Roghan E Zaitoon Aik Behtareen Conditioner - Article No. 3377

Roghan E Zaitoon Aik Behtareen Conditioner

روغنِ زیتون ایک بہترین کنڈیشنر - تحریر نمبر 3377

اس کے استعمال کا طریقہ اتنا آسان ہے کہ نیم گرم یا ٹھنڈا جیسا آپ چاہیں ہتھیلیوں پر تیل نکال کر اپنے سر پر اس کا مساج کریں

پیر 7 اپریل 2025

کیا آپ کو معلوم ہے کہ بہترین قدرتی کنڈیشنر آپ کے کچن کی الماری میں موجود ہے کہ جو ہر طرح کے بالوں کے لئے مفید ہے۔چاہے بال خشک ہوں‘ خراب ہوں یا کیمیکل کے استعمال کی وجہ سے تباہ ہو گئے ہوں۔اپنے کچن کی الماری کھولیں اور اس میں رکھا زیتون کا تیل نکال لیں۔جی! زیتون کا تیل بالوں کے لئے ایک بہترین کنڈیشنر ہے۔

(جاری ہے)


اس کے استعمال کا طریقہ اتنا آسان ہے کہ نیم گرم یا ٹھنڈا جیسا آپ چاہیں ہتھیلیوں پر تیل نکال کر اپنے سر پر اس کا مساج کریں۔

جب اچھی طرح تیل لگا لیں تو سر پر ایک تولیہ لپیٹ لیں اور آدھے یا ایک گھنٹے کے بعد بالوں کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح کھنگالنے کے بعد شیمپو کر لیں اس طریقے سے بالوں کی شکل و ساخت بہترین ہو جاتی ہے اس کے علاوہ زیتون کے تیل میں ایک انڈا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔اس سے مزید اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Roghan E Zaitoon Aik Behtareen Conditioner" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.