- Home
- Women
- Articles
- Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat
- Bachoon Ki Tarbiyat K Liye Khud KO Badlain
Bachoon Ki Tarbiyat K Liye Khud KO Badlain - Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat
بچوں کی تربیت کے لئے خود کو بدلیں - بچوں کی پرورش اور غلط نظریات
ہفتہ جولائی

نمرہ فرقان
جس طرح کسی عمارت کی پختگی اور مضبوطی کا اندازہ اس کی بنیادسے لگایا جاتا ہے اسی طرح معاشرے کی ترقی کا انحصار بھی اس کی آنے والی نسل پر ہے۔گویا کسی معاشرے کی بنیاد اس کے بچے ہیں اور بچوں کی بہترین تربیت کرکے ہی ہم معاشرے میں سدھار پیدا کر سکتے ہیں اور اس کی بنیاد کو بھی مضبوط کر سکتے ہیں ۔یہ بات درست ہے کہ ماں کی گود بچے کے لیے پہلی درسگاہ ہے اور زندگی کے بہت سے اسباق بچہ اپنی ماں سے ہی سیکھتا ہے لیکن بچوں کی اچھی تربیت کے لیے صرف ماں کو ذمہ دارنہیں ٹھہرایا جا سکتا بلکہ ماں اور باپ دونوں کو ہی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ہر ذی شعور والدین کے دل میں یہ خواہش ضرور موجود ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بہترین انسان بنے اور ہر میدان میں سر خرو ہو۔
(جاری ہے)
ہمیشہ یاد رکھیے کہ والدین اپنی اولاد کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں لہٰذا کوشش کیجیے کہ آپ اپنے بچے کے اس بھروسے اور عقیدت کو ٹوٹنے نہ دیں۔اس سلسلے میں گھر میں رہنے والے افراد پر بھی ایک ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ یہ ہے کہ بچوں کے سامنے کبھی بھی ان کے والدین کو برانہ کہیں ۔
ایسے بچے کے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وہ دوہری سوچ کا شکار ہو جاتا ہے ۔کوشش کریں کہ گھر میں ایک خوشگوار ماحول بنا رہے تاکہ بچوں کی شخصیت بہتر طور پر نشوونماپاسکے۔
جو آپ اپنے بچے کو سکھانا چاہتے ہیں اس پر سب سے پہلے آپ خود عمل کریں ۔ایک اہم عنصر جو بچوں کی تربیت میں انتہائی کار آمد ثابت ہو سکتا ہے ،وہ برداشت اور درگزرہے ۔اپنے بچے کی غلطیوں کو درگز ر اور برداشت کیجیے۔انھیں نرمی اور محبت سے سمجھا ئیے تاکہ وہ بھی نرمی اور محبت سے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا سیکھیں۔ اپنے بچے کو ڈانٹنے یا سزادینے سے پہلے اسے بتائیے کہ آپ اس سے کیا امید رکھتے ہیں ۔یاد رکھیے کورے کا غذ پر تحریرکا آغاز جیسا ہو گا انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔
کوشش کریں کہ جب آپ کا بچہ آپ کو دیکھے تو اسے اپنا ایک ایسا دوست نظر آئے جس سے وہ اپنی تمام باتیں کر سکتا،اپنے دکھ سکھ بانٹ سکتا ہو، اپنے مسائل بتا سکتاہو ۔سختی کے وقت ڈانٹ لیجیے لیکن کوشش کریں کہ معاملات پیار محبت سے دوست بن کر سمجھانے سے ہی سلجھ جائیں۔ جیسے ہر انسان کو ایک بہترین دوست کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے اسی طرح کوشش کریں کہ وہ بہترین دوست گھر کے اندر ہی آپ کی صورت اسے ہر دم میسر ہو۔
زندگی ایک بہت مختصر ساوقفہ ہے ۔اپنی زندگی کی تمام تر مصروفیات میں سے اپنے بچوں کے لیے وقت ضرور نکالیے۔یہ وقت آپ کے لیے بھی اتنی ہی خوشی اور مسرت کا باعث ہو گا جتنا ان کے لیے ہے ۔ایک سائنسی تحقیق کے مطابق ایسے بچے جن کے والدین انہیں وقت دیتے ہیں اور ان کے دوست بن کر رہتے ہیں ،ان میں خود اعتماد کا عنصر دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ پایا جاتاہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید بچوں کی پرورش اور غلط نظریات سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.