Aaj Ki Mayeen Betiyon Ko Aadab Sikhayen - Article No. 3272
آج کی مائیں بیٹیوں کو آداب سکھائیں - تحریر نمبر 3272
زور زور سے ہنسنا، چیخنے چلانے سے منع کرنے، آہستہ بولنے کی تربیت و دیگر اسی طرح کے آداب گھروں میں بچیوں کی تربیت کیلئے مائیں انہیں سکھاتی ہوئی نظر آتی
جمعرات 16 مئی 2024
پہلے زمانے میں بچیوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دی جاتی تھی۔اگر وہ بیڈ یا صوفے پر بیٹھ کر پیروں کو ہلاتی تھیں تو مائیں انہیں فوراً ٹوک دیتی تھیں اور انہیں خاص تاکید کرتی تھیں کہ آئندہ وہ ایسی حرکت نہ کریں۔کوئی بچی جوتے پہن کر پاؤں کو گھسیٹ کر چلتی ہوئی دکھائی دیتی تو مائیں انہیں اس حرکت پر سرزنش کرتیں اور انہیں کہتی کہ اچھی بچیاں اس طرح نہیں چلا کرتیں۔اسی طرح زور زور سے ہنسنا، چیخنے چلانے سے منع کرنے، آہستہ بولنے کی تربیت و دیگر اسی طرح کے آداب گھروں میں بچیوں کی تربیت کیلئے مائیں انہیں سکھاتی ہوئی نظر آتی تھیں۔وہ اس مقولے پر عمل کرتی تھیں کہ ”کھلاؤ سونے کا نوالہ، لیکن دیکھو شیر کی نگاہ سے“ یہی وجہ ہے کہ ان کی تربیت میں پروان چڑھنے والی لڑکیاں اپنی اسی بہترین تربیت کی وجہ سے مثالی لڑکیاں قرار پاتی تھیں۔
(جاری ہے)
لیکن اب آداب والی تربیت کا سلسلہ تھم چکا ہے۔ماؤں کو گھر کے کام نمٹانے، موبائل فون، شاپنگ کرنے اور ٹی وی پر وقت گزارنے سے فرصت ہی نہیں ملتی کہ وہ اس طرح بچیوں کو وقت دیں اور انہیں آداب سکھائیں، بچیاں ماؤں کے سامنے بیٹھ کر پیروں کو ہلاتی بڑوں کے سامنے چیونگم چبا کر غبارے پھلاتی اور جوتے گھسیٹ گھسیٹ کر چلتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں لیکن ماں انہیں ان حرکتوں پر ٹوکتی تک نہیں ہیں۔پہلے زمانے میں بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ جب بڑے آئیں تو عزت سے کھڑے ہو جائیں، تعظیماً ان کی طرف پیر کر کے نہ بیٹھیں۔خواتین یہ سوچ لیں کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا، آپ نے جہاں اپنی ماں سے کھانا پکانا سیکھا ہے، وہیں ان سے بچیوں کی تربیت کے کچھ آداب بھی پوچھ لیں تاکہ اپنی بچیوں کی تربیت آج کے ماحول میں رہ کر بھی آپ مثالی انداز میں کر پائیں۔
Browse More Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat
بچوں سے مت کہیے کہ
Bachon Se Mat Kahiye K
بچوں کا غصیلا رویہ اور بد مزاجی
Bachon Ka Ghuseela Rawaya Aur Bad Mizaji
بچے کی نشوونما میں کمی
Bache Ki Nashonuma Mein Kami
صحت مند عادات
Sehat Mand Aadaat
بچوں سے کسے پیار نہیں
Bachon Se Kise Pyar Nahi
بچوں کو موبائل سے بچائیں
Bachon Ko Mobile Se Bachayen
موسمِ سرما میں شیر خوار کا خیال رکھیں
Mausam E Sarma Mein Sher Khawar Ka Khayal Rakhain
اچھی تربیت کے لئے بچوں کا مزاج جانیے
Achi Tarbiyat Ke Liye Bachon Ka Mizaj Janiye
بچے اور غذائی حساسیت
Bache Aur Ghizai Hasasiyat
پُرسکون نیند بچوں کی نشوونما کے لئے ضروری ہے
Pursakoon Neend Bachon Ki Nashonuma Ke Liye Zaroori Hai
بچوں کو ذہین بنانے کے آسان مشورے
Bachon Ko Zaheen Banane Ke Aasan Mashwaray
بچوں میں بگاڑ کیوں
Bachon Mein Bigaar Kiyon