Ghareelo Totke Part2 - Article No. 2363

Ghareelo Totke Part2

گھریلو ٹوٹکے پارٹ 2 - تحریر نمبر 2363

گھروں پر استعمال ہونے والے آسان ٹوٹکے

منگل 9 جون 2020

کائی دور کرنا
جہاں زیادہ پانی گرے وہاں سبز رنگ کی کائی جم جاتی ہے۔اسے دور کرنے کے لئے بلیچنگ پاؤڈر کو کائی والی جگہ چھڑ ک دیں بیس منٹ بعد برش سے وہ جگہ ”رگڑیں“کائی اتر جائے گی اور جگہ صاف ہو جائے گی۔
کچن کا سنک کھولنا
سنک میں کھانے کے ذرات یا سبزیوں وغیرہ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے چلے جانے سے سنک بندہو جاتا ہے ۔
اس کا آسان حل یہ ہے کہ کپڑے دھونے والا سوڈا لے کر اس کا ایک بڑا چمچ نالی کے سوراخ پر ڈالیں اور اس پر گرم پانی ڈال دیں ۔نالی صاف ہو کر کھل جائے گی۔
فرائی کرتے ہوئے انڈے کو چپکنے سے بچانا
انڈا فرائی کرتے ہوئے اگرگھی میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں تو انڈا نہیں چپکے گا۔
باسی چاول کو تازہ کرنا
اگر رات میں آپ نے چاول ابالے اور وہ بچ گئے تو اگلے دن دوپہر میں ایک دیگچی میں پانی ابالیں اور چاول اس میں ڈال دیں ۔

(جاری ہے)

دو منٹ بعد پانی نچوڑیں اور دو منٹ دم پر رکھ دیں۔ یوں لگے گا کہ آپ نے ابھی چاول پکائے ہیں ۔
تلی ہوئی چیزوں کو خوش ذائقہ بنائیں
کوئی بھی چیز فرائی کرنے سے پہلے کوکنگ آئل گرم کریں اور ایک لونگ ڈال کر دو منٹ کڑکڑائیں اب چیز تلیں تو ہر چیز کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا۔
مکھی ،مچھر بھگانے کے لئے
چائے بنانے کے بعد جو پتی بچ جاتی ہے اسے ضائع مت کریں ۔
بچ جانے والی پتی سے دھونی دی جائے تو مکھی مچھر غائب ہو جاتے ہیں۔
سبزیوں کا اچار
سبزیوں کا اچار عام طور پر بہت جلدی نرم ہو کر خراب ہو جاتا ہے ۔اگر اس میں چند دانے انگور ڈال دیں تو سبزیاں نرم نہیں ہوں گی اور اچار دیر تک خراب نہیں ہو گا۔
کیک کے لئے کار آمد ٹپس
اگر کیک میں ڈالنے کے لئے انڈے کم ہوں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اس کی جگہ دو کھانے کے چمچ مایونیز کے ڈال دیں کیک اسی طرح نرم اور مزیدار ہوگا۔

فرنیچر کے لئے
اگر فرنیچر کے اوپر نشان پڑ جائیں تو کافی پاؤڈر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں ۔اس پیسٹ کو فرنیچر کے نشان پر لگائیں ۔دو منٹ بعد کسی نرم کپڑے سے صاف کرلیں ۔فرنیچر بالکل نیا لگے گا۔
شہد کی مکھی کا کاٹنا
اگر شہد کی مکھی نے کاٹ لیا ہے تو اس جگہ پر ذرا سا ٹوتھ پیسٹ لگا لیں۔
چیونٹیوں سے نجات
اس جگہ جہاں چیونٹیاں بہت زیادہ ہوں وہاں پر تھوڑی سی ہلدی ڈال دیں۔
خوش ذائقہ دال چاول
دال پکاتے وقت اگر اس میں تھوڑی سی لونگیں ڈال دیں تو تیار ہونے والی دال زیادہ عرصہ ۔چاول پکانے سے قبل پانی میں نصف لیموں کارس شامل کر دیں ۔پکے ہوئے چاولوں کا رنگ زیادہ سفید ہو جائے گا۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghareelo Totke Part2" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.