Chikne Balon Ki Pareshani - Article No. 3383

Chikne Balon Ki Pareshani

چکنے بالوں کی پریشانی - تحریر نمبر 3383

موروثیت و غذائی بے قاعدگیوں کا اس مسئلے سے گہرا تعلق ہے

بدھ 23 اپریل 2025

بعض خواتین کو حد سے زیادہ چکنے بالوں کی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔موروثیت و غذائی بے قاعدگیوں کا اس مسئلے سے گہرا تعلق ہے۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کے سدباب کے لئے چکنی اور مصالحہ دار غذاؤں کا استعمال ترک کر کے صحت بخش سادہ غذاؤں کا استعمال اور بالوں کی باقاعدگی سے صفائی بھی کھوپڑی کی جلد میں موجود (Sebaceous Glands) سے خارج ہونے والی رطوبت (Sebum) کے زائد اخراج کو روکنے میں معاونت کرتی ہے جو بالوں کو چکنا کرنے کا باعث بنتی ہے۔


اس کے علاوہ انڈے کی سفیدی اور دہی ملا کر Head-Pack تیار کریں اور اسے شیمپو کرنے سے 30 منٹ قبل سر میں لگائیں اس کے بعد سر دھو لیں یا نہانے سے 15 منٹ قبل سر میں 1-2 کھانے کے چمچے سرکہ کی مالش بھی چکنائی کو کم کرنے اور بالوں کی چمک دمک میں اضافہ کرتی ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Chikne Balon Ki Pareshani" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.