Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz - Article No. 3229

Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz

زیورات بتائیں شخصیت کے راز - تحریر نمبر 3229

دنیا بھر کی خواتین میں متعدد ایسے سنگھار ہیں جو کافی حد تک ملتے جلتے ہیں،جھمکے،بنکے،بندیا اور بالی،ہار اور چوڑیاں کسی نا کسی حد تک مماثلت رکھتی ہیں

پیر 1 جنوری 2024

علامہ اقبال نے کیا خوب کہا ہے کہ ”وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ،اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں“۔اللہ نے عورت کو ہر روپ میں مہربان اور شفیق بنایا ہے تاہم ساتھ ہی دیگر ہزارہا خصوصیات کے ساتھ اس ہی عورت میں سجنا سنورنا فطرت بنا کر اُتارا ہے۔دنیا بھر میں عورتیں بناؤ سنگھار کے بغیر کم ہی رہتی ہیں دنیا بھر کی خواتین میں متعدد ایسے سنگھار ہیں جو کافی حد تک ملتے جلتے ہیں،جھمکے،بنکے،بندیا اور بالی،ہار اور چوڑیاں کسی نا کسی حد تک مماثلت رکھتی ہیں۔
ایسی جیولری جس میں مختلف رنگ شامل ہوں انہیں پسند کرنے والی خواتین دوغلی شخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔وہ ہر چیز کیلئے دو علیحدہ نظریات رکھتی ہیں۔ایسی خواتین کنفیوز رہتی ہیں اور دوسروں کی رائے لینا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔

(جاری ہے)


شاہانہ مزاج کی حامل خواتین بھاری بھرکم زیورات پہننا پسند کرتی ہیں۔ان کے نزدیک زندگی بھرپور انداز سے گزارنی چاہئے‘اس قسم کی خواتین کو مطمئن کرنا آسان نہیں ہوتا یہ اعلیٰ ذوق رکھتی ہیں اور ہر چیز معیار کے مطابق ہیں ان خواتین میں دکھاوا بھی پایا جاتا ہے۔

زیورات کی پسندیدگی اگر ہلکے پھلکے اور سادہ زیورات پر مشتمل ہو تو یہ قناعت پسند خواتین کی نشاندہی کرتے ہیں ایسی خواتین محتاط ہو کر ہر کام کرنے کی عادی ہوتی ہیں ان میں منصوبہ بندی کی صفت بھی پائی جاتی ہے۔ان کے نزدیک ظاہری چمک دمک اور دکھاوا بے معنی ہوتے ہیں۔دوسرے لفظوں میں ایسی خواتین حقیقت پسند ہوتی ہیں۔نفیس قسم کی جیولری پسند کرنے والی خواتین پر اعتماد شخصیت کی مالک ہوتی ہیں۔
ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی اپنے انداز سے گزار دی جائے دوسروں کی دخل اندازی ان کیلئے برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے‘ایسی خواتین اعتبار کے قابل ہوتی ہیں اور یہ بہت اچھی دوست ثابت ہوتی ہیں۔آرٹسٹک خیالات ان کی خوبی ہوتی ہے۔ایسی جیولری جس میں مختلف رنگ شامل ہوں انہیں پسند کرنے والی خواتین دوغلی شخصیت کی حامل ہوتی ہیں۔وہ ہر چیز کیلئے دو علیحدہ نظریات رکھتی ہیں۔
ایسی خواتین کنفیوز رہتی ہیں اور دوسروں کی رائے لینا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔
اگر آپ بالیوں کی شوقین ہیں تو آپ ہلہ گلہ کرنے والی اور شوخ مزاج کی حامل خاتون ہیں‘زندگی کے ہر رنگ کو بھرپور انداز میں گزارنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ایسی خواتین زیادہ دیر تک کسی سے ناراض نہیں رہ سکتی اور دل کی صاف ہوتی ہیں۔ہر وقت چوڑیاں پہنے رکھنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایسی خواتین بہت جلد دوسروں پر اعتماد کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔سادہ مزاجی کی بناء پر آپ کے دوست احباب آپ کو نادان تصور کرتے ہیں۔ایسی خواتین بارعب شخصیت کی حامل ہوتی ہیں اور شاہانہ انداز اپناتی ہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.