Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain - Article No. 3238

Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain

ذہین بچے کی پیدائش کے لئے حمل کے دوران مخصوص غذائیں - تحریر نمبر 3238

حاملہ خاتون کو حمل کے شروع ہی سے اپنی غذا میں مثبت تبدیلیاں کرنی چاہیے

ہفتہ 27 جنوری 2024

راشدہ عفت میموریل
حاملہ خواتین کو عام زندگی سے بڑھ کر خاص اور بہتر غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے،صحت مند حمل کے لئے ماں کا صحت مند اور بھرپور غذا لینا ناگزیر ہے۔امریکی ویب سائٹ ”ہیلتھ لائن“ کے مطابق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ حاملہ خاتون کو حمل کے شروع ہی سے اپنی غذا میں مثبت تبدیلیاں کرنی چاہیے۔غذا میں سبزیاں اور پھلوں کا استعمال کر کے ان سے وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کا یہ اہم وقت ہے۔
ماہرین غذائیت سپلیمنٹس پر اکتفا کرنے کے بجائے غذاؤں کے استعمال کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
دودھ سے بنی ہوئی غذائیں
دوران حمل کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور دودھ اور اس سے بنا ہوا دہی،پنیر وغیرہ کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)


دلیہ اور دالوں کا استعمال
دلیہ اور دالوں میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو نئے خلیات بننے میں مدد دیتے ہیں۔


لال،سفید گوشت اور مچھلی کا استعمال
گائے،مرغی اور مچھلی کا استعمال پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔یہ بچے کی افزائش میں مددگار ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال
سادہ پانی بہترین مائع ہے۔اس کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔پانی کی وجہ سے معدے اور گردوں کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔
زیادہ پانی پینے سے جسم میں موجود فاضل مادے بھی زائل ہو جاتے ہیں۔
حاملہ خواتین کے لئے کون سے وٹامنز ضروری ہیں؟
حاملہ خواتین کے لئے وٹامنز بہت ضروری ہیں۔وٹامنز کے مناسب استعمال سے ماں اور بچے دونوں کی صحت اچھی رہتی ہے۔حمل کے مہینوں میں فولک ایسڈ،پینٹوتھینک ایسڈ،ریبوفلیون بی 2،تھائیمائن بی 1،وٹامن اے،بی 6،بی 12،سی اور ڈی کا استعمال کرنا چاہیے۔

حاملہ خواتین کے لئے کون سے منرلز کی ضرورت ہوتی ہے؟
حمل کا علم ہوتے ہی خاتون کو اپنی غذا میں کیلشیم،آئیوڈین،آئرن،میگنیشیم،کرومیم،کوپر،زنک،پوٹاشیم اور فاسفورس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔
حاملہ خواتین کو کن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے․․․․؟
کولڈرنکس،کیفین،جنک فوڈ سے مکمل گریز کیا جائے۔
عام دنوں میں بھی اور بطور خاص دوران حمل ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر ہر قسم کی دوا لینے سے گریز کرنا چاہیے۔
خواہش ہے کہ بچہ ذہین ہو تو ماں کو دوران حمل یہ 7 غذائیں استعمال کرنا چاہیے!
حاملہ خاتون چاہتی ہیں کہ ان کا بچہ ذہین ہو تو انہیں صحیح غذا لینی ہو گی۔دوران حمل صحیح غذا کا استعمال بچے کے دماغ کو طاقتور بناتا ہے۔
جدید تحقیق کے مطابق یہ غذائیں نہ صرف بچے کا حافظہ تیز کرتی ہیں بلکہ مستقبل میں کئی ذہنی مسائل جیسے الزائمر کی بیماری سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔
ذہین بچے کی پیدائش کے لئے زمانہ حمل میں لینے والی غذائیں
ایک بچے کو نئی چیزیں سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔اس کے لئے اسے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنے بچے کو مستقبل میں ذہین اور توانا رکھنے کے لئے ماؤں کو دوران حمل یہ غذائیں کھانی چاہئیں۔
چکنائی والی مچھلی
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ والی اشیاء بچے کی ذہنی نشوونما کے لئے بہت اہم ہیں۔ہفتے میں دو یا اس سے زیادہ مرتبہ مچھلی یا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ والی کوئی اور شے ضرور کھانی چاہیے۔
پتوں والی سبزیاں
ہری سبزیوں جیسے پالک اور دالوں میں فولک ایسڈ ہوتا ہے۔
یہ غذائی اجزاء بچے کے ذہن کو کسی طرح کا نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں۔فولک ایسڈ بچے کو ذہنی اور قلبی پیچیدگیوں سے بچاتا ہے۔
بلیو بیریز
بلیو بیریز میں اینٹی اوکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بچے میں محسوس کرنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔یہ پھل الزائمر اور دل کی بیماریوں سے کرتا ہے۔حاملہ خواتین بلیو بیریز کی جگہ ٹماٹر،رس بھری،بلیک بیری اور پھلیاں لے سکتی ہیں۔

بادام
بادام میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہیں جو ذہنی نشوونما تیز کرتے ہیں۔اگر حاملہ چاہتی ہیں کہ ان کا ہونے والا بچہ ذہین ہو تو اپنی غذا میں مٹھی بھر بادام بھی شامل کر لیں۔بادام میں دوسرے اہم غذائی اجزاء جیسے میگنیشیم،فیٹس،پروٹین اور وٹامن E بھی شامل ہیں۔بچے کی ذہنی صلاحیت میں اضافے کے لئے دوران حمل مونگ پھلی بھی کھا سکتی ہیں۔
حاملہ خواتین اخروٹ بھی اپنی غذا میں شامل کر سکتی ہیں۔اخروٹ میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔
انڈے
انڈوں میں امائنو ایسڈ کی ایک قسم کولین ہوتی ہے۔یہ بچے کی ذہنی صلاحیت اور یادداشت کو بڑھاتی ہے۔انڈوں میں پروٹین کی مقدار زیادہ اور کم کیلوریز ہوتی ہیں۔
پنیر
پنیر وٹامن D حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔وٹامن D بچے کی ذہنی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔حاملہ خواتین میں وٹامن D کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بچے کا IQ لیول کم ہوتا ہے۔اگر حاملہ خواتین چاہتی ہیں کہ ان کے بچے کا IQ لیول اچھا ہو تو وہ خود میں وٹامن D کی کمی نہ ہونے دیں۔وٹامن D حاصل کرنے کے لئے صبح کے وقت دھوپ میں بیٹھنا بہت مفید ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Zaheen Bache Ki Paidaish Ke Liye Hamal Ke Douran Makhsoos Ghizain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.