Ghareelo Totke Part4 - Article No. 2395

Ghareelo Totke Part4

گھریلو ٹوٹکے پارٹ 4 - تحریر نمبر 2395

گھروں میں استعمال ہونے والے آسان ٹوٹکے

جمعہ 7 اگست 2020

لیموں کا رس
تازہ لیموں سے زیادہ سے زیادہ رس حاصل کرنے کے لئے انہیں فریج سے نکال کر کچھ دیر کے لئے کمرے کے درجہ حرارت میں رکھیں اور پھر ہتھیلیوں سے نرم کرنے کے بعد نچوڑ لیں۔
سخت شکر
شکرا گرجم گئی ہو یعنی سخت ہو جائے ،تو اسے نرم کرنے کے لئے اس میں سیب کا ایک ٹکڑا رکھ دیں۔
مکئی کی قدرتی مٹھاس
بھٹے ابالتے وقت اس میں ایک چٹکی چینی ڈال دیں۔
اس سے مکئی کی قدرتی مٹھاس زیادہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
آئینہ چمکائیے
آئینہ صاف کرنے کے لئے ایئر فریشز استعمال کریں۔نہ صرف عمدہ کارکردگی دکھاتا ہے بلکہ چمک کے ساتھ خوشبو اور مہک بھی آتی ہے۔
پھانس چبھ جائے
اگر خدا نخواستہ پھانس چبھ جائے،تو موچنے یا سوئی تک رسائی سے پہلے اسکاچ ٹیپ۔

(جاری ہے)

پھانس کے اوپر لگا دیں اور اسے کھینچ لیں۔
سبزی تازہ رکھیں
گوبھی یا بندگوبھی کوا گر فریج میں رکھنا ہو،تو اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھیں۔اس طرح یہ ہفتوں تک صحیح رہ سکتی ہے۔
شیشے کی اشیاء
چھوٹی بوتل یا شیشے کے مرتبان کی تہہ میں لگے ہوئے دھبے مٹانے کے لئے اس میں پانی بھریں اور تھوڑی سی ٹاٹری ڈال دیں۔
پندرہ منٹ بعد بوتل ہلائیں دھبے غائب ہو جائیں گے۔
کپڑے سفید اور چمک دار
سفید کپڑوں کو دھوتے وقت پانی میں لیموں نچوڑ لیا جائے تو کپڑے مزید صاف اور سفید ہو جاتے ہیں۔کپڑوں کو کھنگالتے وقت پانی میں سرکہ ڈالنے سے کپڑوں کی چمک بڑھ جاتی ہے۔سفید ریشمی کپڑے اگر پیلے ہو جائیں تو نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر دھویا جائے اور سائے میں سکھایا جائے پیلا ہٹ ختم ہو جاتی ہے۔

سالن میں نمک
کبھی کبھی سالن میں نمک یا مرچیں تیز ہو جاتی ہیں۔ان کی تیزی کم کرنے کے لئے سالن میں ٹماٹر یا دہی ڈال دیں۔مرچیں کم کرنے کے لئے لیموں بھی نچوڑ سکتی ہیں۔
مرچیں محفوظ کریں
پسی مرچ کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے لئے جس برتن میں مرچوں کو رکھا گیا ہو اس میں ہینگ کا ایک ٹکڑا ڈال دیں۔
مرچیں خراب نہیں ہوں گی۔
بسکٹ تازہ رہیں
بسکٹ پیکنگ کھولنے کے چند گھنٹوں بعد نرم ہو جاتے ہیں،ان کا کُرکُراپن ختم ہو جاتا ہے۔پیکنگ کھولنے کے بعد جس برتن میں ان کو رکھیں اس برتن کے نچلے حصے میں اگر بلاٹنگ پیپر رکھ دیں تو طویل مدت تک بسکٹ تازہ اور کرکرے رہیں گے اور ان کا مزہ بھی تبدیل نہ ہو گا۔
انڈے
اگر انڈوں کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنا ہوتو ایک کڑھائی میں ٹھنڈا پانی ڈالیں جس میں کہ نصف انڈے ڈوب جائیں اور اس پانی میں تھوڑا سا نمک ملائیں۔
اس طریقہ کار سے طویل مدت تک انڈے استعمال کے قابل رہیں گے۔
گرائینڈر
مکسر گرائینڈر کے بلیڈ کو تیز رکھنے کے لئے وقتاً فوقتاً اس میں نمک ڈال کر پیسیں تاکہ بلیڈ تیز رہ سکے۔
سیب کے نشانات
اکثر سیب کاٹنے کے بعد کٹے ہوئے حصے پر سرخ رنگ آجاتا ہے جس کی وجہ سے سیب ناقص نظر آتے ہیں کٹے ہوئے حصے پر ہلکا سا لیموں کا رس لگانے سے سیب خراب نہیں ہوں گے۔
کچن کو حشرات سے محفوظ کریں
اگر کچن میں چھپکلیاں ہوں تو انہیں باہر نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مور کا ایک پر کچن میں لگا دیں اس سے چھپکلیاں و دیگر حشرات نہیں آئیں گے۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Ghareelo Totke Part4" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.