Bachoon Ki Wo Madad Kijye Jiss Ki Unhain Zarorat Hai - Article No. 2557

Bachoon Ki Wo Madad Kijye Jiss Ki Unhain Zarorat Hai

بچوں کی وہ مدد کیجیے جس کی انہیں ضرورت ہے - تحریر نمبر 2557

بچے کو زندگی کے مشکل دور سے نکلنے کے لئے جذباتی سہارا دیجیے اور اس کو ہر وہ مدد فراہم کیجیے جس کی اسے ضرورت ہو

جمعہ 26 مارچ 2021

کیا آپ نے اپنے بچے کے مزاج،رویے،وزن،صحت یا سونے جاگنے کے اوقات میں نمایاں طور پر کوئی تبدیلی محسوس کی ہے؟کیا کوئی مسئلہ اسے پریشان کر رہا ہے‘ہو سکتا ہے کہ یہ اسکول میں ساتھیوں کا ناروا رویہ ہو یا کوئی ناجائز دباؤ ہو،اپنی جسمانی شاخت کے بارے میں کوئی احساس کمتری ہو یا فیملی کی طرف سے نظر انداز کیا جانا ہو۔
والدین اکثر اس طرح کی علامات کی طرف توجہ دینے میں ناکام ہو جاتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ ان کے بچے کو کسی نفسیاتی مدد کی ضرورت ہو موڈ میں مستقل اتار چڑھاؤ‘اچانک چڑچڑاہٹ عود کر آنا،غصے میں پھٹ پڑنا‘گھنٹوں اپنے کمرے میں بند رہنا اور وزن کا اچانک تیزی سے کم ہو جانا یا بڑھ جانا یہ اہم واضح علامات ہیں کہ آپ کے بچے کو مدد کی ضرورت ہے۔

ٹین ایجر بچے عام طور پر ڈپریشن کا آسان شکار بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس عمر میں والدین اور بچوں کے درمیان کمیونیکیشن گیپ آجاتا ہے جسے ختم کرنا یا کم کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔عام طور پر والدین یہ فرض کر لیتے ہیں کہ بچے اس صورتحال سے خود بخود باہر نکل آئیں گے یا پھر سوچتے ہیں کہ اگر ہم انہیں کسی سائیکاٹرسٹ کے پاس لے گئے تو لوگ کیا کہیں گے(برصغیر پاک وہند کے والدین کے سوچنے کا عمومی انداز) ہمارے معاشرے میں اکثر والدین یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے بچے کی ویکس نیشن کروا لیتے ہیں‘انہیں اچھے اور بہترین اسکول میں داخل کرتے ہیں اور ہر ماہ انہیں ایک ہینڈسم پاکٹ منی دینے کے بعد ان کے حصے کے تمام فرائض ادا ہو گئے ہیں اور بچوں کو صحتمند اور خوش رکھنے کے لئے یہ سب کافی ہے ‘لیکن یہ سب کچھ کافی نہیں ہے ان سب سے ہٹ کر بچوں کو والدین کے جذباتی سہارے اور اس یقین دہانی کی ضرورت ہوتی ہے کہ زندگی کی ہر مشکل گھڑی میں آپ ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے‘اگر آپ اپنے بچے کے کسی بھی مسئلے کو لے کر خود کو لاچار و بے بس محسوس کرتے ہیں تو بچے کو کسی تھراپسٹ یا سائیکاٹرسٹ کے پاس لے جانے میں نہ گھبرائیں۔

زندگی کے مشکل دور سے نکلنے کے لئے بچے کو جذباتی سہارا دیجیے اور اسے ہر وہ مدد فراہم کیجیے جس کی اسے ضرورت ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Bachoon Ki Wo Madad Kijye Jiss Ki Unhain Zarorat Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.