Waterproof Makeup - Article No. 3155

Waterproof Makeup

واٹر پروف میک اپ - تحریر نمبر 3155

گرمی کی شدت بڑھتے ہی اس کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے

بدھ 14 جون 2023

زینب مغل
ہمارے ملک میں چاہے موسم سرما کی اینٹری ہو یا ہوش و حواس معطل کر دینے والی گرمی کی آمد،خواتین میک اپ بنا نہیں رہ سکتیں۔موسم سرما کا میک اپ ہو یا اس دوران جلد کی حفاظت اتنا مشکل نہیں جتنا یہی کام موسم گرما میں فکرمند کرنے لگتا ہے۔موسم گرما میں چونکہ قدرتی طور پر رنگت سانولی،جلد کھردری خشک اور روکھی ہونے لگتی ہے اس لئے خواتین میک اپ کو ناراض موسم گرما میں بھی نہیں کر سکتیں۔
یہی وجہ ہے کہ کافی احتیاط کے ساتھ موسم گرما میں بھی میک اپ کا استعمال بتدریج جاری رہتا ہے۔آرٹسٹ کا خیال ہے کہ میک اپ چاہے موسم گرما کا ہو یا سرما کا زیادہ دیر تر و تازہ رہنے والا مہارت سے کیا گیا کیونکہ بنیادی تکنیک اور موسم کے مطابق کیا جانے والا میک اپ آپ چہرے کی من چاہی خوبصورتی اجاگر کرتا ہے بلکہ آپ کو کسی بھی تقریب میں پُراعتماد رکھنے کے ساتھ ساتھ پُرسکون بھی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تو آئیے آج کچھ بات کر لیتے ہیں گرمیوں کے واٹر پروف میک اپ کی۔
دراصل گرمی کی شدت بڑھتے ہی واٹر پروف میک اپ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے،پارلرز میں آنے والی خواتین موسم گرما کی شدت کی وجہ سے واٹر پروف میک اپ کو ترجیح دینے لگتی ہے۔واٹر پروف میک اپ کی وجہ سے میک اپ کئی گھنٹوں تک ٹھیک رہتا ہے اور پسینہ آنے کے باوجود بھی خراب نہیں ہوتا۔
اس سلسلے میں بیوٹیشن نبیلہ رشید کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں واٹر پروف میک اپ کا استعمال بڑھ گیا ہے ہمارے پاس میک اپ کے لئے آنے والی ہر خاتون کا یہی سوال ہوتا ہے کہ یہ کتنی دیر تک ٹھیک رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے جس طرح دیگر شعبوں کو متاثر کیا اسی طرح میک اپ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ریٹ بڑھانا ہماری مجبوری ہے اچھی اور معیاری چیزوں کو استعمال کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

اس حوالے سے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر سحرش کا کہنا ہے کہ بلاشبہ موسم کی شدت سے بچنے کے لئے ہمیں چہرے پر مختلف ٹریٹمنٹ کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور یہ خواتین کی مجبوری بھی ہے،مارکیٹ میں ہر طرح کی برانڈ کا میک اپ اور دیگر چیزیں موجود ہیں لیکن ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے لوکل برانڈ کی چیزوں میں تیز کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں جن سے فوری رزلٹ ملتا ہے لیکن یہ آپ کی سکن کے لئے انتہائی خطرناک ہے اس سے سکن پر کینسر سمیت مختلف قسم کی بیماریاں لگ سکتی ہیں اس لئے ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے کسی صورت بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوئی بھی پروڈکٹ لیتے وقت یہ ضرور دیکھیں کہ وہ کس کمپنی کی ہے تھوڑے سے پیسے بچانے کے لئے اپنی اسکرین پر کمپرومائز مت کریں۔
گرمیوں میں پرائمر آپ کا سب سے اچھا دوست ہے۔گرمیوں میں فاؤنڈیشن کو چہرے پر قائم رکھنے کا یہ سب سے اچھا ذریعہ ہے۔پرائمر کا اچھا نتیجہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی بہت کم مقدار چہرے پر لگائی جائے۔
مٹر کے دانے برابر کوئی بھی رنگ صاف کرنے والا آئل کنٹرول پرائمر کا چہرے پر استعمال کریں اس سے آپ کا میک اپ بہت دیر تک تر و تازہ رہتا ہے۔پرائمر جلد پر چکنائی نہیں آنے دیتا اور فاؤنڈیشن کا اثر چہرے پر رہتا ہے اسے چہرے سے ہٹنے نہیں دیتا۔اس کے علاوہ گرمیوں کے موسم میں واٹر پروف مسکارے کا استعمال لازمی کرنا چاہیے!اپنی پلکوں کو ہلکا سا بل دینے کے بعد ان پر واٹر پروف مسکارا لگائیں اس سے آپ دھندلاہٹ سے بچ جائیں گی کیونکہ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ان کی آنکھیں جانور جیسی لگیں اگر آپ کے پاس پہلے ہی آپ کی پسند کا مسکارا موجود ہے تو ایک کوٹ واٹر پروف مسکارے کا بھی لگائیں تاکہ آپ کا مسکارا دیر تک لگا رہے۔
گرمیوں کے موسم میں اپنے لئے لیپ اسٹین کا انتخاب کریں۔کیونکہ یہ گرمیوں کے موسم میں جلدی نہیں پگھلتا۔آپ صرف رنگین بام بھی ہونٹوں پر لگا سکتے ہیں تاکہ آپ کے ہونٹ رنگین نظر آئیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Waterproof Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.