Technology K Nushkay - Article No. 1565
ٹیکنالوجی کے نسخے - تحریر نمبر 1565
ڈیجیٹل خوبصورتی
ہفتہ 11 مارچ 2017
کون سی لپ اسٹک کس قسم کی رنگت پر کھلے گی یابدنما لگے گی؟ کونسا ہیئر کلر آپ کو سوٹ کرے گا کونسا آپ کی شخصیت کو مصنوعی ظاہر کرے گا ؟ چند اپیلی کیشنز ایسی ہیں جنہیں موبائل میں ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی تصویر پر کوئی بھی بیوٹی پروڈکٹ مثلاََ آئی لائنر، آئی شیڈز ، لپ اسٹک یا ہیئر کلر کوچہرے اور بالوں پر آزمائشی طور پر کرکے دیکھا جاسکتا ہے ۔
(جاری ہے)
ویساڈا (Visada)
اس اپیلی کیشن کو بلا معاوضہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی مدد سے خواتین اپنی تصویر میک اپ کرنے کے مختلف طریقے آزما کر دیکھ سکتی ہیں کہ ان پر آخر کون سا میک اپ Look جچ رہا ہے ۔ یہ اپیلی کیشن خواتین کے چہرے کا خود بخود تجزیہ کرتی ہے ، اس میں چہرے کے خدو خال کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے کہ کون سے شیڈز ان کے چہرے پر اچھے یا برے لگیں گے ۔ ا بیوٹی ٹپس کی روشنی میں خواتین آپ اپنا ماہرانہ انداز میں میک اپ کرسکیں گے ۔ ساتھ ہی اس میں مختلف بیوٹی پراڈکٹس کی خریداری کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے ۔ آپ چاہیں تو آن لائن کاسمیٹکس خرید بھی سکتی ہیں ۔
میک اپ جینئس :(Make Up Genius)
اس اپیلی کیشن میں ایک مخصوص فیچر موجود ہے ، جس کے ذریعے چہرے کے خدوخال کا جائزہ لیاجاتا ہے اس اپیلی کیشن کے ذریعے خواتین اپنے چہرے پر لپ اسٹک ، آئی شیڈو ، آئی لائنر اور بلش آن وغیرہ لگا کر چیک کرسکتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں ۔
موڈی فیس (Modiface)
اس اپیلی کیشن کا پورا نام (Hair Color By Modi Face) ہے ۔ یہ خاص طور پر خواتین کو بالوں کے رنگ دیکھنے اور پسند کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے ۔ ایسی خواتین جو بالوں کو ڈائی کرنا چاہتی ہیں انہیں چاہئے کہ وہ پہلے منتخب کردہ کلر کو اس اپیلی کیشن کے ذریعے اپنے بالوں پر ہوتا دیکھ لیا کریں ۔ جب تصویر میں موجود بالوں پر وہ رنگ ہوجائے اور وہ آ کے چہرے پر سوٹ بی کر رہا ہو تو پھروہی شیڈ لگوائیں ورنہ ہیئر کلر لگانے سے گریز کریں ۔
Browse More Women Beauty - Khoobsurti
رنگِ حنا اور کھنکتی چوڑیاں
Rang E Hina Aur Khanakti Chooriyan
آنکھیں بڑی اور خوبصورت کرنے کے انوکھے اور بہترین طریقے
Ankhain Bari Aur Khubsurat Karne Ke Anokhe Aur Behtareen Tariqe
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سرسوں کا تیل اور حسن کی حفاظت
Sarson Ka Tail Aur Husn Ki Hifazat
سرخ ٹماٹر - حسن سنوارنے والی سبزی
Red Tomato - Husn Sanwarne Wali Sabzi
ہوم بیسڈ اسکرب سے پیر بنائیں خوبصورت
Home Based Scrub Se Feet Banain Khoobsurat
بھنوؤں کو گھنا بنانے کے نسخے
Eyebrows Ko Ghana Banane Ke Nuskhe
لپ ماسک سے بنائیں ہونٹ خوبصورت
Lip Mask Se Banaain Hont Khubsurat
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
سیلف گرومنگ پر توجہ دیں
Self Grooming Par Tawaja Dein
بیوٹی ٹپس
Beauty Tips