Bache Ki Nashonuma Mein Kami - Article No. 3236

Bache Ki Nashonuma Mein Kami

بچے کی نشوونما میں کمی - تحریر نمبر 3236

ذہنی و جسمانی کمی میں بہت سی حالتیں شمال ہیں جن کو جاننا بے حد اہم ہوتا ہے

ہفتہ 20 جنوری 2024

ہماری دنیا میں نارمل بچوں کے ساتھ ساتھ بہت سے ایبنارمل بچے بھی ہیں اور یہ بچے کسی نہ کسی ذہنی اور جسمانی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ذہنی و جسمانی کمی میں بہت سی حالتیں شمال ہیں جن کو جاننا بے حد اہم ہوتا ہے۔یہ کمیاں بچوں میں اور ان کی زندگی میں اہم تبدیلیاں پیدا کرتی ہیں۔کچھ درج ذیل ہیں۔
تھائی رائیڈ ہارمونز (Thyroid Hormones) کی گردش کی سست رفتار۔

موروثی عوامل جیسے Down's Syndrome جو بہت کم عمر ماؤں کے بطن سے جنم لینے والے بچوں میں ہوتا ہے یا پھر ان بچوں میں ہوتا ہے جن کی ماں نے ان کو 35 سال کی عمر میں جنم دیا ہو۔

(جاری ہے)


حمل کے دوران بچے کو Rubella Infection ہوا ہو۔
قبل از ولادت۔
ولادت کے وقت انفیکشن یا انجری۔
بعد از ولادت سانس لینے میں دشواری۔
یہ آگے جا کر Autism سماجی صلاحیتوں کی کمی کسی ایک چیز پر توجہ مرکوز نہ کر پانے کی وجہ سے جذباتی اور اخلاقی کمی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

ایسے بچوں کے لئے بہتر ہے کہ ماہر اطفال‘ماہر نفسیات‘Audiometrist سے مکمل طور پر بچے کا چیک اپ کروائیں تاکہ آپ کو بہترین نتائج حاصل ہو سکیں۔اس کمی کی وجوہات اور شدت میں کمی‘بیشی کی بناء پر کچھ بچے اپنی اس کمی پر قابو پا کر آگے بڑھ جاتے ہیں جبکہ کچھ پیچھے ہی رہ جاتے ہیں۔

Browse More Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat

Special Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat article for women, read "Bache Ki Nashonuma Mein Kami" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.