Victorian Floral Style Fashion Phir Lout Aaya - Article No. 2021

Victorian Floral Style Fashion Phir Lout Aaya

وکٹورین فلورل سٹائل فیشن پھر لوٹ آیا - تحریر نمبر 2021

عروسی جوڑے پر سٹونز‘برونز‘دھاگے سے کڑھائی”اِن “ہے بھارتی خواتین پاکستانی ملبوسات کی دلدادہ ہیں

جمعہ 29 مارچ 2019

”ویرجی“بزنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مہندرپال سنگھ نے بتایا:”میں فیشن ڈیزائنر نہیں ہوں بلکہ میرا امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار ہے ،پاکستانی ملبوسات کی انڈیا میں اور انڈین ملبوسات کی پاکستان میں بہت ڈیمانڈ ہے ۔میں یہاں سے پاکستان فیشن کے مطابق کپڑے تیار کروا کے انڈیا بھیجتا ہوں جن میں پاکستانی ایمبر ائیڈ ری کی قمیضیں،ٹراؤزرز ،لہنگے ،غرارے،شرارے اور ساڑھیاں شامل ہیں۔


بھارتی خواتین پاکستانی ملبوسات کی دلدادہ ہیں اور وہ ہمارے تیار کردہ کپڑے نہ صرف شوق سے پہنتی ہیں بلکہ ان کے کپڑے ہم آرڈر پر تیار بھی کرتے ہیں ۔اسی طرح میں انڈین فیشن کے مطابق وہاں کے کپڑے بھی منگواتا ہوں ،ان کپڑوں کی یہاں بھی بے حد ڈیمانڈ ہے ۔ہمارا دونوں ممالک کا کلچر چونکہ ایک جیسا ہی ہے اس لئے دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے ملبوسات کی ڈیمانڈ کی شرح تقریباً ایک جیسی ہے لیکن اس کے باوجود میں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ دونوں ممالک کی خواتین ہمیشہ منفرد کی تلاش میں رہتی ہیں۔

(جاری ہے)


عروسی ملبوسات کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مہندرپال سنگھ نے کہا:”دراصل شادی کا دن ہر لڑکی زندگی یاد گار اور خاص اہمیت رکھتا ہے ،اس دن وہ مرکز نگاہ ہوتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہر لڑکی چاہتی ہے کہ وہ دلہن بن کر سب آج کے دور میں فیشن ڈیزائنرز نے لڑکیوں کی یہ مشکل حل کر دی ہے ۔
اب لڑکیاں اپنے عروسی جوڑے کیلئے بہت زیادہ سوچ بچار کرنے کی بجائے ڈیزائنرز آؤٹ لیٹس پر جا کر اپنی پسند کے جوڑے کا آرڈر دے دیتی ہیں اس طرح انہیں اس بارے میں آگہی بھی ہو جاتی ہے کہ آج کل کیا”اِن “اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے ۔
ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ عروسی جوڑا سلیک اور سمارٹ نظر آئے ۔
عروسی جوڑے پر سٹونز ‘برونز‘دھاگے سے کڑھائی کی جاتی ہے ،آج کل وکٹورین فلورل سٹائل فیشن کا حصہ ہے ،وکٹورین ایراپھرلوٹ آیا ہے ۔اس وقت بنیادی طور پر لہنگے ،غرارے،کرہی اس کی پسند کے مطابق جوڑا تیار کریں ۔آج کل کی دلہنیں روایتی کی بجائے جدید ملبوسات پسند کررہی ہیں ۔
جہاں تک ولیمہ ڈریس کی بات ہے تو زیادہ تر دلہنیں لہنگے کی بجائے میکسی پسند کررہی ہیں ۔اس میں گھٹنوں تک لمبی قمیض کے ساتھ ہم ولیمے کے ڈریس تیار کررہے ہیں ،اکثر لڑکیاں اس بات کی خواہش کرتی ہیں کہ ان کا عروسی جوڑا بھرا بھرا بھی لگے اور اس پر کام بھی زیادہ نہ کروانا پڑے تو اس صورت میں ہم یہی تجویز کرتے ہیں کہ دو پٹے کے صرف ایک کونے پر ہیوی اور باقی تین کونے ہلکی کڑھائی کے ساتھ تیار کروائیں ،ان کی چولی یا شرٹ پر کام بھر ا بھرا ہو گا اورا گر ٹیل سٹائل لہنگا ہے تو لہنگے کے صرف بارڈر پر کام کروایا جائے اس سے عروسی جوڑے کی شان ہی اور ہو جاتی ہے ۔

آج کل ولیمہ ڈریسز میں سلور ،گولڈ ،بے بی پنک ،اولیو گرین ،آئس گرین اور پیچ کلر”اِن“ ہے اب چونکہ موسم بھی کروٹ لے رہا ہے اس لئے زیادہ تر ”Cool Colours“ولیمہ ڈریسز کا حصہ ہیں ۔
ولیمہ کی خصوصی تقریب کیلئے عموماً ہمارے اپنے تیارکردہ ڈریسز نسبتاً ہیوی ہوتے ہیں ۔ولیمہ کاڈریس بارات کے ڈریس سے تھوڑا مختلف طرز کا ہوتا ہے ،یہ ماڈرن ڈریس ہوتا ہے اس لئے اس پر کام بھی بہت زیادہ کرنا پڑتا ہے ۔
ہمارے کلائنٹس میں سے اگر کسی کو شارٹ چولی سٹائل پسند آجائے تو ہم اس ڈیزائن کو فل بازو اور چولی کے ڈیزائن کے ساتھ مولڈکردیتے ہیں۔
ہمارے پاس آنے والے کلائنٹس میں سے ہر ایک کا بجٹ فرق ہے ،ہر ایک کے سٹائل اور پسند میں فرق ہے ۔لہٰذا اگر کسی کلائنٹ کو ولیمے کیلئے بارات ڈریس کا ڈیزائن پسند آرہا ہے تو ہم بارات کے جوڑے کو ولیمے کے مطابق ڈھال دیتے ہیں ۔ہم نے ایک بات خصوصی طور پر نوٹ کی ہے کہ آج کل کی دلہنیں روایتی ملبوسات کے بجائے ماڈرن عروسی ملبوسات کو ترجیح دے رہی ہیں جہاں تک ہمارے تیار کردہ ملبوسات کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کی بات ہے تو اس کے جواب میں میں صرف یہی کہوں گا کہ ”ہمارا ہر ڈیزائن منفرد ہوتا ہے کیونکہ ہم کبھی کسی کو کاپی نہیں کرتے ۔“

Browse More Clothing Tips for Women

Special Clothing Tips for Women article for women, read " Victorian Floral Style Fashion Phir Lout Aaya" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.