Fashion Shaksiat K Mutabiq Kareen - Special Articles For Women
فیشن شخصیت کے مطابق کریں - خواتین کیلئے مضامین
پیر 6 جولائی 2015

انعم مجید:
فیشن کے روز بروز بڑھتے اور بدلتے ٹرینڈ عمومی طور پر خواتین کو کنفیوڑ کر دیتے ہیں جس کے سبب وہ تذبذب کا شکار ہو جاتی ہیں کہ کونسا سٹائل ان کیلئے بہترین رہے گا کونسا نہیں؟ اگر آپ بھی اس الجھن کا شکار ہیں اور اپنی دوستوں، سہیلیوں کی طرح اپنی شخصیت کو بھی جاذب نظر بنانے کی خواہش رکھتی ہیں تو ذیل میں بتائے جانے والے مشوروں اور ہدایات پر عمل کریں پھر آپ کیلئے فیشن کے مطابق چلنا مشکل نہیں رہے گا۔
جلد بازی نہیں، تحمل سے کام لیں:
فیشن میگزین خواتین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں عموماً ان میں شائع ہونے والی ماڈلز کی تصویروں اور ملبوسات سے ڈیزائننگ کے آئیڈیاز لئے جاتے ہیں اب مثال کے طور پر ایسے ہی کسی فیشن میگزین میں چھپی ماڈل کی تصویر جس نے گھیریدار فراک کے ساتھ تنگ پاجامہ پہن رکھا ہے آپ کے دل کو بھا گئی اور آپ نے تہیہ کر لیا کہ آپ ہو بہو اس جیسا سوٹ سلوائیں گی اپنے اس فیصلے کو عملی جامہ بھی پہنا لیا لیکن اگر یہ سٹائل آپ کی شخصیت پر نہیں جچا تو یوں یہ جلد بازی مہنگی پڑ گئی ناں؟۔
دراصل ان ماڈلز کے فوٹو شوٹس مکمل میک اپ کے ساتھ کئے جاتے ہیں اس لئے وہ ہر لباس میں پرکشش نظر آتی ہیں ضروری نہیں کہ یہ ملبوسات آپ پر بھی سوٹ کریں بہتر ہے کہ کوئی بھی نیا فیشن اپنانے سے پہلے بڑے نہیں چھوٹے قدم اٹھائیں۔ پہلے اپنی بہن یا دوست سے مشورہ کریں ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی مناسب مشورہ دیں۔ بنا سوچے سمجھے فیصلہ مت کریں۔ فیشن کے بارے میں سارے پہلووٴں کو مد نظر رکھیں اور مطمئن ہونے کے بعد ہی اسے اپنائیں۔
رنگ کا انتخاب:
رنگ سارے ہی خوبصورت ہوتے ہیں فیشن انڈسٹری میں پرنٹ اور تراش خراش کے ساتھ رنگوں کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ رنگوں کا انتخاب ہمیشہ اپنی رنگت کی مناسبت سے کرنا چاہیے کیونکہ غلط رنگوں کا استعمال شخصیت کو مضحکہ خیز بنا دیتا ہے۔ موسم کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں گویا گرمیوں کیلئے ہلکے اور ٹھنڈے رنگ اور سردیوں کے لئے قدرے گہرے رنگوں کے ملبوسات استعمال کریں تاکہ یہ موسم کا بھرپور تاثر اجاگر کریں جبکہ سیاہ، گلابی اور براوٴن رنگ کے ملبوسات کو موسم سے قطع نظر آپ اپنی الماری کا حصہ بنا سکتی ہیں۔
فیشن عمر کی مناسبت سے کریں:
ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی اصل عمر سے پانچ دس برس چھوٹی نظر آئے ہمارے کہنے کا مطلب یہ نہیں کہ بڑی عمر کی خواتین کے فیشن پر پابندی عائد کر دی جائے بلکہ کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ خواہ کوئی بھی فیشن کریں اگر اپنی عمر کی مناسبت سے کریں تو پھر کوئی مضائقہ نہیں جس طرح بہت سے سوبر رنگ نو عمر لڑکیوں کو اچھے نہیں لگتے اسی طرح حد سے زیادہ شوخ رنگ کے ملبوسات زائد عمر کے خواتین کی شخصیت سے میل نہیں کھاتے۔ آپ پڑھتی ہیں گھریلو خاتون ہیں یا پھر ورکنگ ویمن ،اپنی عمر کا خیال ضرور رکھیں اور اس کی مناسبت سے فیشن کریں۔ یوں شخصیت مزید پراعتماد اور پرکشش نظر آئے گی۔
مہنگا روئے ایک بار:
مہنگا روئے ایک بار، سستا روئے بار بار یہ بات خاصی حد تک درست ہے عام طور پر اکثر خواتین سستی چیزیں خرید لیتی ہیں۔آپ کو چاہیے کہ سستی چیزوں کی بجائے کوالٹی والی چیزیں خریدیں تاکہ پیسے ضائع نہ ہوں۔بیگ جوتے کپڑے حتی کہ میک اپ مصنوعات کے انتخاب میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دیں۔
اپنا خیال ضرور رکھیں:
روزانہ ورزش، متوازن خوراک اور پرسکون نیند انسانی جسم کیلئے ایندھن کا کام کرتی ہے اس لئے ان باتوں پر لازمی دھیان دیں، چاہے آپ کتنی ہی مصروف کیوں نہ رہتی ہوں لیکن مصروفیات میں آپ کی صحت متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ بالفرض اگر آپ یہ محسوس کرتی ہیں کہ کسی وجہ سے صحت یا شخصیت نظر انداز ہو رہی ہے تو فوری طور پر اس وجہ کو ترک کر دیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔
فیشن کے روز بروز بڑھتے اور بدلتے ٹرینڈ عمومی طور پر خواتین کو کنفیوڑ کر دیتے ہیں جس کے سبب وہ تذبذب کا شکار ہو جاتی ہیں کہ کونسا سٹائل ان کیلئے بہترین رہے گا کونسا نہیں؟ اگر آپ بھی اس الجھن کا شکار ہیں اور اپنی دوستوں، سہیلیوں کی طرح اپنی شخصیت کو بھی جاذب نظر بنانے کی خواہش رکھتی ہیں تو ذیل میں بتائے جانے والے مشوروں اور ہدایات پر عمل کریں پھر آپ کیلئے فیشن کے مطابق چلنا مشکل نہیں رہے گا۔
جلد بازی نہیں، تحمل سے کام لیں:
فیشن میگزین خواتین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں عموماً ان میں شائع ہونے والی ماڈلز کی تصویروں اور ملبوسات سے ڈیزائننگ کے آئیڈیاز لئے جاتے ہیں اب مثال کے طور پر ایسے ہی کسی فیشن میگزین میں چھپی ماڈل کی تصویر جس نے گھیریدار فراک کے ساتھ تنگ پاجامہ پہن رکھا ہے آپ کے دل کو بھا گئی اور آپ نے تہیہ کر لیا کہ آپ ہو بہو اس جیسا سوٹ سلوائیں گی اپنے اس فیصلے کو عملی جامہ بھی پہنا لیا لیکن اگر یہ سٹائل آپ کی شخصیت پر نہیں جچا تو یوں یہ جلد بازی مہنگی پڑ گئی ناں؟۔
(جاری ہے)
رنگ کا انتخاب:
رنگ سارے ہی خوبصورت ہوتے ہیں فیشن انڈسٹری میں پرنٹ اور تراش خراش کے ساتھ رنگوں کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ رنگوں کا انتخاب ہمیشہ اپنی رنگت کی مناسبت سے کرنا چاہیے کیونکہ غلط رنگوں کا استعمال شخصیت کو مضحکہ خیز بنا دیتا ہے۔ موسم کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں گویا گرمیوں کیلئے ہلکے اور ٹھنڈے رنگ اور سردیوں کے لئے قدرے گہرے رنگوں کے ملبوسات استعمال کریں تاکہ یہ موسم کا بھرپور تاثر اجاگر کریں جبکہ سیاہ، گلابی اور براوٴن رنگ کے ملبوسات کو موسم سے قطع نظر آپ اپنی الماری کا حصہ بنا سکتی ہیں۔
فیشن عمر کی مناسبت سے کریں:
ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی اصل عمر سے پانچ دس برس چھوٹی نظر آئے ہمارے کہنے کا مطلب یہ نہیں کہ بڑی عمر کی خواتین کے فیشن پر پابندی عائد کر دی جائے بلکہ کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ خواہ کوئی بھی فیشن کریں اگر اپنی عمر کی مناسبت سے کریں تو پھر کوئی مضائقہ نہیں جس طرح بہت سے سوبر رنگ نو عمر لڑکیوں کو اچھے نہیں لگتے اسی طرح حد سے زیادہ شوخ رنگ کے ملبوسات زائد عمر کے خواتین کی شخصیت سے میل نہیں کھاتے۔ آپ پڑھتی ہیں گھریلو خاتون ہیں یا پھر ورکنگ ویمن ،اپنی عمر کا خیال ضرور رکھیں اور اس کی مناسبت سے فیشن کریں۔ یوں شخصیت مزید پراعتماد اور پرکشش نظر آئے گی۔
مہنگا روئے ایک بار:
مہنگا روئے ایک بار، سستا روئے بار بار یہ بات خاصی حد تک درست ہے عام طور پر اکثر خواتین سستی چیزیں خرید لیتی ہیں۔آپ کو چاہیے کہ سستی چیزوں کی بجائے کوالٹی والی چیزیں خریدیں تاکہ پیسے ضائع نہ ہوں۔بیگ جوتے کپڑے حتی کہ میک اپ مصنوعات کے انتخاب میں ہمیشہ معیار کو ترجیح دیں۔
اپنا خیال ضرور رکھیں:
روزانہ ورزش، متوازن خوراک اور پرسکون نیند انسانی جسم کیلئے ایندھن کا کام کرتی ہے اس لئے ان باتوں پر لازمی دھیان دیں، چاہے آپ کتنی ہی مصروف کیوں نہ رہتی ہوں لیکن مصروفیات میں آپ کی صحت متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ بالفرض اگر آپ یہ محسوس کرتی ہیں کہ کسی وجہ سے صحت یا شخصیت نظر انداز ہو رہی ہے تو فوری طور پر اس وجہ کو ترک کر دیں کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔
تاریخ اشاعت:
2015-07-06
Your Thoughts and Comments
Special Special Articles For Women article for women, read "Fashion Shaksiat K Mutabiq Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید خواتین کیلئے مضامین سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.