Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab - Article No. 3136

Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab

ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب - تحریر نمبر 3136

ان کی مدت استعمال تو دیکھئے

بدھ 17 مئی 2023

سجنے سنورنے کا شوق خواتین کو نہ ہو یہ تو ممکن ہی نہیں اسی لئے وہ مارکیٹ میں متعارف ہونے والی نئی کاسمیٹکس کا علم رکھتی ہیں اور انہیں استعمال بھی کرتی ہیں یوں ڈریسنگ ٹیبل پر کاسمیٹکس کا ڈھیر لگ جاتا ہے۔اس بار چھٹی کے دن کے صرف 10 منٹ اپنی ڈریسنگ ٹیبل کو دیجئے۔تمام پراڈکٹس کا بغور جائزہ لیجئے اور ان کی Expiry Date چیک کر لیں یعنی مدت استعمال کا ایک تجویز کردہ عرصہ ہی انہیں اصلی حالت میں رکھ سکتا ہے۔

عام طور پر کاسمیٹکس زیادہ سے زیادہ دو یا ڈھائی برس تک بہترین نتائج دیتی ہیں۔جب ان کی مدت میعاد ختم ہونے لگتی ہے تو ان کے مفید اجزاء غیر موٴثر ہونے لگتے ہیں اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے کیمیکلز بھی تازہ نہیں رہتے جس کی وجہ سے ان میں جراثیم پیدا ہونے لگتے ہیں لہٰذا ان پراڈکٹس کو استعمال کرنے کی صورت میں جلد پر کسی قسم کا انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

صرف 10 منٹ میں آپ کو ایسی کئی پرانی کاسمیٹکس ملیں گی جو یا تو اپنی خوشبو کھو چکی ہوں گی یا پھر ان سے تعفن اٹھتا ہوا محسوس ہو گا یہ انتہائی مضر صحت ہیں۔
مسکارا کی عمر تین سے چار ماہ کی ہوتی ہے
اگر آپ کے مسکارے میں سیال مادہ خشک ہو چکا ہے۔یہ روغنی بھی نہیں رہا اور اس کی چمک بھی ماند پڑ چکی ہے تو ایسے مسکارے کو علیحدہ کر دیجئے۔
یہ ناکارہ ہو چکا ہے۔
فاؤنڈیشن کی طبعی عمر ایک سال ہوتی ہے
کام کرنے والی خواتین فاؤنڈیشن کم و بیش روزانہ ہی استعمال کرتی ہیں۔چنانچہ انہیں ایک سال میں دو سے تین بار فاؤنڈیشن خریدنی پڑتی ہے۔پرانی فاؤنڈیشن ختم ہونے سے پہلے نئی کا استعمال شروع کر دینا اور پرانی کو دراز میں کہیں پیچھے رکھ دینا اور کئی برس بعد نکال کر توقع کرنا کہ یہ بہترین نتائج دے گی،ممکن نہیں۔
بہتر ہے کہ سال بھر کے اندر اندر پرانی کاسمیٹکس استعمال کر کے شیشیاں پھینک دی جائیں۔
فیس پاؤڈر کی عمر بھی دو برس کی ہے
عام طور پر فیس پاؤڈرز دو برس سے زائد باقی بھی نہیں رہتے۔اگر آپ طریقے سے کاسمیٹکس استعمال کرتی ہیں تو انہیں دو برس میں ہی ختم ہو جانا چاہئے۔لپ اسٹکس کی عمر چھ ماہ سے ایک سال تک ہوتی ہے۔لپ اسٹک جب تک نمی نہ کھوئے یا پگھل کر ٹوٹے نہیں یا Smell نہ بدلے استعمال کی جا سکتی ہیں۔

اب آئیے میک اپ برشز،اسفنج پفس،ہیئر برشز کی طرف
کیا آپ کے خیال میں انہیں کم از کم 5 برس تک کارآمد رہنا چاہئے۔ایسا ہر گز بھی ممکن نہیں کیونکہ ان برشز کے فائبر جھڑنے لگتے ہیں۔پفس پھٹ جاتے ہیں اور اگر کبھی بے دھیانی میں نم جلد پر پاؤڈر کا استعمال کر لیا جائے تو ان پفس سے بدبو آنے لگتی ہے۔اگر پفس پھٹے نہیں تو ہر ہفتے یا پندرہ دن میں ایک بار بے بی شیمپو کی مدد سے ان برشز اور پفس وغیرہ کو دھو لیا کریں۔
ایسا باقاعدگی سے کریں گی اور دھوپ میں خشک کر کے صاف کپڑے سے پونچھ کر رکھیں گی تو ان کی طبعی عمر میں کمی نہیں آئے گی تاہم یہ محفوظ ہو جائیں گے۔
کاسمیٹکس کو محفوظ کرنے کا طریقہ
میک اپ کے سامان میں برشز،لپ اسٹکس،آئی لائنر اور فیس پاؤڈر شامل ہیں۔انہیں الگ الگ بیگز میں ڈال کے رکھیں تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ کو کوئی پریشان نہ ہو اور یہ طریقہ اپنا کر آپ اپنے سامان کو صاف،محفوظ اور دیر تک قابل استعمال رکھ سکیں گی۔

پرانی کاسمیٹکس کو ہمیشہ الگ رکھیں یعنی جو ابھی زیر استعمال ہوں تاکہ اگر ان پر دھول یا بیکٹیریا ہو تو وہ نئی اشیاء کو متاثر نہ کر سکے۔
ہیئر برشز کو ہر ہفتے شیمپو ملے پانی میں کچھ دیر ڈبو کے رکھیں۔بال پین کی مدد سے ٹوٹے ہوئے بال علیحدہ کریں اور اچھی طرح صفائی کر لیا کریں۔
میک اپ کے برشز کو کسی کنٹینر میں رکھتے ہوئے اس چیز کا خیال رکھیں کہ ان برشز کا اوپری حصہ کنٹینر میں اوپر کی جانب ہو تاکہ ان کا فائبر خراب نہ ہو۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.