Sehat Mand Aadaat - Article No. 3126

صحت مند عادات - تحریر نمبر 3126
صحت مند عادات بچوں کو بیمار نہیں ہونے دیتیں اور انہیں جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں
بدھ 3 مئی 2023
صحت مند عادات بچوں کو بیمار نہیں ہونے دیتیں اور انہیں جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔معالج حضرات بچوں کے مٹی میں کھیلنے کو اچھا سمجھتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔مٹی میں کھیلنے سے کئی قسم کے جراثیم کے خلاف بچوں کا مدافعتی نظام فعال ہو جاتا ہے۔
ہم جراثیم کو تو حملہ کرنے سے روک بھی نہیں سکتے لیکن بچوں کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کی حتیٰ الامکان کوشش ضرور کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
چند باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنے بچوں کو امراض پھیلانے والے جراثیم سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔
ہاتھوں کی صفائی
نزلے سے متاثرہ شخص سے محض ہاتھ ملانے سے ہی نزلے کے 71 فیصد جراثیم ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہو جاتے ہیں۔بچوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے اصول بتاتے وقت سب سے پہلے جو بات ذہن نشین کرائی جائے اس میں ہاتھ دھونے کی اہمیت اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ہاتھوں کو ہر وقت صاف رکھنے کی عادت ڈالیں۔بحیثیت ماں بچے کو دودھ پلانے سے قبل،کھانا پکانے اور کھلانے سے پہلے ماں اپنے ہاتھ ضرور دھوئے۔واش روم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ ضرور دھونے چاہئیں۔
ہاتھ کب دھوئیں
واش روم استعمال کرنے کے بعد۔
کھانسی،چھینکنے یا ناک صاف کرنے کے بعد۔
پالتو جانوروں سے کھیلنے کے بعد۔
ڈسٹ بن یا جھاڑوں کو ہاتھ لگانے کے بعد۔
پارک سے واپس آ کر۔
کھلونوں سے کھیلنے کے بعد۔
پودوں کی کاٹ چھانٹ کے بعد۔
جب گھر کا کوئی فرد بیمار ہو تو بار بار اس کے پاس بیٹھیں ہر بار بعد میں ہاتھ ضرور دھوئیں۔
ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ
بہتے ہوئے پانی میں ہاتھوں کو پہلے گیلا کر لیں۔صابن سے ہاتھوں میں جھاگ بنائیں۔انگلیوں کی درمیانی جلد کو رگڑ کر صاف کریں۔ہاتھوں کی پشت کو صاف کریں۔بہتے ہوئے پانی سے ہاتھ دھو لیں۔صاف تولیہ سے ہاتھوں کو خشک کر لیں۔
نہانا
نہانا صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے۔بچے کو شروع سے ہی نہانے کی عادت ڈالیں تاکہ بڑا ہونے کے بعد بھی وہ اس عادت پر عمل پیرا رہے۔نہانے کے بعد صاف تولیہ اور دھلے ہوئے کپڑے استعمال کریں۔جن بچوں کو روزانہ نہانے کی عادت نہیں ہوتی ان کے سر میں خشکی،لیکھ اور جوؤں کی افزائش ہونے لگتی ہے جو ناصرف اس بچے کے لئے بلکہ اس کے ساتھ رہنے والے دوسرے لوگوں کے لئے بھی کوفت کا باعث بنتی ہے۔بچہ کی جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔
منہ کی صفائی
عموماً چھوٹے بچوں کو کھانا کھانے کے بعد کُلی کرنے یا برش کرنے کی عادت نہیں ہوتی۔اس کے باعث جراثیم دانتوں پر حملہ آور ہو جاتے ہیں یہ دانتوں کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔بچوں میں ہر روز دن میں دو بار برش کرنے کی عادت ڈالیں۔اس کے علاوہ ہر غذا کھانے کے بعد اچھی طرح کلی کرنے اور کبھی کبھی غرارہ کرنے کی تربیت بھی دیں تاکہ دانت صاف رہیں اور منہ جراثیم کا گھر نہ بننے پائے۔بچوں کا ٹوتھ برش الگ رکھیں اور انہیں دوسروں کا ٹوتھ برش استعمال نہ کرنے دیں،کھانے کے اوقات مقرر کریں اور درمیانی وقفہ میں اگر بھوک لگے تو پانی پینے یا کوئی پھل کھانے پر اکتفا کریں۔کھانے کے بعد ہر بار منہ صاف ضرور کریں۔
ناخن کاٹنا
بڑھے ہوئے ناخنوں کے اندر جراثیم جگہ بنا لیتے ہیں،یہ جراثیم ہر غذا کے ساتھ بچوں کے پیٹ میں جا کر مختلف بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔اکثر بڑوں اور بچوں کو دانتوں سے ناخن کترنے کی عادت ہوتی ہے۔اس عادت سے جلد از جلد چھٹکارہ حاصل کیا جائے۔اس سے پیٹ کی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔دانتوں سے ناخن کاٹنے سے دانت بھی خراب ہو جاتے ہیں اور ناخن بھی کمزور پڑ جاتے ہیں۔ہاتھوں اور پیروں کے ناخن باقاعدگی کے ساتھ کاٹنے سے بچہ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
صاف ستھرا لباس
بچوں کا لباس روزانہ تبدیل کرنا چاہیے۔بچوں کو تلقین کریں کہ وہ اپنا لباس صاف ستھرا رکھیں۔اکثر بچے کھانا کھا کر دسترخوان یا اپنے ہی کپڑوں سے ہاتھ پوچھ لیتے ہیں۔ایسے بچوں کو پیار و محبت سے سمجھایا جائے اور اپنا جسم و لباس صاف رکھنے کا درس دیا جائے۔اسکول سے واپسی کے بعد یونیفارم اُتار پھینکنے کے بجائے ٹھیک طرح تہہ کر کے ایک مخصوص جگہ پر رکھا جائے․․․استعمال شدہ جوتوں کو چند گھنٹے دھوپ میں رکھنا چاہیے تاکہ ان کی بدبو دور ہو جائے۔ہر روز دھلا موزہ استعمال کرائیں۔
اسکول سے آنے کے بعد ہاتھ منہ دھونے کے ساتھ پاؤں دھونے کی عادت بھی ڈالیں۔
خصوصی طور پر پیر کی انگلیاں اور انگوٹھے کے درمیان والا حصہ دھونا نہ بھولیں تاکہ پیر جراثیم سے پاک ہو جائیں۔
یاد رہے کہ صحت مند عادات ہی صحت مند زندگی کی ضامن ہیں۔صفائی کے آسان طریقے اپنا کر آپ کی فیملی صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار سکتی ہے۔
Browse More Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat

چھوٹے بچوں کو مطالعے کا عادی بنائیں
Chote Bachon Ko Reading Ka Aadi Banayen

بچے آپ کی توجہ کے طلبگار
Bache Aap Ki Tawajah Ke Talabgaar

بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار
Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar

بچوں کی تربیت
Bachon Ki Tarbiyat

بگڑے بچوں کو کیسے سنبھالیں چند مفید مشورے
Bigre Bachon Ko Kaise Sambhale Chand Mufeed Mashwary

آج کی مائیں بیٹیوں کو آداب سکھائیں
Aaj Ki Mayeen Betiyon Ko Aadab Sikhayen

بچوں سے مت کہیے کہ
Bachon Se Mat Kahiye K

بچوں کا غصیلا رویہ اور بد مزاجی
Bachon Ka Ghuseela Rawaya Aur Bad Mizaji

بچے کی نشوونما میں کمی
Bache Ki Nashonuma Mein Kami

بچوں سے کسے پیار نہیں
Bachon Se Kise Pyar Nahi

بچوں کو موبائل سے بچائیں
Bachon Ko Mobile Se Bachayen

موسمِ سرما میں شیر خوار کا خیال رکھیں
Mausam E Sarma Mein Sher Khawar Ka Khayal Rakhain