Ap Per Kaisa Hair Style Acha Lage Ga - Article No. 1341
آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگے گا؟ - تحریر نمبر 1341
قدرت نے ہر عورت کو مختلف بنایا ہے اس لئے ہئیر سٹائل بھی مختلف اپنانا چاہیے۔ بعض خواتین کے چہرے گول ہوتے ہیں بعض کے بیضوی اور بعض کے لمبے۔ یہاں ہم آپ کو مختلف ساخت کے چہروں والی خواتین کے ہیئر سٹائل کے بارے میں بتاتے ہیں۔
منگل 3 نومبر 2015
قدرت نے ہر عورت کو مختلف بنایا ہے اس لئے ہئیر سٹائل بھی مختلف اپنانا چاہیے۔ بعض خواتین کے چہرے گول ہوتے ہیں بعض کے بیضوی اور بعض کے لمبے۔ یہاں ہم آپ کو مختلف ساخت کے چہروں والی خواتین کے ہیئر سٹائل کے بارے میں بتاتے ہیں۔ مثال کے طور پر گول چہرے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ جوہیئر سٹائل اپنائیں اس میں ان کا چہرہ کم گول نظر آئے اس کیلئے انہیں چاہئے کہ وہ کھو پڑی اور سرپر بال پھولے پھولے رکھیں اس کے علاوہ چہرہ کے اطراف میں اس انداز سے بال ڈالیں جس سے چہرے کی گولائی کم نظر آئے۔
لمبا چہرہ
لمبے چہرے کی خواتین چہرے کی لمبائی کم کرنے کیلئے ماتھے پر بالوں کو پھیلائیں اور پھولا ہوا اونچا سٹائل نہ بنائیں۔
(جاری ہے)
اسی طرح ان کا چہرہ مناسب لگے گا۔
چوکور چہرہ
چوکور چہرے کی مالک خواتین چہرے کی اطراف میں بالوں کو پھیلائیں تاکہ چہرے کی چوڑائی میں کمی نظر آئے۔
بیضوی یا کتابی چہرہ
اس پر ہر قسم کے بال اور ہر قسم کا میک اپ سج سکتا ہے۔
اب مختلف ہیئر سٹائل بنانے کی بھی کوشش کیجئے اور دیکھئے کہ بیوٹی پارلر سے اگر آپ اس انداز سے بال سیٹ کرواتی ہیں تو آپ کی شکل و صورت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ محض تجربے کی خاطر مختلف بیوٹی پارلر کو آزمانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بار بار ہیئر ڈریسر بدلنا چاہئے۔ اگر آپ کو کوئی بہتر ہیئر سٹائلسٹ مل گیا ہے تو اسی پر قناعت کریں اور اسی کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے اپنی مرضی اور اس کے مشورے سے بال سیٹ کرائیے۔ اس کے علاوہ ایک بات اور بھی یاد رکھئے۔ آپ جب بھی پارلر میں جائیں وہاں جاتے ہی بال ڈائی کرنے، پرم کرنے یا کٹنگ کرنے کی فرمائش نہ کر بیٹھیں بلکہ پہلے بال ڈائی یا سیٹ کرائیں۔ اس سے آپ کو یہ اندازہ ہو گا کہ کام کس نوعیت کا ہوتا ہے اس کے بعد آپ وقتاً وقتاً وہاں جاتی رہیں۔ اس طرح کی ہیئر سٹائلسٹ کو آپ کے بالوں اور آپ کی شخصیت کا مکمل ادراک ہو جائیگا۔ اس کے بعد جب آپ اپنے بال کٹوائیں تو وہ زیادہ بہتر طریقے سے آپ کے چہرے اور شخصیت کے لحاظ سے بال سیٹ کر سکے گی۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
پارلر جانے کی ضرورت نہیں
Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi
برائیڈل ہیئر اسٹائل
Bridal Hair Style
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz