Balon Ko Rangiye Magar Ehtiyat Ke Sath - Article No. 3317

Balon Ko Rangiye Magar Ehtiyat Ke Sath

بالوں کو رنگئیے مگر احتیاط کے ساتھ - تحریر نمبر 3317

بالوں کو رنگنا یا ڈائی کرنا اب ضرورت سے زیادہ فیشن کا درجہ اختیار کر گیا ہے

جمعرات 10 اکتوبر 2024

بالوں کو رنگنا یا ڈائی کرنا اب ضرورت سے زیادہ فیشن کا درجہ اختیار کر گیا ہے۔اپنے بالوں کے قدرتی رنگ سے شاید آج کل ہر کوئی غیر مطمئن دکھائی دیتا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنے ارد گرد گولڈن‘ ڈل گولڈن‘ پرپل‘ براؤن‘ کاپر‘ بلیو‘ لائٹ براؤن‘ ڈارک براؤن‘ گرے‘ ایش گرے‘ ریڈ اور گولڈن یہاں تک کہ ایک ہی فرد کے بے شمار رنگوں سے رنگے ہوئے بال نظر آئیں گے‘ چاہے وہ رنگ اُس فرد کی شخصیت سے میل کھاتے ہوں یا نہ کھاتے ہوں۔
فیشن کے پیچھے اندھا دھند بھاگنا شاید اسی کو کہتے ہیں۔اگر آپ کو بھی اس اندھا دھند دوڑ میں شریک ہونے کا شوخ ہے تو خوش آمدید لیکن یہ کام اگر آپ خود سے کرنا چاہ رہی ہیں تو نہایت احتیاط سے سوچ سمجھ کر اپنی شخصیت اپنے رجحانات و لائف اسٹائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پہ نظر ثانی کریں اور اسی مناسبت سے بالوں کے رنگ کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

اگر آپ اپنے اس شوق کی تکمیل کسی ماہر کی خدمات لئے بغیر خود انجام دینا چاہ رہی ہیں تو اس سلسلے میں مندرجہ ذیل موٹی موٹی ہدایات ذہن نشین کر لیں۔


ہیئر ڈائی خریدتے ہوئے ہمیشہ معیاری کمپنی کی تیار کردہ مستند پروڈکٹ خریدیئے اور یہ خریداری قابلِ اعتماد اسٹور سے کیجیے۔ہیئر کلرز چاہے کسی بھی کمپنی کے ہوں‘ لازمی طور پر کیمیائی اجزاء سے تیار کیے جاتے ہیں‘ لہٰذا انہیں استعمال کرنے سے قبل حفظِ ماتقدم کے طور پر Patch Test کر لینا بہتر رہتا ہے۔اس کے بعد ویسلین کی پتلی سی تہہ پیشانی‘ گردن اور کنپٹی کے ارد گرد لگانے کے بعد بالوں پر کلر لگائیں اس طرح کرنے سے پیشانی‘ گردن اور کنپٹی پہ رنگ نہیں لگے گا۔
اس کے علاوہ رنگ لگاتے ہوئے ہمیشہ دستانے پہنیں تاکہ آپ کے ہاتھوں پہ بھی رنگ نہ لگے۔رنگ لگانے کے لئے کلرنگ برش اور پتلی کنگھی استعال کریں۔پیکٹ پہ درج ہدایات کے مطابق رنگ تیار کریں اور مقررہ وقت تک بالوں پہ رنگ لگا رہنے دیں اس کے علاوہ رنگ ہمیشہ جڑوں سے سروں کی طرف لگائیں اور بالوں کی جڑوں میں تھوڑے تھوڑے وقفے سے برش سے کلر کی ٹیچنگ کرتی رہیں تاکہ بالوں کا کوئی بھی حصہ بے رنگ نہ رہ جائے۔

Browse More Hair Color, Hair Dye and Bleaching

Special Hair Color, Hair Dye and Bleaching article for women, read "Balon Ko Rangiye Magar Ehtiyat Ke Sath" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.