Sardiyon Ke Liye Makeup Tip - Article No. 3222

Sardiyon Ke Liye Makeup Tip

سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ - تحریر نمبر 3222

تیز و تند سرد ہوائیں چہرے کو خشک کر دیتی ہیں

منگل 12 دسمبر 2023

سردی کے آغاز سے قبل ہی ہماری حساس جلد مختلف مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے اور اگر آپ میک اپ کرنے کی شائق ہیں تو میک اپ چہرے پر جمائے رکھنا سرد موسم میں بہت مشکل ہو جاتا ہے تاہم بھارت کی میک اپ ایکسپرٹ شہناز حسین موسم سرما میں میک اپ کی بعض تیکنیکس سے آپ کو روشناس کرا رہی ہیں۔آیئے ملاحظہ کرتے ہیں۔سردیوں کے دوران فاؤنڈیشن لگانے سے قبل موئسچرائزر لگایئے۔
دن میں باہر نکلنے سے پہلے اپنے چہرے پر سن بلاک لگا کر پانچ منٹ انتظار کرنے کے بعد فاؤنڈیشن لگائیں۔سردیوں میں چہرے کیلئے کریمی فاؤنڈیشن مناسب رہتی ہے۔گیلے اسفنج سے فاؤنڈیشن کو پورے چہرے پر اچھی طرح پھیلا لیں۔ فاؤنڈیشن پیشانی اور ناک کے دونوں جانب لگانے کے لیے ہلکا نم دار اسفنج استعمال کریں اور اچھی طرح فاؤنڈیشن باہر کی جانب پھیلا لیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد فاؤنڈیشن کو ٹھوڑی اور جبڑے کی ہڈیوں تک پھیلا کر اُوپر کی جانب یعنی رخساروں کی جانب اسٹروک لگائیں پھر گردن کی جانب اسٹروک لگائیں۔اچھی طرح بلینڈنگ کے بعد غور سے دیکھیں کہ فاؤنڈیشن کے اسٹروک نظر تو نہیں آ رہے۔
فاؤنڈیشن کو جمانے کے لئے چہرے پر پاؤڈر لگانے کے بعد روئی یا صاف برش سے زائد پاؤڈر صاف کر لیں۔آئی شیڈو کریمی لیں۔
پاؤڈر آئی شیڈو سردیوں میں جلد کو سیکٹر دیتا ہے۔کریمی آئی شیڈو لگانا تھوڑا سا دشوار ہے لیکن خشکی پیدا نہیں کرتا اور سردیوں میں اچھا لگتا ہے۔ سردیوں میں گلوسی لپ اسٹک کا انتخاب مناسب ہے۔
میٹ لپ اسٹک میں مزید جلد خشک ہوتی ہے۔ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنانے کے لئے لپ پنسل لگائیں پھر اسے رنگ سے بھر لیں۔اس مقصد کے لئے لپ برش استعمال کریں۔
لپ اسٹک لگانے کے بعد بے رنگ گلوس لگانا مت بھولیں۔یہ Look سردیوں میں اچھی لگے گی۔اگر آپ کے ہونٹوں کی رنگت گہری ہے تو ہونٹوں کی رنگت ہلکی کرنے کے لئے رات بھر بادام کی کریم ہونٹوں پر لگائیں۔لپ اسٹک لگاتے ہوئے ہونٹ کے ہلکے رنگ والے حصے پر ڈارک براؤن رنگ لگائیں پھر دونوں ہونٹوں پر اپنا پسندیدہ رنگ لگا لیں اس طرح دونوں ہونٹوں کا رنگ یکساں لگے گا۔سردیوں کے دوران لپ بام لگانا مت بھولیے گا۔یہ ہونٹوں کو نمی فراہم کرتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Sardiyon Ke Liye Makeup Tip" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.