Rang Laati Hai Hina - Article No. 2073

Rang Laati Hai Hina

رنگ لاتی ہے حنا - تحریر نمبر 2073

عربی،افریقین ،سوڈانی اور انڈین ہر انداز مقبول ہے

پیر 20 مئی 2019

عیدالفطر پر بیوٹی پارلرز میں فجر کی اذانوں تک مہندی لگتی رہتی ہے ۔ادھر چاند رات کو گھروں میں آنے والیاں تو دستیاب ہی کم کم ہوتی ہیں ۔پارلرز کے سامنے بھی باقاعدہ تمبو قناتیں لگادی جاتی ہیں اور نمبر لے کر مہندی لگائی جاتی ہے ۔رش کا یہ عالم ہوتا ہے کہ کہاں رات بھیگی کہاں سحر طلوع ہوئی پتا ہی نہیں چلتا۔
اس عید پر شیر خورمہ اور پہلے دن کی دعوت کے کھانوں کی تیاری کرنے کے بعد اکثر خواتین رات کو ایک بجے پارلر کا رخ کرتی ہیں ۔

دید کا یہ عالم ہوتا ہے کہ چاند رات عید کا سماں پیش کرتی ہے ۔جوں جوں فیشن تبدیل ہورہا ہے ۔اس روایت ،انتخاب اور طرز میں بھی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں ۔نئے رجحان کے مطابق نصف بازو،کلائیوں ،پیروں کے اطراف اور کاندھے پر بھی حنا کے ڈیزائن بنوائے جانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)


ہر انداز رومان پرورہے
مہندی کے متعدد انداز مقبول ہیں مثلاً عربی ،سوڈانی،افریقی،انڈین اور پاکستانی ہر انداز میں تخلیق جوہر موجود ہوتا ہے جو ظاہر ہے ہر خاتون کی شخصیت میں چار چاند لگادیتا ہے ۔


دلہنوں کو مہین یعنی باریک نقش ونگار والی مہندی زیادہ جچتی ہے اور اگر شادی کے بعد پہلی عید پر شادی ہی کی تیاری کو یاد کر لیا جائے تو کیا بات ہے!
پاکستان کے ڈیزائنرز مہندی بھی مقبول ہورہی ہے ۔ساتھ ہی ساتھ پورے ہاتھ کی بھرائی کی رسم بھی ہر جگہ اپنائی نہیں جارہی کہیں صرف ہتھیلی پر ٹوکن نما مہندی لگتی ہے تو کہیں صرف انگلیوں پر کہیں افقی تو کہیں عمودی میں ایک لکیر کھینچی جاتی ہے جس میں گل بوٹوں کی بھرائی کا عمل خاتون کے نازک ہاتھوں کو مزید نکھار بخش دیتاہے۔

احتیاطی تدابیر
کون مہندی میں کیمیکل ملاہوتا ہے جو رنگ بڑھانے کی ایک تجارتی مہم بھی ہے ۔عید کے سیزن میں غیر معیاری کون مہندی بھی فروخت ہوتی ہے لہٰذا الرجی ٹیسٹ ضرور کر لینا چاہئے۔خریدتے وقت معیاری ساکھ رکھنے والی مہندی ہی خریدی جائے یا ایسے پارلر کا انتخاب کیا جائے کہ جن کی مصنوعات کے غیر معیاری ہونے کا شبہ نہ ہو۔

مہندی کارنگ بڑھانے کے لئے تو اگرم کرکے چھ ساتھ لونگیں کڑ کڑائی جائیں اور ان کی بھاپ ہتھیلیوں پر براہ راست محسوس کی جائے تو رنگ دو چند ہو جاتا ہے ۔ورنہ استری گرم کرکے سوتی کپڑے کی مدد سے سینکائی کرلی جائے تو بھی رنگت سوا ہو جائے گی ۔کہتے ہیں کہ جسم کی حرارت سے حنا کی رنگت کا اٹوٹ رشتہ ہے ۔اور دلار سے لگائی ہوئی مہندی دورہی سے پیاری لگتی ہے ۔مہندی لگانا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور عید منانے کا ایک بھر پور تاثر بھی !جلدی کام نبٹائیے عیدالفطر پر کلائیاں اور ہاتھ سونے نہ رہ جائیں۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Rang Laati Hai Hina" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.