Punjab Ke Riwayati Malbosat - Article No. 2844

Punjab Ke Riwayati Malbosat

پنجاب کے روایتی ملبوسات - تحریر نمبر 2844

گھاگھرا،کُرتا پاجامہ،پٹیالہ شلوار اور پراندا

ہفتہ 2 اپریل 2022

راحیلہ مغل
پنجاب آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ کہلاتا ہے۔پنجاب پاکستان کا اہم حصہ ہے اس کے بغیر پاکستان کچھ بھی نہیں ہے۔ پاکستان کا دل بھی اسی صوبے میں ہے جو لاہور کے نام سے جانا جاتا ہے۔اور لاہور کو پاکستان کا دل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔پنجاب دیہی علاقوں پر مشتمل سرسبز و شاداب صوبہ ہے۔جتنے رنگ ہمیں اس صوبے میں بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں وہ شائد ہی دنیا کے کسی کونے میں موجود ہوں۔
ادھر پنجابی لوگ بستے ہیں اور ان کی زبان پنجابی ہے۔فصلوں کی پیداوار ہو یا پھلوں سبزیوں کا سوال ہو ان کو پورا پنجاب کرتا ہے۔اگر ہم اس صوبے کے لباس کی بات کریں تو نہایت خوبصورت اور دلکش لباس دیکھنے کو ملتے ہیں۔عورتیں شلوار قمیض پہنتی ہیں اور دوپٹہ اوڑھتی ہیں اور مرد شلوار قمیض کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں مگر بوڑھے مردوں کے لئے دھوتی کُرتا ہوتا ہے جو پنجاب کی تہذیب کی پوری عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کھانے میں ساگ،باجرے کی روٹی،لسی،مکھن،دودھ،دیسی گھی کو اہمیت حاصل ہے۔پنجاب کے تہواروں میں میلے بہت اہم ہیں جو بہت خوبصورتی سے پنجاب کے گاؤں گاؤں میں منائے جاتے ہیں اور پنجابی ہونے کا پورا ثبوت دیا جاتا ہے۔شادی بیاہ پر تمام رشتے دار اکٹھے ہوتے ہیں اور عورتیں ڈھولکی بجاتی اور ٹپے گا کر شادی کے ماحول میں چار چاند لگاتی ہیں۔پنجاب کے کھلے کھیت اور صاف ماحول سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔
پنجاب کی مشہور جگہوں میں بادشاہی مسجد،فیصل مسجد،گرونانک کا گردوارہ،مینار پاکستان شامل ہیں۔ پنجاب کے خوبصورت اور مشہور شہروں میں سیالکوٹ،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،اسلام آباد،مری،راولپنڈی شامل ہیں۔
پنجاب کے ملبوسات لوگوں کی روشن اور متحرک ثقافت اور طرز زندگی کا مظہر ہیں۔ملبوسات رنگوں،سکون اور خوبصورتی کا مرکب ہیں اور پنجاب اپنے ملبوسات میں پھولکاری (کڑھائی) کے استعمال کے لئے مشہور ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر دیہاتوں میں مرد پگڑی،دھوتی کُرتا،کُھسہ پہنتے ہیں۔خواتین گھاگھرا،چوڑی دار پاجامہ،رنگین شلوار قمیض،پراندا،کُھسہ،کولا پوری چپل یا تلے والی جوتی پہنتی ہیں۔جبکہ پنجاب کے شہری علاقوں میں مرد اور خواتین تازہ ترین رجحانات اور فیشن کی پیروی کرتے ہیں،وہ عام طور پر مختلف انداز کی شلوار قمیض پہنتے ہیں۔
پنجابی پھلکاری کُرتا:
کُرتا پنجابی مرد و عورتوں کا خاص لباس ہے۔
موجودہ کُرتوں میں جامہ اور پنجابی انگرکھا کی شباہت بھی ملتی ہے۔کُرتوں کو عموماً شلوار،سٹھان،تہبند،لنگی،دھوتی،پنجابی گھاگرا اور جینز کے ساتھ پہنا جاتا ہے۔ملتانی کُرتوں پر ملتان،پنجاب،پاکستان کے ڈیزائنوں کا کروشیا کیا جاتا ہے۔مقامی اجرک کی نقاشیاں بھی استعمال کی جاتی ہیں۔پھلکاری کُرتوں پر پنجاب کی نقاشیوں کی کشیدہ کاری کی جاتی ہے۔
اس میں خوش نما رنگوں سے ایسے انداز میں کڑھائی کی ہے جو خواتین کے من کو بھاتی ہے۔
پٹیالہ شلوار:
پنجاب کے اس روایتی لباس کی جڑیں پنجاب کے شہر پٹیالہ میں پائی جاتی ہیں اور ابتداء میں مردوں نے اسے استعمال کیا تھا لیکن بعد میں وہ خواتین کے لباس کا بھی ایک حصہ بن گیا۔پٹیالہ شلوار زنانہ لباس کی ایک قسم ہے جو تاریخی طور پر پنجاب کے شہر پٹیالہ کا لباس رہا ہے اور اسی مناسبت سے اس کا نام پڑا۔
نیز پٹیالہ لباس میں قمیض کے دامن چھوٹے ہوتے ہیں۔پٹیالہ لباس کو شاہی لباس بھی کہا جاتا ہے کیونکہ پرانے وقتوں میں اسے صرف پٹیالہ کے شاہی خاندانوں کے لوگ پہنا کرتے تھے۔
پنجابی گھاگھرا:
پنجاب کے جدید ہونے والے چند روایتی لباس میں سے ایک پنجابی گھاگرا ہے۔یہ لباس زیادہ تر پنجاب کے مشہور لوک رقص کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔
پنجابی گھاگھرا جسے تیور بھی کہا جاتا ہے۔روایتی طور پر اس لباس کو پنجاب کی خواتین پہنتی ہیں۔اس میں ایک گلوبند کُرتا یا کُرتی شامل ہیں۔جدید دور میں گھاگرا پاکستانی پنجاب کے دیہی علاقوں میں پہنا جاتا ہے۔گھاگرے کا آغاز چند اتکا میں ہوا جو گپت دور میں ایک مقبول لباس تھا۔
کُرتا پاجامہ:
روایتی مشرقی لباس کا اہم جزو پاجامہ ہمیشہ سے ہی ہر طبقے کی خواتین میں مقبول رہا ہے لیکن شادی بیاہ جیسی تقریبات پر تو اسے اور بھی پسند کیا جاتا ہے اکثر خواتین مہندی کی تقریب کے دوران پیلے اور سبز رنگ کے خوبصورت امتزاج سے تیار کردہ ملبوسات کے ساتھ خصوصی طور پر شلوار کی بجائے پاجامہ زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں۔
پاجامے کا شمار ان ملبوسات میں ہوتا ہے جو بھارت اور پاکستان دونوں جگہوں میں مقبول ہے۔کبھی چوڑی دار پاجامے کا خاصا رواج تھا لیکن اب سیدھے اور تنگ پینٹ نما پاجامے کا رواج چل رہا ہے۔
پنجاب کے لوگ بہت ملنسار،مہمان نواز اور خوش مزاج ہیں۔پنجاب کے ملبوسات لوگوں کی روشن اور متحرک ثقافت اور طرز زندگی کا مظہر ہیں۔تمام پنجابی پکوانوں میں ایک قدر مشترک ہے گھی یا صاف مکھن کے مسالوں کا آزادانہ استعمال اور پنجابی میٹھے گوشت کے بھی شوقین ہیں۔
زیادہ تر پنجابی کھانا چاول یا روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔کچھ پکوان ایسے ہیں جو صرف پنجاب کے لئے ہیں جیسے پراٹھا،مکئی کی روٹی،ساگ،حلیم،بریانی اور دیگر مسالے دار پکوان مشہور ہیں۔مشروبات میں،چائے ہر موسم میں پی جاتی ہے اور رواج کے طور پر زیادہ تر پنجابی اپنے مہمانوں کو چائے پیش کرتے ہیں۔پنجاب کے لوگوں کو زردہ،گلاب جامن،کھیر،جلیبی،سموسے،پکوڑے وغیرہ بھی پسند ہیں۔
گرمیوں میں لوگ لسی،دودھ سوڈا،آلو بخارے کا شربت،لیموں پانی وغیرہ پیتے ہیں۔
بھنگڑا پنجابی موسیقی کی سب سے مشہور صنف اور رقص کا انداز ہے۔پنجابی لوک گیت،موسیقی،قوالی کو شوق سے پسند کرتے ہیں اور پنجابی موسیقی پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہے۔طبلہ،ڈھول،ڈھولکی،چمٹا،بانسری اور ستار سبھی اس ثقافت کے مشترکہ آلات ہیں۔پنجابی رقص خوشی،توانائی اور جوش پر مبنی ہے۔پنجاب میں رقص کی مختلف شکلیں ہیں جن میں لُڈی،دھمال،سمی،کلی،گٹکا،بھنگڑا،گدھا اور ڈنڈیا شامل ہیں۔خاص کر پنجابی رقص نے دنیا بھر میں اہم مقام پیدا کیا ہوا ہے۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Punjab Ke Riwayati Malbosat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.