Ruffle Dupatta , Dilkashi O Ranai Ka Namona - Article No. 2704

Ruffle Dupatta , Dilkashi O Ranai Ka Namona

رفل دوپٹہ ، دلکشی و رعنائی کا نمونہ - تحریر نمبر 2704

یہ جدید تہذیب کا عکاس ہے

جمعہ 8 اکتوبر 2021

دوپٹہ ہماری مشرقی تہذیب،ثقافت،شریعت کی تقلید اور وقار کی علامت ہے۔یہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمان گھرانوں کی خواتین کے لباس کا اہم حصہ ہے۔سادہ لباس ہوں خواہ وہ ریشمی ہوں یا سوتی دوپٹہ ان سب کے ساتھ ہم رنگ یا متضاد رنگوں کے مٹیریل سے بنایا جاتا ہے۔ گویا یہ لباس کو مکمل کرنے کا انداز بھی ہے۔
آپ نے سادہ دوپٹوں پر پیکو یا جالی کی بیل (کسی زمانے میں کروشیا کی بنی بیل) لگی دیکھی ہو گی۔
یہ روایتی انداز خواتین کو باوقار ظاہر کرتا ہے۔کامدار جوڑوں کے ساتھ آرگنزا یا جارجٹ کے کامدار دوپٹوں کو بھی لازمی جزو مانا جاتا ہے۔
کسی کسی دوپٹے پر گوٹے اور آئینوں کے جڑاؤ سے دلکش پر تو سامنے آتا ہے۔آج ہم آپ کو پاکستانی ڈریس ڈیزائننگ کی اچھوتی دنیا کی سیر کراتے ہیں یہاں آپ کو آرگنزا اور Net (نیٹ) کے دلکش تخیل دیکھنے کو ملیں گے۔

(جاری ہے)


سادہ آرگنزا کے دوپٹے پر چار یا پانچ کی چوڑی کامدار لیس پلو پر لگائی جاتی ہے اور درمیانی حصے کو عموماً سادہ چھوڑا جاتا ہے یا کچھ خواتین چھن ڈلوا لیتی ہیں۔
دوپٹوں کے جدید اسٹائلز میں Ruffled Tulle مقبول ہو رہی ہے۔یہ جالی اور آرگنزا کے مٹیریل سے بنتی ہے اور کناروں پر سفید موتیوں یا ستاروں کی چھوٹی سی بیل لگتی ہے۔یہ دوپٹوں کے بلو پر ایپلک کے انداز سے لگائی جاتی ہے۔

Vintage Soft Organza Lace
یہ لیس کپڑوں پر Pleats ڈال کے بنائی جاتی ہے آپ چاہیں تو دوپٹے کے ساتھ پہننے والے لباس کی آستینوں پر بھی یہ لیس لگا سکتی ہیں ۔دل آویز دکھائی دے گی۔
کلف دار جھالر نما دوپٹے:
یہ دور جدید کا ایسا رجحان ہے جو کبھی 16 ویں صدی کے رجحان سے جا ملتا ہے۔اس وقت یہ جھالر نما اسکارف پوری خواتین کے لباس کا حصہ تھا اور اب بھی وہاں دلہنوں کے لباس میں ایسی جھالر لگائی جاتی ہے۔
پاکستان میں کلف دار جھالر نما دوپٹے شادیوں کے لباس کا حصہ بن رہے ہیں جو دیکھنے میں بڑے ہی دلکش اور جاذب توجہ ہوتے ہیں۔یہ لہنگے،شرارے،غرارے کے علاوہ کُرتیوں،لمبی قمیضوں اور پشوازوں کے ساتھ بھی خوبصورت لگتے ہیں۔کراچی میں یہ دوپٹے بہادر آباد کی قرطبہ مارکیٹ سے دستیاب ہو رہے ہیں باقی متعدد ڈیزائنرز انہیں اپنے ملبوسات کے ساتھ متعارف کرا چکے ہیں۔

لاہور میں Syra's Atelier اور ایم ایم عالم روڈ علی ٹریڈ سینٹر پر دستیاب ہیں۔سوا گز عرض آرگنزا ہر مہارت سے کاٹ کر 44 انچ کے ٹکڑوں کو چار حصوں میں تقسیم کرکے استری سے مخصوص انداز دیا جاتا ہے۔اس کے بعد اریب زاویئے سے 141/2 رکھا جاتا ہے پھر نشان زدہ کپڑے کو تراشا جاتا ہے یہ چار حصے درمیان میں کاٹے جاتے ہیں اور پھر جوڑ لگائے جاتے ہیں۔
سلائی سے دلچسپی اور مہارت رکھنے والی خواتین درزی آن لائن اور Magnet Thread کی ویڈیوز دیکھ کر بھی یہ رفل دوپٹہ گھر پر خود تیار کر سکتی ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Ruffle Dupatta , Dilkashi O Ranai Ka Namona" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.