Velvet K Malbosat - Article No. 2464

Velvet K Malbosat

ویلوٹ کے ملبوسات - تحریر نمبر 2464

خوبصورتی اور نزاکت کے ساتھ ساتھ سردی سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں

پیر 16 نومبر 2020

راحیلہ مغل
موسم سرما کے ملبوسات میں ویلوٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ویلوٹ کے ملبوسات خوبصورتی اور نزاکت سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ سردی سے تحفظ بھی فراہم کرتے ہیں۔گہرے رنگوں پر نفیس کڑھائی اور آنچل اور دامن پر لگے نازک اسٹونز ویلوٹ ملبوسات کو بارونق اور جاذب نظر بنا دیتے ہیں۔اگر آپ بھی جدید فیشن کے مطابق ویلوٹ کا لباس تیار کروانا چاہتی ہیں تو اپنی شخصیت کے مطابق رنگ کا انتخاب کریں۔
ویلوٹ پر گہرے رنگ زیادہ خوبصورت لگتے ہیں لہٰذا آپ سیاہ،سبز یا وائلٹ رنگ سے منفرد اور اچھوتا احساس حاصل کر سکتی ہیں۔
اگر آپ مکیش یا زردوزی کا کام کروانا چاہتی ہوں تو بہت ہلکا سا،نازک اور نفیس کام کروائیں کیونکہ بھاری بھرکم لباس شخصیت کو بوجھل کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

شرٹ فیشن کے مطابق درمیانے سائز کی سلوائیں تقریبات میں شرکت کے لئے آپ گھیر والی فراک یا پیپلم اسٹائل بھی اپنا سکتی ہیں اور اگر آپ کے پاس ویلوٹ کا لباس نہیں ہے تو آپ شیفون،جارجٹ یا نیٹ کے ساتھ ویلوٹ شال کے ذریعے اپنی تقریبات کو خوبصورت بنا سکتی ہیں اس سال موسم سرما میں ویلوٹ فیبرک (Fabric Velvet) خواتین میں خاصا مقبول رہے گا مگر قدرے ماڈرن اور نئے ٹرینڈ کے ساتھ۔


اکثر خواتین سردیوں میں ”ویلوٹ“ کے جوڑے تو پہنتی ہیں لیکن اگر آپ اپنی سمارٹ نیس کی وجہ سے (Smartness)” ویلوٹ “نہیں پہننا چاہتیں تو سلکا آرگینز (Silk Organza) اور شیفون کے ڈریسز کے ساتھ گہرے رنگوں میں ویلوٹ کی شال اوڑھ لیں۔خواتین شادی یا دیگر تقریبات کی مناسبت سے ہلکے پھلکے کامدار ڈریسز کے ساتھ ”ویلوٹ شال“پر بھاری کامدار میٹیریل استعمال نہ کریں۔کیونکہ” ویلوٹ فیبرک“ بھی بھاری ہی ہوتا ہے۔اور اگر اس کی سجاوٹ کے لئے بھی بھاری کام کروایا جائے تو ان شالز کو سہولت سے ”کیری “کرنا مشکل ہو جاتاہے۔خشک موسم کی مناسبت سے”ویلوٹ شالز“کے لئے گہرے رنگوں کا انتخاب آپ کی اسٹائل اسٹیٹ منٹ کو بہتر بنا دے گا۔

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read "Velvet K Malbosat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.