Nomolood Bachon Ke Rone Ki Wajohat - Article No. 2729

Nomolood Bachon Ke Rone Ki Wajohat

نومولود بچوں کے رونے کی وجوہات - تحریر نمبر 2729

اسے آرام چاہئے یا کھانا پتا کیجئے

پیر 8 نومبر 2021

نومولود بچے صحت مند ہوں جب بھی وقفے وقفے سے رو سکتے ہیں کبھی کبھی ایک گھنٹہ بھی روتے رہتے ہیں۔نئے والدین ہونے کے ناتے آپ کو یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ آپ کا بچہ رو کر آپ کو کیا بتانا چاہتا ہے۔پتا کریں کہ اس نے آخری بار کب فیڈ کیا تھا‘اسے ٹھنڈ لگ رہی ہے یا گرمی سے پریشان ہوا ہے۔گھبرایا کیوں ہے یا پھر صرف آپ کی گود میں آنا چاہتا ہے یا اس کے پیٹ میں درد ہے؟عام طور پر بچوں کے رونے کی 7 وجوہ ہو سکتی ہے مثلاً
مجھے کھانا چاہئے
نومولود بچے عموماً بھوک کی وجہ سے روتے ہیں کیونکہ وہ بڑوں کی طرح تین بڑے کھانے نہیں کھا سکتے۔
انہیں وقفے وقفے سے دودھ پینا ہوتا ہے۔بچے دودھ پیتے پیتے تھک کر سو جاتے ہیں۔نومولود بچوں کو چھ ماہ تک پانی نہیں دیا جانا چاہئے تا وقتیکہ انہیں قدرتی دودھ نہ میسر آ سکا ہو۔

(جاری ہے)


مجھے آرام چاہئے
نیپی بھیگ جانے پر بچے رو بھی سکتے ہیں اور کچھ نہیں بھی روتے لیکن جونہی ان کی نرم و گداز جلد کو تکلیف پہنچے وہ بلبلا اُٹھتے ہیں۔

خوب دھیان سے دیکھ لیجئے کہ ڈائپر یا کپڑے کی نیپی ٹھیک سے بندھی اور صاف ہے یا نہیں۔کبھی نومولود کو واش بیشن پر لے جا کر ٹھنڈے پانی سے طہارت نہ دلائیے۔پہلے اطمینان کر لیں کہ پانی کنکنا (ہلکا سا گرم) ہے۔بچے کی جلد بہت جلد سرخ ہو جاتی ہے جب تک اسے آرام نہیں ملے گا وہ روتا رہے گا۔
مجھے زیادہ ٹھنڈ یا گرمی نہیں چاہئے
بچے تو بچے بڑے بھی معتدل موسم میں خوش رہتے ہیں۔
کچھ مائیں سردیوں کے شروع ہونے سے پہلے ہی بچے کو اونی کپڑے پہنا دیتی ہیں اور گرمیاں شروع ہونے سے بہت پہلے تک اسی طرح گرم کپڑوں کا استعمال جاری رکھتی ہیں۔ظاہر ہے کہ بچہ موٹے کپڑوں میں آرام محسوس نہیں کرتا۔بہتر ہے کہ بچے کا پیٹ چھو کر دیکھا جائے کہ یہ بہت زیادہ گرم یا بہت زیادہ ٹھنڈا تو نہیں۔بچے کا پیر یا ہاتھ چھونے سے اندازہ نہیں ہوتا۔
اگر پیٹ گرم ہے اس کے بدن پر کپڑوں کی تعداد کچھ کم کیجئے یا موٹا کمبل ہی علیحدہ کر دیجئے اور اگر بچہ ٹھنڈا ہے تو اس کے اوپر ایک کپڑا یا کمبل ڈال دیجئے۔اپنے بچے کے کمرے کے درجہ حرارت پر کنٹرول کیجئے۔عام دنوں میں FF64 تک ہو تو بچے اطمینان محسوس کریں گے۔
مجھے گود میں آنا ہے
کہا جاتا ہے کہ نومولود کو بہت دیر تک گود میں لئے گھومنا پھرنا اس کی عادت بگاڑنے کا سبب ہے۔
آج کل تو کیری کاٹس اور بے بی سلنگ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔آپ اپنے بچے کو اس میں بیٹھائیے یا لٹائیے اور محفوظ جگہ پر اپنے سامنے کہیں بیٹھا دیجئے۔
مجھے بہلائیے
بچے کو ایک ہی جگہ پر لٹائے رکھنا بوریت کا سبب بن سکتا ہے۔اصل میں وہ بتانا چاہتا ہے کہ اب بہت ہو گیا مجھے گھماؤ پھراؤ کہیں لے کے چلو‘آپ تھوڑی دیر تک اسے بہلائیے وہ چپ ہو جائے گا۔

میری طبیعت ٹھیک نہیں
جب بچہ بیمار ہوتا ہے تو اس کے رونے کا انداز اکثر و بیشتر بدل جاتا ہے۔یہ بلند آواز سے چیختا چلاتا ہے۔ہوشیار ہو جائیے یا تو ڈاکٹر کے پاس لے جائیے یا پھر گھر پر ڈاکٹر بلا لیجئے۔بچے کا Urine قے دیگر کیفیات کا جائزہ لے کر ڈاکٹر کو کیس ہسٹری بتائیے۔ڈائریا،قبض،بخار یا حفاظتی ٹیکے کے بعد بخار آ جانا بعض ایسی حالتیں ہیں جن کا ہر ماں کو علم ہو تو بہتر ہے۔
اسے علم ہو گا تو وہ ڈاکٹر کو بچے کا مسئلہ بیان کر سکیں گی۔
احتیاطی تدابیر
انتہائی نومولود بچے وہی آرام اور تحفظ چاہتے ہیں جو انہیں ماں کے شکم میں مل رہا تھا چنانچہ آپ اسے اچھی طرح کپڑے میں لپیٹ کر گود میں لیجئے۔اسے یقینا اچھا لگے گا۔
آپ کے بچے کو قدرتی لوری یعنی آپ کے دل کی دھڑکن سننے کی عادت ہو گئی تھی اب آپ اسے لوری کیوں نہیں سناتیں۔
لوری ایسا نغمہ شیریں ہے برصغیر میں ایک قدیم روایت سے جڑا یہ نغمہ کبھی کبھی آپ بھی گنگنا کے دیکھئے۔بچہ خوش بھی ہو گا۔آواز والے کھلونے‘ ویکیوم کلینر کی آواز یا ٹیلی ویژن کے نغمات ہوں وہ کسی بھی مشینی اور انسانی آواز سے بہل سکتا ہے۔
روکنگ چیئر پر بچہ خوب انجوائے کرتا ہے۔اسی طرح اگر گھر میں کوئی جھولا ہو خواہ آرائشی جھولا ہی کیوں نہ ہو نومولود بڑے آرام سے وہیں سو بھی جاتے ہیں۔
مالش کرنے سے بچوں کو آرام بھی محسوس ہوتا ہے اور راحت بھی ملتی ہے۔

Browse More Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat

Special Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat article for women, read "Nomolood Bachon Ke Rone Ki Wajohat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.