Bachon Se Kise Pyar Nahi - Article No. 3106

Bachon Se Kise Pyar Nahi

بچوں سے کسے پیار نہیں - تحریر نمبر 3106

مگر انہیں چوٹوں سے بچانا بھی ضروری ہے

پیر 3 اپریل 2023

بعض چوٹوں سے بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔بچے معذور بھی ہو سکتے ہیں۔اپنے بچے کو چوٹوں سے بچانے کے لئے چوکنا رہئے اور تمام تر امکانی خطرات کو ختم کر دیں۔چھوٹے بچے کم از کم چار برس کی عمر تک چوٹوں کی سمجھ نہیں رکھتے اور ان کے لئے کیا چیز خطرناک ہے نہیں جانتے۔تعلیم یافتہ مائیں بچوں کو شروع ہی سے بتانا شروع کر دیتی ہیں کہ آگ خطرناک ہے۔
گرنا تکلیف کا باعث بنے گا۔الٹا سیدھا کھا پی لیا تو صحت خراب ہو سکتی ہے۔تاہم اس ساری احتیاط کے باوجود والدین کو چاہئے کہ اپنی قابلیت کے بارے میں بہت زیادہ اندازے نہ لگائیں۔
1 سال کی عمر میں بچوں کو لگنے والی چوٹیں
ننھے بچے عموماً اپنی عمر کے چوتھے یا پانچویں ماہ میں چیزوں تک پہنچنے اور انہیں پکڑنے کی پہلی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنی کمر کے بل لیٹنے کے دوران وہ ایک جانب سے دوسری جانب لڑھکتے یا قلابازی کھانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔وہ جلد ہی بیٹھنے،رینگنے اور کھڑا ہونے کے قابل ہو جاتے ہیں۔جلد ہی وہ چلنا اور اپنی دنیا دریافت کرنا سیکھ لیں گے۔
بعض شیرخوار دوسروں کی نسبت تیزی سے پیش رفت کرتے ہیں۔ایک سال سے کم عمر بچے اپنی دیکھ بھال خود کرنے کی قابلیت نہیں رکھتے۔
اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ والدین یہ سمجھیں کہ چوٹوں سے کیسے پرہیز کرنا ہے اور مناسب پرہیزی اقدامات کس طرح کرنے ہیں۔ایک سال سے کم عمر کے بچوں کی خطرناک چوٹوں میں گرنا اور جلنا شامل ہے اس لئے کچن کا کام ہو یا زینے کے استعمال کا،بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
احتیاطی تدابیر
کسی بھی عمر کے بچے کو ڈائپر بدلنے والی چٹائی،ایک بالغ فرد کے بستر،یا ایک صوفے پر اکیلا نہ چھوڑیں۔

اگر آپ مصروف ہیں تو اسے بے بی کاٹ یا جھولے میں بٹھا دیں۔
بے بی کاٹ میں بچے کو رکھیں اور اطراف والی گڑیوں کو اُٹھا کر حفاظت سے لاک کر دیں۔
بچے کو Stroller ،بے بی واکر یا High Chair میں بٹھانے کے بعد لاک ضرور کریں۔
جب بھی بچے کو نہلانے کے لئے پانی تیار کریں۔ٹب میں گرم پانی سے پہلے ٹھنڈا پانی ضرور شامل کر لیں پھر پانی کو اچھی طرح ملائیں اور اپنی کہنی سے درجہ حرارت کو جانچ لیں۔

دودھ بھی گرم گرم پلانے سے منہ جل سکتا ہے۔فیڈر میں دودھ دے رہی ہوں تو ٹھنڈے پانی کے مگ میں فیڈر کچھ دیر رکھ کر درجہ حرارت بہتر بنا لیں۔
اگر خدا نخواستہ کوئی زخم پڑ گیا ہو تو اس پر کوئی تیل،ٹوتھ پیسٹ،مکھن اور کوئی گھریلو چیز نہ لگائیں اس پر میڈیکیٹڈ پٹیاں لگائیں اور ابتدائی طبی امداد کے مرکز سے فوری طور پر رجوع کر لیں۔

Browse More Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat

Special Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat article for women, read "Bachon Se Kise Pyar Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.