- Home
- Women
- Articles
- Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat
- Operation Se Bachay Ki Pidaiesh
Operation Se Bachay Ki Pidaiesh - Myths About Parenthood - Bachon Ki Parwarish Aur Ghalat Nazriat
آپریشن سے بچے کی پیدائش - بچوں کی پرورش اور غلط نظریات
جمعرات نومبر

ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں خواتین بچوں کی پیدائش کی خاطر غیر ضروری اور ممکنہ طور پر خطرناک آپریشن کروا رہی ہیں۔ اس مطالعہ کے مطابق البتہ ان میں سے بہت سی خواتین قدرتی طریقے سے بچے کی پیدائش کر سکتی ہیں۔
اس ریسرچ کے مطابق اختیاری آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش عالمی سطح پر ایک وباء بن چکی ہے۔
اس تحقیق کے مطابق سن 2000 تا 2015 آپریشن سے بچوں کی پیدائش کے عالمی کیسوں میں تقریباً دو گنا اضافہ ہوا ہے۔
(جاری ہے)
تاہم غیر ضروری طور پر ایسے آپریشنز کی وجہ سے صحت عامہ کے شعبے میں قلیل اور طویل المدتی اثرات سے نمٹنے کی خاطر زیادہ رقوم درکار ہوتی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے اعداد وشمار کے مطابق 169 ممالک میں ناہمواریاں نوٹ کی گئی ہیں۔
ساٹھ فیصد ممالک میں بچوں کی پیدائش کی خاطر آپریشن کیے گئے جبکہ 25 فیصد ممالک میں ضرورت کے باوجود آپریشن نہیں کیے گئے۔دی لینسیٹ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق دس تا پندرہ فیصد کیسوں میں سرجری کی ضرورت ہوتی ہے تاہم سن 2000 میں تقریباً بارہ فیصد سی سیکشن کیے گئے جبکہ سن 2015 تک ایسے آپریشنز کی شرح اکیس فیصد تک پہنچ گئی۔
اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسی خواتین جو مالی لحاظ سے بہتر ہیں، بچوں کی پیدائش کے لیے ان میں آپریشن کرانے کی شرح زیادہ ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کچھ ممالک میں بچوں کی پیدائش کی خاطر سرجری کرانا دراصل ’فیشن ایبل‘ اور ’ماڈرن‘ ہونے کی علامت تصور کی جاتی ہے۔
اس تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے غیر ضروری آپریشنز ماؤں کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں، اس لیے ان کو روکنے کی خاطر حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کو سی سیکشن اور قدرتی طریقے سے بچے کی پیدائش کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم کرنا چاہییں تاکہ وہ اپنے لیے درست فیصلہ کر سکیں۔
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
مزید بچوں کی پرورش اور غلط نظریات سے متعلق
-
بچوں کو فون سے دور رکھیں
-
بچوں کی صحت کا خیال رکھیں
-
ٹھنڈا موسم آگیا
-
انگوٹھا چوسنے کی عادت کیسے چھڑائی جائے؟
-
بچوں کی تربیت کے لئے خود کو بدلیں
-
آپ اپنے بچوں کو موٹاپے سے بچاسکتی ہیں!
-
پرورش بچے کو پُر اعتماد بنائیے․․․
-
بچے کی تعلیمی تربیت
-
بچوں کو زبردستی کھانا نہ کھلائیں․․․
-
بچوں میں تخلیقی ذوق پیداکیجیے!
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.