش ہوتا ہے۔اگر آپ کے اور آپ کے لباس کے مابین ”محبت“ نہیں تو آپ کیسے خوبصورت نظر آ سکتی ہیں۔آپ کیسے دنیا سے منفرد ہوں گی۔ماہرین کہتے ہیں کہ دوسروں کی باتوں میں آ کر اکثر خواتین فیشن پہ اپنے کمفرٹ کو قربان کر دیتی ہیں۔
آپ نے جو پہنا اُس نے آپ کو تسکین نہیں بلکہ تکلیف دی اور فیشن کے نام پہ ”اَن ایزی“ لباس پہن کر آپ کسی تقریب یا پارٹی میں کیسے خوش دکھائی دے سکتی ہیں۔
آپ کنفیوزڈ اور پریشان لگیں گی تو فیشن کا کیا فائدہ،فیشن نے تو آپ کا سکون برباد کر دیا۔فیشن پہ اپنے آرام اور دلی راحت کو ترجیح دی۔پارٹی میں جائیں یا کسی بھی تقریب میں،بس ذہن نشین کر لیں کہ آپ کو اپنے ملبوس پہ فخر کرنا ہے۔
کسی سے مت پوچھیں کہ میں کیسی لگ رہی ہوں۔آپ کو خود معلوم ہونا چاہئے کہ جو آپ نے پہنا وہ ”خلعتِ فاخرہ“ سے کم نہیں۔ایسے میں ہمارا مشورہ ہے کہ ”سیاہ بنارسی سگریٹ ٹراؤزر کے ساتھ ڈبل لیئر قمیض بہت پیاری لگتی ہے۔قمیض کا اِنر بنارسی ہو تو اَپر شیفون کا،جس پر انتہائی حسین کام کیا گیا ہو،جب کہ پلین شیفون دوپٹے میں کہیں کہیں چھن اور اطراف میں لیس کی ہم آمیزی خوب کھلتی ہے۔
پھر ہلکے پستئی رنگ پیراہن کی شان بھی نرالی ہے۔بیل باٹم کے ساتھ قدرے چھوٹی قمیض،جس کے دامن اور گلے پر زری کا کام ہو تو ساتھ ٹیل اسٹائل میں فل ایمبرائیڈرڈ فرنٹ اوپن اَپر کوٹ تو پھر ایسے شاہانہ لباس کے کیا ہی کہنے۔اس کے علاوہ گولڈن براؤن شیڈ میں بنارسی ڈھاکا پاجامے کے ساتھ کام دار قمیض خوشگوار تاثر دیتی ہے،ڈارک براؤن رنگ میں بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ زری اورنگ ورک کی کام دار قمیض کے کیا ہی کہنے!۔
اسی طرح ہلکے سُرمئی رنگ میں قدرے لمبی گھیردار ڈبل لیئر فراک کے بھی کیا ہی کہنے کہ فراک کا اِنر پلین ہو،جب کہ اَپر پر ملٹی شیڈڈ کام ہو۔پھر پستئی ہی کے ایک اور شیڈ میں بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ شِمر شیفون فیبرک میں ایمبرائیڈرڈ قمیض اور کرن سے آراستہ پلین دوپٹہ بھی خوب ہی بہار دکھاتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Pehnaon Chaand Taron Ko Apna Libaas Mein" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.