Eid Ka Makeup Aur Hair Style - Article No. 3262

Eid Ka Makeup Aur Hair Style

عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل - تحریر نمبر 3262

میک اپ کے بغیر خواتین کی تمام تیاری پھیکی رہتی ہے کیونکہ اس کے بغیر خواتین کا سجنا سنورنا ناممکن ہے

ہفتہ 6 اپریل 2024

عید سمیت کوئی بھی خاص موقعہ ہو، میک اپ کے بغیر خواتین کی تمام تیاری پھیکی رہتی ہے کیونکہ اس کے بغیر خواتین کا سجنا سنورنا ناممکن ہے۔میک اپ میں زیادہ تر شمری گلیٹر میک اپ پسند کیا جا رہا ہے جو جلد کے نقوش کو نمایاں کرتا ہے اور خوبصورتی کو ابھار دیتا ہے۔لباس کا رنگ اگر سرخ ہو تو لپ اسٹک شائنی انگلش رنگوں کی پسند کی جاتی ہے۔آنکھوں پر کاجل یا لمبا لائنر دلکش دکھائی دیتا ہے۔
آئی شیڈز سافٹ رنگ کے استعمال کیے جا رہے ہیں۔رخساروں کی سرخی بڑھانے کے لئے بلش آن میٹ اور گلیمرس رنگ کے استعمال کیے جا رہے ہیں۔عید کے موقع پر خواتین جہاں دلکش دکھائی دینے کے لئے کپڑوں سمیت میک اپ اور جیولری محنت کرتی ہیں وہیں بالوں کے انداز بھی ان کے فیشن میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)


خوبصورتی کا انحصار بالوں سے بھی ہوتا ہے اور بالوں کے مختلف خوبصورت اسٹائل سے شخصیت میں نمایاں تبدیلی آ جاتی ہے جو کہ خواتین کی خوبصورتی کو مزید نکھار دیتی ہے۔

ہیئر اسٹائلز نے ہر سال کی طرح اس سال بھی منفرد ہیئر کٹ کو متعارف کرایا جن میں شارٹ ہیئر اسٹائل کو خواتین اور بالخصوص لڑکیوں کی جانب سے خاصہ پسند کیا گیا ہے۔شارٹ شرٹز،فلیپر اور سگریٹ پینٹ کے فیشن ٹرینڈ کے ساتھ شارٹ ہیئر اسٹائل کو بھی اپنایا جا رہا ہے۔یہ اسٹائل فارمل سیمی فارمل اور عام طور پر پہنے جانے والے تمام ملبوسات پر نہایت خوبصورت لگتا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ اس وقت عید موسم گرما میں ہے اور اس میں لمبے بالوں کی نسبت شارٹ ہیئرز آسانی سے سنبھل جاتے ہیں جس سے گرمی کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Eid Ka Makeup Aur Hair Style" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.