Ankhain Rooh Ka Daricha - Article No. 2170

Ankhain Rooh Ka Daricha

آنکھیں روح کا دریچہ - تحریر نمبر 2170

ان کا میک اپ احتیاط سے کریں

ہفتہ 28 ستمبر 2019

راحیلہ مغل
کہتے ہیں آنکھیں روح کا دریچہ اور دل کا حال بتاتی ہیں لیکن ان آنکھوں پر کیا جانے والا میک اپ بہر حال آپ کے ذوق ،طبع اور جمالیات حس کا پر تو ہے۔جو خواتین کمزور بینائی کے سبب یا فیشن کے طور پر کلر ڈلینز لگاتی ہیں انہیں تو آئی میک اپ میں اور بھی احتیاط کرنی چاہیے۔کیونکہ لینز پر داغ یا دھبے آجانے سے ان کا معیار متاثر ہوتاہے اور یہ زیادہ دیر چل نہیں سکتا۔

یاد رکھیں اگر آنکھوں کا میک اپ آپ شوخ رنگوں سے کررہی ہیں تو لپ اسٹک ہلکے رنگ کی لگائیں۔تب آپ کی شخصیت جامع اور خوبصورت معلوم ہو گی یہ بھی یاد رکھیں کہ گہرے شیڈز آنکھوں پر لگانے سے آنکھوں کی جسامت متاثر ہوتی ہے یہ قدرے چھوٹی نظر آتی ہیں۔
آنکھوں کے میک اپ کیلئے مخصوص برشز کا انتخاب ضروری ہے ورنہ کاٹن بڈکے ساتھ بھی آئی میک اپ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ذیل میں ہم چند مقبول ٹرینڈز کے بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں انہیں دیکھئے اور پر کھیے کہ کونسا میک اپ آپ کی شخصیت پر زیادہ سوٹ کرتاہے۔
پینسل آئی میک اپ
ان دنوں پینسل آئی میک اپ پسند کیا جارہا ہے یہ ہلکے مدھم اور گہرے رنگوں پر مشتمل ایک جدید رجحان ہے۔
سب سے پہلے آئی برو کی Boneپر ہلکا گلیٹر آئی شیڈز لگا لیں اس کے بعد پپوٹوں پر Chalky Goldآئی شیڈ اپلائی کرلیں پھر Lash Curlerکی مدد سے اپن پلکوں کو Curlکرکے نفاست سے مسکارا لگا لیں۔

آخر میں نچلی پلکوں تلے دھیمے رنگ کا آئی شیڈ کا جل کی مانند لگا لیں۔آپ کا پینسل آئی میک اپ مکمل ہو گیا۔
کول یا مون لائٹ آئی میک اپ
مون لائٹ میک اپ کو Coolمیک اپ کہا جاتا ہے اور میک اپ کے لیے سلور آئی شیڈز کا انتخاب کیا جاتا ہے جو ظاہر ہے آپ کی شخصیت کو سحر انگیز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اگر آپ مون لائٹ میک اپ کا ارادہ رکھتی ہیں تو سب سے پہلے آئی برو کے نیچے آنکھوں کی اوپری سطح پر سلور ہائی لائٹر لگائیں۔

اس کے بعد سلوررنگ کا شیڈ بھنوؤں کے نیچے بیس کے طور پر لگائیں۔
اب نیلے یا فیروزی رنگ کا آئی شیڈ لیکر اس کے اندر ہلکا سا سلوررنگ ملا لیں اور اسے پپوٹوں پر لگا لیں آپ کا کول میک اپ تیار ہوگیا۔
شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا سالگرہ کے فنکشن آپ کے چہرے اور آنکھوں کے میک اپ کو انتہائی دلکش اور جاذب نظر ہونا چاہیے۔خوش رہے اور میک اپ کی تکنیکوں میں مہارت لا کر اپنی بیوٹیشن آپ بن جائیے۔

دراصل چہرے پر میک اپ کا آغاز آنکھوں سے ہوتا ہے اور اگر آنکھوں کا میک خوبصورتی سے کیا جائے تو پورا چہرہ دلکش اور حسین لگتا ہے۔آنکھوں کا غلط میک اپ چہرے کے خدوخال کو متاثر کرتا ہے۔یہ چہرے کے پورے میک اپ کو خراب کردیتاہے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آنے لگتی ہیں آنکھوں کے میک اپ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ آئی شیڈز کا مناسب اور کم سے کم استعمال کریں ۔اپنے لباس کی مناسبت سے شیڈ منتخب کریں اور صرف دو تین شیڈز کی مدد سے جاذب نظر اور باوقار میک اپ کریں ۔ایسا ہر گز نہ کریں کہ کٹ میں موجود تمام پسندیدہ رنگ تہہ درتہہ جماتی چلی جائیں اور آنکھوں کو ڈسکو بال بنا ڈالیں ۔یہ غلطی آپ کی میک اپ پر کی گئی تمام محنت برباد کر دے گی۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Ankhain Rooh Ka Daricha" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.