Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi - Article No. 3261

Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi

رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی - تحریر نمبر 3261

خواتین یہ بات جان لیں کہ سادہ طرز زندگی اپنا کر بھی مہنگائی کی شدت سے بچا جا سکتا ہے

بدھ 3 اپریل 2024

راحیلہ مغل
اس وقت ہمارے ملک سمیت پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔لیکن ہمارے ہاں! ماہِ صیام کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کا طوفان آ جاتا ہے۔ملک میں روزمرہ کی عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔باقی اقوام اپنے تہوار میں دوسروں کے لئے آسانی، خوشیوں میں شریک کرتی ہیں۔یہ لوگ ہر چیز کے دام کم کر دیتے ہیں تاکہ ہر بندہ خرید سکے۔
اس معاملے میں عرب ممالک بھی تعریف کے حق دار ہیں۔عربوں میں بھی روزوں میں ہر روڈ کے ساتھ ہر قسم کی افطاری کا اور سحری کا اہتمام ہوتا ہے۔لیکن ہم رمضان میں منافع خور ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیں گے تاکہ عام بندے کی پہنچ سے دور ہو جائیں۔مرغی، بیسن، فروٹ آسمان سے باتیں کرنے لگیں گے۔جو کسر رہ جاتی ہے عید پہ پوری کر لی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


اس میں کوئی شک نہیں کہ آج کل پاکستان مہنگائی کی شدید لپیٹ میں ہے جس میں مڈل کلاس طبقے کے لئے بھی سفید پوشی قائم رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ایسے میں خواتین خانہ کو چاہئے کہ عید کے موقع پر گھر کے اخراجات کا تعین سوچ سمجھ کر کریں اور بہت ضروری اخراجات کی ایک لسٹ بنائیں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ شاپنگ مال پہنچ کر بہت سی ایسی چیزیں خرید لی جاتی ہیں جو بظاہر اہم نہیں ہوتیں۔شاپنگ کے دوران رویے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
خواتین یہ بات جان لیں کہ سادہ طرز زندگی اپنا کر بھی مہنگائی کی شدت سے بچا جا سکتا ہے۔
اگر نمائشی برتری کے اظہار سے بچتے ہوئے دوسروں کی دیکھا دیکھی مہنگے برانڈز کی اشیاء خریدنے کی بجائے سیل میں لگی ہوئی اشیاء خریدی جائیں تو اس سے بھی بچت ممکن ہو سکتی ہے۔مہنگے شاپنگ مالز سے خریداری کرنے کی بجائے سستی دوکانوں سے شاپنگ کی جانی چاہیے۔اگر بازار کی بجائے ہر ہفتے منڈی جا کر فروٹ اور سبزیاں زیادہ مقدار میں ہفتے بھر کے لئے خرید سکیں تو اس سے بھی بچت ہو سکتی ہے۔

آج کل مرغی کے گوشت کے نرخ بہت زیادہ ہیں۔لہٰذا مرغی کے گوشت کی کم مقدار کو بزی کے ساتھ پکا کر آپ زیادہ مقدار میں مرغی خریدنے سے بچ سکتی ہیں۔اسی طرح مٹن کے بے تحاشا استعمال سے بچتے ہوئے اگر بیف کے قیمے سے کباب اور کوفتے بنا کر سبزیوں کے ساتھ کھا لیں تو اس سے بھی بچت ممکن ہو سکتی ہے۔مہنگی سبزیوں سے کچھ وقت کے لئے ہاتھ روک کر سستی سبزیوں کا زیادہ استعمال کرنا بھی مفید ہو گا۔اس مہنگائی میں ایک کمائے اور پانچ کھائیں والا فارمولہ اب ممکن نہیں۔اب چار کمائیں گے تو پانچ ٹھیک سے کھا سکیں گے۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.