Bridal Hair Style - Article No. 3268

Bridal Hair Style

برائیڈل ہیئر اسٹائل - تحریر نمبر 3268

بیوٹیشن ماہر آرٹسٹ ضرور ہے لیکن آپ کی شخصیت کیلئے مناسب انداز کونسا ہے؟ یہ آپ زیادہ بہتر سمجھ سکتی ہیں۔

بدھ 1 مئی 2024

ہماء غفار
شادی کے روز اکثر لڑکیاں عروسی جوڑے اور زیور پر تو خوب توجہ دیتی ہیں۔میک اپ تک بھی منتخب کر لیتی ہیں لیکن ہیئر اسٹائل کو شادی کے دن تک کیلئے بھول جاتی ہیں۔یا پھر ہیئر اسٹائل مکمل طور پر بیوٹیشن کی مرضی پر چھوڑ دیا جاتا ہے، یہ طریقہ غلط ہے۔بیوٹیشن ماہر آرٹسٹ ضرور ہے لیکن آپ کی شخصیت کیلئے مناسب انداز کونسا ہے؟ یہ آپ زیادہ بہتر سمجھ سکتی ہیں۔
ہمارا مشورہ ہے کہ شادی کے دن سے قبل اپنا برائیڈل ہیئر اسٹائل ایک بار ضرور آزما لیں۔سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اور آپ کی بیوٹیشن برائیڈل لک کے حوالے سے مل کر کام کریں۔ان کی مہارت اور آپ کی سمجھ بوجھ بہترین فیصلہ کرنے میں مددگار ہو گی۔
شادی کے دن صرف عروسی جوڑا ہی بھاری بھرکم نہیں ہوتا بلکہ زیور اور پھول بھی وزنی ہوتے ہیں اگر آپ نے کبھی ہیئر اسٹائل بنوایا ہے تو یقینا جانتی ہوں گی کہ فینسی ہیئر اسٹائل کا وزن بھی کافی ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ شادی کے دن سے پہلے اس وزن سے واقف ہوں۔ایک اچھا برائیڈل ہیئر اسٹائل وہ ہے جو نہ صرف آپ کے عروسی لباس‘ زیور اور میک اپ کے ساتھ مناسب اور خوبصورت نظر آئے بلکہ جو آپ کی شخصیت کو بھی خوبی سے ظاہر کر سکتا ہو۔زلف بنانے کا عروسی انداز سادہ دلکش اور خوبصورت ہونا چاہئے۔اگر یہ غیر ضروری طور پر بھاری بھرکم ہوا تو آپ کو پریشان بھی کر سکتا ہے۔اس دن ایسا ہیئر اسٹائل منتخب کریں جس پر آپ کو یقین ہو کہ یہ آپ کی شخصیت کا بھرپور اظہار کرنے کے قابل ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Bridal Hair Style" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.