Chayyan - Article No. 1432
چھائیاں - تحریر نمبر 1432
چھائیوں کے خاتمے کے لئے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کے استعمال سے با آسانی چھائیوں سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے،بشرطیکہ جتنا وقت آپ کو استعمال کرنے کو کہا جائے اتنا وقت باقائدگی سے اور پوری توجہ سے استعمال کریں
جمعرات 24 مارچ 2016
لیموں کا رس:
چھائیوں کو دور کرنے کے لئے لیموں کا رس ایک بہت ہی بہترین چیز ہے۔بلکہ چہرے پر ہونے والے بھورے رنگ کے داغ دھبیجو بڑے بدنما لگتے ہیں،ان کے لئے بھی لیموں کا رس ایک طرح کے بلیچ کا کام کرتا ہے۔
طریقہ استعمال:
تازہ لیموں کارس چھائیوں پر لگائیں اور مساج کریں۔10۔15 منٹ لگا رہنے دیں۔پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔دن میں دو تین دفعہ ضرور لگائیں۔ چند ہی دنوں میں واضح فرق ضرور نظر آیئگا لیکن اسے چھوڑیں نہیں بلکہ کم از کم تین مہینے تک ضرور استعمال کریں۔
(جاری ہے)
انشاء اللہ بہت اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔اس مقصد کے لئے لیموں کے اور بھی استعمالات ہیں:
ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آدھے لیموں میں ڈیڑھ چمچ چینی ملائیں اور چہرے پر لگائیں۔
4۔2 چمچ دودھ میں آدھا لیموں ملائیں۔اسے پھینٹ کر چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔پھر اسے پانی سے دھونے کے بجائے کسی نرم ٹشو یا تولئے سے صاف کر لیں اور کوئی اچھا موسئچرائزر بھی استعمال کریں۔
یہ عمل خصوصاً حساس جلد والے لوگوں کے لئے ہے۔ کیونکہ لیموں کو دودھ میں ملانے سے اس کی تیزی میں کمی آجاتی ہے اس عمل سے نہ خشکی ہوگی نہ جلن۔ روزانہ دن میں ایک بار کریں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔دودھ کی جگہ دہی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
شہد:
شہد تو بہت ہی مفید ہے چھائیوں کے خاتمے کے لئے۔کیونکہ اس میں انیزائم ہوتے ہیں۔
طریقہ استعمال:
فریش پپیتے کے جوس میں ایک چمچ شہد ملا کرچہرے پے کاٹن کے ذریعے لگائیں اور پھر مساج کریں ۔10 منٹ کے بعدٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔روزانہ دن میں ایک بار کریں۔کچھ ہفتوں تک یا جب تک اطمینان بخش نتیجہ نہ ملے۔
پیاز:
پیاز بھی چھائیوں کے خاتمے کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے اور داغ دھبوں کے خاتمے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ بہترین نتائج کے لئے لال پیاز استعمال کریں۔
طریقہ استعمال:
ایک لال پیاز کو گول قتلوں میں کاٹ کر چھائیوں پر آہستگی سے ملیں۔دن میں دو بار اس عمل کواس وقت تک جاری رکھیں جب تک چھائیاں ختم نہ ہو جائیں۔
اس کے علاوہ لال پیاز کا رس نکال کر چھائیوں پر لگائیں۔بہترین نتائج کے لئے اس میں ایک چمچ سرکہ بھی ملا لیں اس عمل کو بھی روزانہ کریں۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
پارلر جانے کی ضرورت نہیں
Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi
برائیڈل ہیئر اسٹائل
Bridal Hair Style
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz