Baloon KO Ghane Or Lambe Banane K Liye GHarelo Nuskhe - Article No. 1268
جھڑے یا جھڑتے ہوئے بالوں کو گھنے اور لمبے بنانے کے لیے گھریلو نسخے - تحریر نمبر 1268
سیاہ، گھنے اور چمکدار بال ہمیشہ سے ہی مرد اور عورت دونوں کی کمزوری رہے ہیں۔ لیکن جب یہ جھڑنے لگتے ہیں تو آپ چاہے مردہوں یا عورت پریشانی کا پیدا ہوجانا فطری بات ہے۔ اس مسئلے کو عام پر پاکستان میں بالجھڑ کہا جاتا ہے
جمعہ 10 جولائی 2015
(جاری ہے)
نسخہ نمبر 1۔
ملتانی مٹی50گرام
دہی30 گرام
پانی حسبِ ضرورت
ترکیب اور طریقہ استعمال:
ملتانی مٹی کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں دہی شامل کریں۔
کھوپڑی کی جلد میں موجود غدودیں آئل پیدا کرتی ہیں جو سر کی جلد پر جمع ہو کر باریک سی تہہ بنالیتے ہیں۔ اس تہہ کی وجہ سے سر کی جلد کو آکسیجن کی فراہمی بند ہو جاتی ہے جس سے جلد کی نشو ونما رُک جانے سے بال گرنے لگتے ہیں۔ ملتانی مٹی سر کی جلد کی کلینزنگ کر کے اس کی صفائی کر دیتی ہے ۔ جس سے سر کی جلد پر موجود باریک سی تہہ ہٹ جاتی ہے اورجلد کے خلیات کو صحیح طریقے سے آکسیجن ملنے لگتی ہے۔ اس سے بالوں کی بڑھوتری دوبارہ سے ہونے لگتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو لگانے سے بلڈ سرکولیشن بھی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے بالوں کو پروٹینز اور آکسیجن زیادہ سے زیادہ ملتی ہے جس سے بال تیزی سے بڑھتے اور گھنے ہو جاتے ہیں۔ دہی ایک اچھا کنڈیشنر ہے جو آپ کے بالوں کو نرم اور چمکدار بناتا ہے اور اس کے علاوہ یہ خراب بالوں کو بھی صحیح کرتا ہے۔
نسخہ نمبر2:
شہد کو کسی جھوٹے برتن میں ڈال کر اس میں لیموں کے رس کو مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح 10 منٹ تک مساج کریں۔ مساج کے بعد سر کو ایسے ہی 30 منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد سر کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھولیں۔ اس مکسچر کو ہفتے مین دو دن استعمال کرنے سے کچھ ہی دنوں میں آپ کے بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔
ماحولیاتی آلودگی اور بالوں کی نگہداشت صحیح طریقے سے نہ کرنے کی وجہ سے بال کافی زیادہ خراب اور ان کی بڑھوتری ہونا بھی کم ہو جاتی ہے اور آہستہ آہستہ ان کی جڑیں کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں جس سے سر تیزی سے بالوں سے خالی ہونے لگتا ہے۔ شہد استعمال کرنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں جس سے بال ضرورت کے مطابق سر کی جلد سے آکسیجن اور پروٹینز حاصل کر کے تیزی سے نشوونما پانے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہد میں موجود قدرتی شوگر آپ کے بالوں مضبوط اور نرم بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک جیسی خصوصیات ہونے کی وجہ سے بال اور بھی کئی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ لیموں میں وٹامن C کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کی بڑھوتری کے لیے بے حد فائدہ مند ہے اور یہ بالوں کو چمکدار اور نرم بھی بناتا ہے۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips