Shawl - Bawaqar Orhni Hai - Article No. 2798

Shawl - Bawaqar Orhni Hai

شال ․․․ باوقار اوڑھنی ہے - تحریر نمبر 2798

سردیاں منائیں ذرا اسٹائل کے ساتھ

جمعہ 28 جنوری 2022

موسم سرما اپنے جوبن پر ہے اور اس موسم کا لطف پہننے اوڑھنے میں بھی محسوس ہوتا ہے۔ایسا لگتا ہے یہ محض کھانے کے دن نہیں۔نت نئے گرم لباس بھی پہننے کا ہے۔خنکی سے بچنا بھی ہے اور دلکش بھی نظر آنا ہے تو ایسے میں اپنے پہناوؤں پر نظر دوڑانا لازمی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


آپ کی وارڈ روب کیا کہتی ہے؟
پچھلے برس کے خریدے ہوئے سویٹرز،کارڈیگنز اور شالیں اس سال بھی کام آ سکتی ہیں مگر بہتر ہے کہ انہیں دھوپ لگا لی جائے یا پھر ڈرائی کلین کرا کے استعمال کیا جائے کیونکہ سردیوں میں جلد خشک اور حساس ہو جاتی ہے۔

حساس جلد کے حامل افراد کو اونی لباس سے الرجی بھی ہو سکتی ہے۔ممکنہ حد تک بدن کی صفائی کا خیال رکھا جائے تو ایسے عارضے لاحق ہونے کے خدشے نہیں رہتے۔سرما کی اس رُت میں جسم کی حرارت بخشنے والے جو لباس پہنے اوڑھے جاتے ہیں ان میں شالیں آپ کے سراپے کی دلکشی دو چند کر دیتی ہیں۔اس موسم میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کھدر،کیمبرک اور مخمل کے ملبوسات کے ساتھ دبیز شالوں کا انتخاب پیش کرتی ہے۔ان میں گل احمد،ثنا سفیناز،کیسریا اور دیگر کئی برانڈز مارکیٹ میں اپنے شاندار لباس متعارف کرا چکے ہیں۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Shawl - Bawaqar Orhni Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.