Rang Bolte Hain Jitne Rang Utni Batain - Article No. 2179

Rang Bolte Hain Jitne Rang Utni Batain

رنگ بولتے ہیں جتنے رنگ اُتنی باتیں - تحریر نمبر 2179

مارے ارد گرد ہر جانب رنگ ہی رنگ نظر آتے ہیں۔یہ رنگ ہمارے مزاج پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

ہفتہ 12 اکتوبر 2019

راحیلہ مغل
ہمارے ارد گرد ہر جانب رنگ ہی رنگ نظر آتے ہیں۔یہ رنگ ہمارے مزاج پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔اگر ہم یہ کہیں کہ رنگوں کی بھی سائنس ہوتی ہے تو غلط نہ ہو گا۔یہ حیران کن حد تک ہم سب پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔کبھی یہ خوشی کی علامت بنتے تو کبھی احتجاج اور غم کا عکاس ہوتے ہیں۔کبھی ان کو فیشن کے ناطے اپنایا جاتا ہے تو کبھی یہ ہمارے دل کا حال بیان کرنے کا کام آتے ہیں۔

کچھ رنگوں کے بارے میں ہم خواتین خود ہی اندازہ لگالیتی ہیں۔
کہ یہ ان پر اچھے نہیں لگتے اور کچھ کو بلاوجہ ہی پسندیدگی کا درجہ دے دیتی ہیں۔گویا جتنے رنگ اتنی باتیں سب کا تاثر مختلف ہے۔سب کی زبان جدا ہے انداز ایک دوسرے سے منفرد ہے لیکن سب کا مقصد ایک ہی ہے کہ ہماری زندگی کو دلچسپ بنایا جائے اور اس میں قوس وقزاح سے دمکتی خوشی اور تاثر کی کوئی کمی نہ ہو۔

(جاری ہے)


ان رنگوں کا صرف ہمارے جذبات اور احساسات پر ہی گہراتا ثر نہیں ہوتا بلکہ ہمارے ملبوسات بھی ان کے بغیر ادھورے سردی کی آمد سے قبل ہی معروف فیشن ڈیزائنر اپنے خاص اور منفرد انداز میں ونٹر اور فال کلیکشن پیش کرتے ہیں۔پھر اس کے مطابق دنیا بھر میں فیشن ٹرینڈز ترتیب پاتے ہیں۔ دوسروں کا مقابلہ فیشن اور سٹائل سے کیا جاتاہے۔
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو موسم سرما میں استعمال ہونے والے رنگوں کے بارے میں بتائیں گے تاکہ آپ موسم سرما کے ملبوسات کا دلفریب وجدید انداز کے ساتھ لباس کا رنگ منتخب کریں۔

دراصل موسم سرما اور موسم خزاں اپنے ساتھ خشکی لاتا ہے اور صرف ہوا ہی خشک نہیں ہوتی بلکہ ایسے لگتا ہے
جسے دلان پر بھی برف پڑگئی ہو۔ایسے موسم میں جذبات کو محبت کی نرمی ‘شوخ وچنچل آنچل کی تازگی اور نفیس ذوق کی پر کاری عطا کرنے کیلئے بہت ضروری ہوجاتا ہے کہ ہمارالباس دلفریب انداز عکاس ہو۔اس مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپ کو موسم سرما اور موسم خزاں میں کونسے رنگوں کا انتخاب کرنا چاہئے اس آرٹیکل میں آپ کو بتاتے ہیں۔

کتھئی رنگ:۔
یہ رنگ موسم سرما کیلئے بہترین انتخاب ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر نرمی کا احساس موجود ہے۔محبت اور دوستی کی اپنائیت جیسا یہ رنگ آپ کو موسم خزاں میں اپنے ملبوسات‘فیشن اور سٹائل سے تیار کروانے میں مدد دے گا۔اسی رنگ کو ویلوٹ کے سوٹ اور کشمیر ی شال کیلئے منتخب کرنا بہتر ہوگا۔
چیری جیسا سرخ رنگ:۔

یہ رنگ خواتین کا پسندیدہ رنگ ہے۔ہر عمر کی خواتین اس کو کسی نہ کسی انداز میں منتخب کر سکتی ہیں۔آپ کے لئے ہمارا مشورہ ہے کہ اسے ویلوٹ سائن اور کھدر سے تیار کئے ہوئے ملبوسات میں استعمال کریں۔یہ رنگ آپ کی سرد اور خشک شام کو بھی سہانا کردے گا۔
ڈیجیٹل بلیو:۔
یہ رنگ غالباً ہر قسم کی تقاریب کیلئے بہترین انتخاب ہے۔
ڈیجیٹل نیلا رنگ اصل میں ٹیکنالوجی‘جدت اور مستقبل کا عکاس ہے نوجوان لڑکیاں جو فیشن اور سٹائل کو بہت اہمیت دیتی ہیں ان کے لئے اس موسم کا پسندیدہ رنگ یہی ہونا چاہئے۔
لیونڈر کی خوشبو جیسا رنگ:۔
اس رنگ کو Lilacبھی کہتے ہیں۔ نام کو ئی بھی ہو ہاسٹل لینڈ کی مقبولیت کم ہوتی نظر آرہی ہے۔اس رنگ کی خوبی یہ ہے کہ اس میں گلابی یا بے بی بلیوجیسی سادگی نہیں بلکہ اس خاص دلکشی اور شاہانہ انداز کی جھلک ملتی ہے۔
موسم خزاں میں کسی ایسے لباس کی تیاری کا ارادہ ہوجو کڑھائی سے سجا ہوا تو اس رنگ کا انتخاب کریں۔
زیتونی سبز:۔
زیتون کے پھل جیسا سبز رنگ‘اس موسم کیلئے بہترین انتخاب ہو گاسبز رنگ کے لا تعداد شیڈ آپ کے اپنائے ہوئے گے لیکن یہ کچھ خاص اہمیت کا حامل ہے یہ ملٹری گرین اور سنہری رنگ سے ملتا جلتا ہے لیکن اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد بھی ہے۔

پہلا پکھراج رنگ:۔
پکھراج کے نگینے کو بھی دیکھا ہے۔اس میں جب پیلے رنگ کی آمیزش ہو جاتی ہے تو ایسا لگتا ہے جسے منفرد احساسات کی ایک کہکشاں زمین پر اتر آئی ہو۔سردی کے موسم میں کلاسک 12پیٹرن مثلاً پھلکاری ڈیزائن اور چیک پرنٹس کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔آپ ان رنگوں کو اپنائیں خشکی اور خنکی میں بھی فیشن اور ڈیزائن کی بہارکھل اٹھے گی۔

چاندی جیسا رنگ:۔
یہ رنگ چمک دمک سے سجاہے۔اس لئے اسے رات کی تقریبات کیلئے بہترین قرار دیا جا سکتا ہے۔فیشن ڈیزائنر سردی کے موسم میں مٹیاسک سلواشٹوز اپنانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
شوخ گلابی:۔
دنیا بھر کی خواتین کیلئے یہ رنگ ہمیشہ سے پسندیدہ ہے اسے روایتی طور پر صنف نازک سے منسوب بھی کیا جاتاہے۔البتہ آپ اسے اپنے انداز سے منفرد بناسکتی ہیں۔گہرا چمکتا ہوا آرچی گلابی رنگ آپ کی اداس شام کو رنگین بنادے گا۔یہ ہے موسم سرما کے رنگوں کی تفصیل،انھیں اپنائیں اور خوبصورت نظر آئیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Rang Bolte Hain Jitne Rang Utni Batain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.