Dandruff Se Nijat - Article No. 3379

Dandruff Se Nijat

ڈینڈرف سے نجات - تحریر نمبر 3379

بالوں کو ہمیشہ مناسب شیمپو سے دھوئیں اور اتنی مرتبہ دھوئیں جتنی مرتبہ ضروری ہو

ہفتہ 12 اپریل 2025

ایک عمدہ اینٹی ڈینڈرف شیمپو ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے کھوپڑی خشک ہو جائے گی اور اس سے مسئلہ مزید بدتر ہو جائے گا۔اپنے بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد کنڈیشنر استعمال کریں۔اگر ڈینڈرف (بالوں کی خشکی) برقرار رہے تو ڈرماٹولوجسٹ (ماہرِ امراضِ جلد) سے مشورہ کریں۔ذہنی تناؤ سے گریز کریں کیونکہ کہا جاتا ہے کہ یہ ڈینڈرف کو تحریک دیتا ہے۔
آپ کے بال جس انداز کے دکھائی دیتے ہیں اس میں آپ کی خوراک و غذا ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہمیشہ صحیح متوازن غذا کھائیں جس میں پھل اور ہری سبزیاں مکمل طور پر موجود ہوں۔اپنی خوراک میں چکنائی (Fat) چینی اور نمک کا استعمال کم سے کم رکھیں لیکن یہ خیال رکھیں کہ آپ جو بھی غذا استعمال کریں وہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہو۔

(جاری ہے)


اپنے بالوں کو صاف ستھرا رکھیں۔

بالوں کو ہمیشہ مناسب شیمپو سے دھوئیں اور اتنی مرتبہ دھوئیں جتنی مرتبہ ضروری ہو۔یہ بات اس صورت میں اور بھی خصوصی اہمیت اختیار کر جاتی ہے اگر آپ شہروں میں رہتی ہیں کیونکہ گرد و غبار‘ میل کچیل اور آلودگی آپ کے بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔اگر ممکن ہو تو سفر کے دوران بالوں کو اسکارف سے ڈھانپ لیں تاکہ آپ کے بال آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
صرف معروف برانڈ استعمال کرنے کی کوشش کریں اور بالوں کے لئے معیاری پروڈکٹس کا استعمال کریں کیونکہ سستی پروڈکٹس میں تیز قسم کے کیمیکلز موجود ہو سکتے ہیں جو آپ کے بالوں کے لئے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔
وقفے وقفے سے اپنی زلفوں کی ناز برداری کرتی رہیں۔سر کی مالش بے حد عمدہ رہتی ہے اور دورانِ خون کو بڑھاتی ہے۔اگر ممکن ہو سکے تو سر کی مالش پیشہ ورانہ طور پر کرائیں یا پھر گھر ہی پر کر لیا کریں اور ہمیشہ اس کے لئے گرم تیل استعمال کریں۔
گرم تیل کو آہستگی کے ساتھ دائرے کی شکل میں گردش دیتے ہوئے اپنی کھوپڑی پر لگائیں اس کے بعد گرم تولیے کا استعمال کریں۔ہمیشہ بالوں کے ساتھ نرمی برتیں۔ان پر اتنی توجہ دیں جس کے وہ صحیح طور پر مستحق ہیں۔آخر کار انہوں نے تا زندگی آپ کا ساتھ دینا ہے اور آپ کی شخصیت کا نمایاں حصہ رہنا ہے۔

Browse More Special Articles for Women

Special Special Articles for Women article for women, read "Dandruff Se Nijat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.