Peela Rang - Article No. 2577

Peela Rang

”پیلا رنگ“ بنے گا موسم گرما کا فیشن ٹرینڈ - تحریر نمبر 2577

کس موسم میں کون سا رنگ زیادہ مقبول ہے

پیر 19 اپریل 2021

آمنہ ماہم
رنگوں کے انتخاب کا مرحلہ ہو تو موسم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،فیشن ایبل خواتین کے لئے یہ جاننا بے حد ضروری ہے کہ کس موسم میں کون سا رنگ زیادہ مقبول ہے۔اس موسم گرما میں انسٹا پر جس رنگ نے دھنک بکھیری ہے،وہ سُرمئی اور پیلے رنگ کی مختلف جھلک ہیں۔سیلیبرٹیز موسم گرما میں جو رنگ اپنائے نظر آرہی ہیں،اس میں بھی پیلا رنگ سرفہرست ہے۔
کیونکہ اس سال کا رنگ ہی سُرمئی اور پیلا ہے،لہٰذا آپ بھی اس بار پیلے رنگ کے لان کا سوٹ ضرور ٹرائے کریں۔
مشرقی خواتین کے لئے ملبوسات کے انتخاب میں پیلا رنگ ایک ”چیلنجنگ آپشن“ ثابت ہوتا ہے،جسے اپناتے وقت عام طور پر خواتین کی اکثریت ہچکچاہٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔اگر غور کیا جائے تو کچھ ایسی سیلیبرٹیز موجود ہیں،جن پر عمل کرتے ہوئے پیلے رنگ کے حوالے سے پائی جانے والی ہچکچاہٹ ختم کی جا سکتی ہے اور ہر قسم کا کمپلیکس با آسانی دور کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


فیشن ایکسپرٹ کے مطابق پیلے رنگ کے ملبوسات پہنی خواتین آسانی سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔یہی نہیں،رنگوں کے حوالے سے کیے گئے ایک مطالعہ کے مطابق پیلا رنگ دماغ میں ایک مخصوص کیمیکل سیروٹونین کی سطح کو بڑھاتا ہے،اس کی بڑھی ہوئی سطح انسان کے مزاج کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔پیلے رنگ کے حوالے سے ایک خوشگوار بات یہ ہے کہ پیلا رنگ تمام عہد کی ساخت رکھنے والی خواتین کے لئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Peela Rang" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.