Khoobsorti K Liye Ghareelo Nuskhey - Article No. 2059

Khoobsorti K Liye Ghareelo Nuskhey

خوبصورتی کے لیے گھریلو نسخے - تحریر نمبر 2059

خوبصورت چہرہ نرم وملائم شگفتہ جلد اور پرکشش لمبے گھنے سیاہ بال ہر عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے ۔

منگل 7 مئی 2019

خوبصورت چہرہ نرم وملائم شگفتہ جلد اور پرکشش لمبے گھنے سیاہ بال ہر عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے ۔چاہے وہ قدیم زمانے کی عورت ہو یا آج کے دور کی عورت۔دنیا کے تمام ممالک کی خواتین کی خوبصورتی کا راز ان کے چند پرانے نسخوں میں بھی پنہاں ہوتا ہے ،جسے وہ اپنی جلد کو نکھارنے اور جواں سال نظر آنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کرتی ہیں ۔مختلف ثقافتوں میں یہ قدیم اور مفید نسخے نسل درنسل چلے آرہے ہیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت اور استعمال میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
جاپانی خواتین کے حسن کا راز:
جاپان کی خواتین اپنی طویل عمر،خوبصورت ،نرم وملائم گوری جلد اور سیاہ بالوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔اگر چہ جاپان کا شمارجدید ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے تاہم اب بھی بہت سی جاپانی خواتین اپنی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کا سہارا لیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

سبز چائے کا استعمال جاپانی خواتین میں عام ہے جو ناصرف ان کی جلد کو صاف شفاف اور نرم ملائم بناتی ہے بلکہ اسے لمبی اور صحت مندزندگی کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔
وٹامن سی کا استعمال جاپانی خواتین کی جلد کو گورارکھتا ہے ۔وٹامن سی کے حصول کے لیے جاپان میں سنگترہ کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔سنگترہ جلد کو Deoxicilizeکرنے اور جلد کی سیاہی کودور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
اس کے علاوہ جاپانی خواتینAzukجسے عرف عام میں لال لوبیا کہا جاتا ہے کثرت سے استعمال کرتی ہیں جسے خوبصورتی کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتاہے۔
لال لوبیا کے پیسٹ سے چہرے کو نرمی سے رگڑ ا جاتا ہے یہ عمل چہرے کو نرم اور ملائم اور داغ دھبوں سے پاک رکھتا ہے ۔
جاپانی خواتین اپنے چہرے کے لیے کسی بھی مصنوعی آئل کے بجائے Signature Oilیعنی خالص پودوں ،خشک میوہ جات جیسے کہ اخروٹ وغیرہ ،بیجوں اور پھلوں سے نکالے گئے تیل کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں۔

جاپانی خواتین کی خوبصورتی کا ایک اور راز Komenukarice Branچاولوں کی بھوسی ہے یہ جاپانی خواتین کا صدیوں پرانا اور مقبول نسخہ ہے ،اسے فیشل سوپ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں کئی ضروری اجزاء جیسے کی فیٹی ایسڈز وٹامن بی کمپلیکس TocopherostاورTocotrienolsشامل ہوتے ہیں جو جلد کی جھریوں اور سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔یہ نسخہ جلد سے گرد وغبار کو ہٹانے اور ایکسنولی ایٹ کرنے کے لیے بہترین سمجھاجاتا ہے ۔
یہ نسخہ جاپانی عورتوں کا Common Senseکہلاتا ہے جس کے لیے ایک چمچ چاولوں کی بھوسی کو گرم پانی میں شامل کرکے پورے چہرے پر لگاتے ہیں اور پھر آہستگی سے رگڑ کر منہ دھولیتے ہیں۔
اطالوی خواتین کے حسن کے راز
اکثر اٹالین خواتین اپنی جلد کی قدرتی چمک دمک کو بر قرار رکھنے کے لیے گھریلو نسخوں کا استعمال کرتی ہیں ۔اٹالین خواتین اپنے بالوں کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے دہی اور زیتون کے تیل کے مکسچر کو کنڈیشنرز کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔
دہی میں شامل پروٹین نہایت نرمی سے قدرتی غذائیت بخشاہے۔
ایک کپ سادہ دہی میں ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل کو مکس کرکے دھلے ہوئے گیلے بالوں پر لگایا جاتا ہے اور پانچ منٹ لگا رہنے کے بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیتے ہیں۔
فرانسیسی خواتین کے حسن کا راز
فرانسینی خواتین بھی اپنی جلدکو پر کشش بنانے کے لیے قدرتی اور نہایت ہی سستا طریقہ استعمال کرتی ہیں۔
چیری اور انار کے بیجوں کو پیس کر ماسک کی طرح چہرے پر لگایا جاتا ہے اور تقریباً چھ منٹ کے بعد منہ کو دھولیا جاتاہے۔
روسی خواتین کے حسن کا راز
روسی خواتین میں جلد کی خوبصورتی اور نرمی کو بر قرار رکھنے کے لیے کافی اسکرب مقبول ہے ۔ان خواتین کی پرکشش جلد کا ایک راز باقاعدہ مساج بھی ہے جو جلد کو صاف شفاف اور نرم وملائم رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔

روسی خواتین اپنے جسم کو کافی اسکرب سے رگڑتی ہیں جس سے جلد کے خلیے مضبوط ہوتے ہیں اور جلد پر کشش اور دلکش دکھائی دینے لگتی ہے ۔روسی خواتین اس نسخے کو Saunaیعنی بھاپ کا غسل لیتے وقت استعمال کرتی ہیں جو جلد کو بہترین طریقے سے ایکسنولی ایٹ کے کھال سے مردہ اجزاء کو اتار دیتا ہے جس سے جلد نرم اور تروتازہ نظر آتی ہے ۔آج کل یہ نسخہ دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔

مصری۔۔۔خواتین کے حسن کا راز
قدیم مصر اپنی شاندار خوبصورتی،مسحورکن پر فیوم ،خوبصورت کپڑوں ،جاذب نظر اسٹائل کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن قدرتی حسن اور خوبصورتی کے حوالے سے مصر کا نام سنتے ہی پہلی صدی عیسوی کی خوبصورتی کا افسانوی پیکر قلوپطرہ کانام ذہن میں آتا ہے ۔قلو پطرہ کی خوبصورتی کا راز دودھ اور شہد کا استعمال تھا ،جس سے وہ غسل لیا کرتی تھی۔
یہ دونوں قدرتی اجزا جلد کو نرم و ملائم اور پر کشش بنانے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ آج کل مصری خواتین اپنی جلد کو پر کشش بنانے کے لیے ایک چمچ باداموں کے پاؤڈر کو دو چمچ دودھ میں مکس کرکے اپنے چہرے پر استعمال کرتی ہیں جس سے جلد لچکدار،نرم وملائم اور تروتازہ رہتی ہے۔
انڈین خواتین کے حسن کا راز
انڈین خواتین بھی اپنی خوبصورتی میں نکھار پیدا کرنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کو ترجیح دیتی ہیں ۔
ایوروویدک جو کہ قدیم طبی نظام ہے قدرتی حسن کو بر قرارکھنے کے لیے مختلف قسم کے تیل جیسے کہ صندل گلاب ،خشخاش وغیرہ کو تجویز کرتا ہے اس کے علاوہ صندل کا فیس پیک اپنی حیرت انگیز خصوصیات کی بنا پر انڈیا میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔ انڈین خواتین اپنے لمبے گھنے بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں ،جنہیں خوبصورت بنانے کے لیے خواتین ناریل کے تیل کا بکثرت سے استعمال کرتی ہیں۔ناریل کے تیل کو نیم گرم کرکے سر کی کھوپڑی پر مساج کیا جاتا ہے اور پھر دوسری صبح بالوں کو دھو لیا جاتا ہے ۔اس سے ناصرف بالوں کی نشوونما میں اضافہ ہوتا بلکہ روکھے ،بے رونق اور پتلے بال بھی مضبوط اور گھنے ہوجاتے ہیں۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Khoobsorti K Liye Ghareelo Nuskhey" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.