Chamakdar Or Ghanne Baal - Article No. 1306
چمکدار اور گھنے بال - تحریر نمبر 1306
بالوں کو چمک دار اور گھنا رکھنے کے لیے انھیں دھونے کے بعد کچے ناریل کا پانی لگائیں۔ ادرک کا تیل بالوں کی افزائش کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کو گھر پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ایک کھانے کا چمچہ تازہ ادرک پیس کر کسی ململ کے کپٹرے میں ڈال کر اس کا عرق نچوڑ لیں
بدھ 9 ستمبر 2015
روکھے بالوں میں رونق لانے کے لیے چار کھانے کے چمچ دہی، دو کھانے کے چمچ مہندی چھان کر اور ایک چائے کا چمچ ناریل یا زیتون کے تیل کا مِلا کر اچھی طرح سے بالوں میں لگائیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں۔ یہ عمل ہفتہ میں دو یا تین مرتبہ کریں۔
ایک کھانے کے چمچے مہندی میں ایک کھانے کا چمچ سرسوں کا تیل ملائیں۔ اس میں ایک انڈا اور آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا دیں۔ پھر اس کو بالوں میں لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے کپڑا لپیٹ کر چھوڑ دیں اور دھولیں۔ یہ بالوں کا روکھا پن ختم کر دے گا۔
تھوڑی سی مایونیز سے اگر بالوں میں مالش کریں اور تھوڑی دیر بعد دھولیں تو بال نرم اور چمک دار ہو جائیں گے۔
(جاری ہے)
اگر آپ کے بال روکھے اور بے رونق ہیں تو انڈے کی سفیدی اور زردی الگ کرلیں زردی کو خوب پھینٹ لیں پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ پانی ملا دیں پھر زردی اور سفیدی ملاکر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں اور بالوں میں انگلیوں کے ذریعے سے اچھی طرح مالش کرکے لگائیں آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
ادرک کا تیل بالوں کی افزائش کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کو گھر پر بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ایک کھانے کا چمچہ تازہ ادرک پیس کر کسی ململ کے کپٹرے میں ڈال کر اس کا عرق نچوڑ لیں جو تقریباً ایک چوتھائی چائے کے چمچے کے برابر ہو گا۔ اس عرق کو ایک چوتھائی پیالی تل کے تیل میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ بالوں کی جڑوں میں اس تیل کا روزانہ مساج کریں اور پندرہ منٹ کے بعد شیمپو کریں۔ اس عمل سے آپ کے بال نرم صاف اور مضبوط ہو جائیں گے۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips