Totkay - Article No. 2691

Totkay

ٹوٹکے - تحریر نمبر 2691

یہ ٹوٹکے مفید اور کارآمد ثابت ہوں گے

بدھ 22 ستمبر 2021

زینب غفار
دانت کے درد کا علاج
ایک گلاس نیم گرم پانی میں چٹکی بھر نمک اور ایک کھانے کا چمچ گنے کا سرکہ ڈال کر دن میں کم از کم دو مرتبہ اچھی طرح کلی کریں دانت کا درد جاتا رہے گا۔
بادام تازہ رکھیں
بادام کو چند سال تک بالکل تازہ رکھنے کے لئے تقریباً ایک کھانے کا چمچ چینی اس برتن میں ڈال دیں۔
جس میں بادام رکھے ہوئے ہیں۔ بادام بالکل تازہ رہیں گے۔
پیروں کی بدبو سے نجات
ایک عدد گول بینگن کو چار حصوں میں برابر تقسیم کرکے ایک دیگچی میں سیر بھر پانی میں ابال لیں۔جب پانی نیم گرم رہ جائے تو اس سے دونوں پیر دھو لیں۔ایک دفعہ عمل کرنے سے ایک سال تک پیروں سے بدبو نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

اگر اس عمل کو ایک ہفتہ پابندی سے کریں تو پیروں کی بدبو ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔


لپ اسٹک کا موٴثر استعمال
لپ اسٹک فاؤنڈیشن کے استعمال کے بعد لپ برش کی مدد سے ہونٹوں پر بیرونی خط کھینچیں اور پھر لپ اسٹک لگا کر دونوں ہونٹوں کے درمیان ٹشو پیپر لے کر دبائیں۔دوبارہ لپ اسٹک لگا کر ٹشو پیپر ہونٹوں میں دبائیں اس طرح لپ اسٹک سے زیادہ دیر تک تازہ رہے گی۔
خالص لال مرچیں
گھر میں لال مرچیں پیسنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے جس سے مرچوں کو پیسنے سے نہ کھانسی آئے گی نہ چھینکیں خشک مرچیں دھوپ میں کچھ دیر رکھنے کے بعد جب انہیں گرائنڈ کرنے لگیں تو مرچیں ڈال کر تھوڑا سا کوکنگ آئل ڈال دیں اور پھر گرائنڈ کریں اس طرح آپ گھر میں پسی ہوئی خالص مرچیں تیار کر سکتے ہیں۔

پنیر کو زیادہ دن تک رکھنا
اگر پنیر کو زیادہ عرصے تک رکھنا ہو تو اس کے چاروں طرف نمک لگا دیں۔پنیر خراب نہیں ہو گا۔حسب ضرورت کاٹ کر اور دھو کر استعمال کر لیں۔لیکن نمک لگا کر ململ کا کپڑا ضرور لپیٹ دیں۔
میلی چھتری کی صفائی
چھتری میلی ہو جائے تو اس کو دھونے کے لئے ایک پیالے میں المونیا اور گرم پانی ڈالیں اور اس کو برش میں ڈبو ڈبو کر چھتری کے اوپر پھیریں بالکل نئی ہو جائے گی۔
کہنی کے سیاہ دھبوں کا خاتمہ
لیموں کاٹ کر چھلکوں میں سے رس نکال لیں۔پھر چھلکوں میں چٹکی بھر ڈال دیں اور انہیں کہنیوں پر ملیں چند دفعہ کے استعمال سے کہنیاں صاف ہو جائیں گی۔

Browse More Gharelu Totkay

Special Gharelu Totkay article for women, read "Totkay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.