BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz - Article No. 3219

BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz

BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز - تحریر نمبر 3219

بظاہر دونوں کریمیں ایک جیسے دعوے کرتی ہیں لیکن دونوں ہی الگ الگ نوعیت کی کریمیں ہیں

پیر 4 دسمبر 2023

آج کی سب سے معروف پروڈکٹ BB اور CC کریم ہے فاؤنڈیشن سے خاصی ہلکی یہ دونوں کریمیں سب سے پہلے کوریا میں مشہور ہوئی تھیں اور جلد ہی انہیں پوری دنیا کی بیوٹی کمپنیوں نے تیار کرنا شروع کر دیا۔بظاہر دونوں کریمیں ایک جیسے دعوے کرتی ہیں لیکن دونوں ہی الگ الگ نوعیت کی کریمیں ہیں آئیے‘BB اور CC کی خصوصیات آپ کو بتاتے ہیں آپ اپنی ضرورت کے مطابق کریم کا انتخاب کر لیجیے گا۔

BB کریم
یہ دراصل بیوٹی بام کا مخفف ہے۔یہ چہرے پر اچھی طرح پھیل جاتی ہے اور ایک چمکدار سا لُک دیتی ہے BB کریم جلد کو ملائم بناتی ہے۔اسے موئسچرائز کرتی ہے۔دھوپ کے منفی اثرات سے بچاتی ہے۔
اس کے استعمال سے جلد صحتمند اور نوجوان لگتی ہے۔بعض BB کریموں میں اینٹی ایجنگ عناصر بھی شامل ہوتے ہیں یہ کریم ان خواتین کیلئے بہترین انتخاب ہے جن کی جلد اصل میں خوبصورت ہے اور وہ صرف اپنی رنگت کو نکھارنے کے لئے BB کریم کا استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوان لڑکیوں کی جلد کو زیادہ بھاری کریم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ان کے لئے بھی BB مناسب ہے۔صاف ستھرے چہرے پر BB کریم کی ہلکی سی تہہ چہرے کو فریش لُک دیتی ہے۔
CC کریم
اس کا مطلب ہے کلر کریکٹنگ کریم‘اس میں جلد کو چمکدار بنانے والا پرائمر‘موئسچرائزر‘سن اسکرین‘اینٹی ایجنگ عناصر اور بعض اوقات کولاجن بوسٹر بھی شامل ہوتا ہے CC کریم ایسی جلد کے لئے مفید ہے جس کا رنگ خراب ہو رہا ہو یہ کریم BB کریم سے زیادہ ہلکی ہوتی ہے۔اگر آپ کی جلد سرخی مائل ہے اور اس پر گہرے نشانات ہیں۔کیل مہاسوں کے نشانات ہیں تو پھر یہ کریم آپ ہی کے لئے ہے۔اس کریم کو کنسیلر کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تاکہ چھائیاں اور نشانات چھپ سکیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.