5 Minute Apne Liye Bhi - Article No. 2242

5 Minute Apne Liye Bhi

5منٹ اپنے لیے بھی - تحریر نمبر 2242

ان لمحات کا سکون آپ کے پورے دن کی مصروفیات پر حاوی رہے گا

پیر 23 دسمبر 2019

راحیلہ مغل
سارا دن گھر کا کام کرتے‘کھانا پکاتے‘بچوں کو سکول لے جاتے اور پھر ان کا ہوم ورک کرواتے گھریلو خواتین تھک کر چور ہو جاتی ہیں ایسے میں5منٹ کا آرام بھی انہیں بہت سکون دیتاہے۔آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ سارے دن کی تھکا دینے والی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟دراصل صبح صبح جب بچوں کا ناشتہ بنانے سے لے کر سکول بھیجتے بھیجتے خواتین کی ساری انرجی ضائع ہو جاتی ہے تو ایسے میں بچوں کو سکول اور خاوند کو آفس بھیجنے کے بعد آپ گھر کے کام وغیرہ کرکے فری ہو جائیں تو سب سے پہلے نہائیں‘کپڑے بدلیں اپنے آپ کو تیار کریں۔
اب ایک پیالی سبز چائے تیار کریں گھر کے پر سکون گوشے میں بیٹھیں اور اس چائے سے لطف اٹھائیں۔

(جاری ہے)

اس طرح اپنے آپ کو سکون دینا آپ کو ریفریش کردے گا اور آپ دن کے باقی کام تروتازہ رہ کرکریں گی۔
ان لمحات کا سکون آپ کے پورے دن کی مصروفیات پر حاوی رہے گا۔ایسے میں آپ موسیقی سنتے ہوئے‘کپ کی گرمائش کو محسوس کرتے ہوئے صاف ستھرے گھر میں بیٹھے ہوئے چائے کی خوشبو اور اس سے نکلتے دھوئیں سے آپ ایک نئی توانائی حاصل کریں گی۔


اس کے علاوہ فری ٹائم میں کتاب کا مطالعہ بھی آپ کی تھکن اتارتا ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ 5سے6منٹ کتاب کا مطالعہ ہمارا ہاٹ ریٹ کم کرتاہے۔اور اعصاب پر سوار پریشانی اور تھکاوٹ اتر جاتی ہے۔روزانہ کتاب پڑھنے کے لئے وقت نکالئے آپ کے بچے علم حاصل کرنے کے لئے پڑھ رہے ہیں اور آپ کو اپنی ذہنی اور جذباتی صحت کے لئے پڑھنا ہو گا۔
گھر کے صحن،لان،بالکونی یا کھڑکی کے قریب بیٹھیں آسمان کا نظارہ کریں۔
جب ہم آسمان کا نظارہ کرتے ہیں تو یہ احساس دل میں جاگ اٹھتا ہے کہ دنیا وسیع ہے،اس کے نظارے دلفریب ہیں اور یہاں دیکھنے اور محسوس کرنے کے لئے بہت کچھ ہے اس کے علاوہ کسی پودے یا درخت کے قریب بیٹھ جائیں اب چند لمحے صرف اس خوبصورت نظارے کو دیکھیں اور گہری سانس لیں۔اب سوچیں !آپ بھی اس فطرتی خوبصورتی کا حصہ ہیں۔آپ کو اپنی اس خوبصورتی میں منفرد بات کیا نظر آتی ہے اسے لکھ لیں۔
یہ بہت آسان کام ہے۔میں اپنی شخصیت اور فطری نظاروں میں موجود یکسانیت تلاش کرنا ہے اس طرح آپ کو اپنی شخصیت کی خوبصورتی تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔
ورزش کریں،تھوڑی سی ورزش بھی آپ کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔فٹنس ایکسپرٹ کے مطابق اگر روزانہ چند منٹ پر مشتمل ورزش کا منصوبہ اپنا لیا جائے تو دل کی صحت متاثر ہونے سے بچ سکتی ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "5 Minute Apne Liye Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.