Apni Look Ko Young Banane K Liye Chaand Tips Azmain - Article No. 1304
اپنی لُک کو ینگ بنانے کیلئے چند ٹپس آزمائیں - تحریر نمبر 1304
لافانی جوانی، اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ سرگرداں رہتے ہیں۔ بے شک وقت گزرتا جائے لیکن ان کی جوانی برقرار رہے۔ جھریوں سے بے داغ چہرے ہر کسی کو تمنا ہوتے ہیں۔ 60 سالہ پرانے جسم پر 20 سالہ چہرہ چاہتے ہیں
منگل 8 ستمبر 2015
(جاری ہے)
ہر سال آپ کی عمر ایک سال مزید آگے چلی جاتی ہے۔ آپ کا چہرے اور آپ کا جسم مزید بوڑھا ہوتا جاتا ہے لیکن اس بڑھتی عمر میں بھی آپ خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔ اگر آپ ورزش کریں، اپنی غذا کا خیال رکھیں خود کو فِٹ رکھیں تو آپ عمر رسیدگی میں بھی خود کو جوان رکھ سکتی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ کام ذرا مشکل ہو جائے گا لیکن بہت زیادہ نظم و ضبط اور کوششوں کے ساتھ آپ اپنے فیگر (figure) کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔
جب آپ کی جِلد کی بات آتی ہے تو یہ مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے Botox اور پلاسٹک سرجری ہے۔ جب کوئی بھی چیز کام نہ کرے تو یہ ایک متبادل ہوتے ہیں۔ مزید یہ ہے کہ یہ بہت کم تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ جھریاں صاف کرنے یا آپ کو بہت زیادہ ممکنہ حد تک جوان بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آ پ کی عمر کافی حد تک کم نظر آتی ہے۔
مائیکرو ڈرما بریشن:
کیا آپ نے کبھی کلینک جا کر مائیکروڈرمابرشین آزمایا ہے؟ یہ ایک فیشل کی طرح ہے جہاں ڈاکٹر آپ کے چہرے پر چھوٹے چھوٹے کرسٹلز ڈالتے ہیں تاکہ آپ کی جلد کو ہموار اور نرم کیا جا سکے ۔ آپ کو چند اہم ٹریٹ منٹس (treatments) کروانے ہوں گے پر یہ بہت اثر انگیز ہے۔ اس کے بعد آپ کی جِلد بہت حد تک جوان اور تروتازہ ہو جائے گی۔ جھریاں کم ہو جاتی ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جِلد کو جلاتا نہیں۔ ان دنوں تو یہ عمل گھر پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ اپنے گھر پر مائیکروڈرمابریشن کٹ لائیں اور اسے آزمائیں۔
جسمانی جھریاں دور کرنے کے علاوہ آپ اپنے لباس کے انتخاب اور اپنے عمل سے بھی خود کو جوان بنا سکتی ہیں۔ ایک زندہ دل اور زندگی سے بھر پور خاتون اپنی عمر سے کہیں زیادہ جوان نظر آتی ہے۔ ذرا ڈائنی کیٹن کو دیکھیں وہ 5 جنوری 1946 کو پیدا ہوئی۔ اب تقریباً 60 سال کی ہے اور یقیناً وہ اتنی عمر کی نہیں لگتی ہے۔ اس سے بھی ہمیں بہت سے ٹپس لینے چاہیے۔
ہیئراسٹائلز:
پرانے اسٹائل چھوڑکر نئے اور ایسے اسٹائل اپنائیں جس میں آپ کی عمر کہیں کم لگے۔ یہ بہت آسان کام ہے۔ خود کو ایسا اسٹائل دینے کیلیے کسی اچھے پارلر میں جائیں اور اْن سے مشورہ کریں۔
خوشبو:
اچھی اور نوجوانوں والی خوشبو سے آپ اپنی حقیقی عمر سے کہیں جوان محسوس کریں گی۔ ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین گلابی چکوترے کی طرز کا پرفیوم استعمال کرتی ہیں وہ اپنی عمر سے تقریباً 6 سال کم عمر محسوس ہوتی ہیں۔
لائیٹنگ:
جس طرح آپ کو خود کو دوسروں کے سامنے لاتی ہیں وہ انداز بھی آپ کو کہیں زیادہ کم عمر دکھاتا ہے۔ زیادہ تیز یا غیر ہموار روشنی میں آپ بہت کم عمر نظر آئیں گی۔ ہر ایک کینڈل لائٹ میں بہتر نظر آتا ہے۔ اسی لیے اپنے گھر میں ایسی روشنیوں کا انتظام کریں جو آپ کو خوبصورت دکھا سکیں۔
میک اپ:
جب ہر ایک چیز ناکام ہو جاتی ہے تو اپنے چہرے کی تمام لائنوں پر موئسچرائزر لگائیں اور پھر میک اپ کا استعمال کریں پھر ایسے رنگ کے میک اپ کا انتخاب کریں جو آپ کی جِلد کو ٹون سے میچ کرتا ہوتا کہ آپ کا لگ بہتر ہو سکے۔ بیس کا انتخاب بہت سوچ کر کریں، کیونکہ اچھی بیس ہی میک اپ کو ابھارتی ہے۔ آئیڈیل شیڈ کے لیے آپ 2 رنگوں کو ملا کر نیا شیڈ بھی بناسکتی ہیں۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
پارلر جانے کی ضرورت نہیں
Parlour Jane Ki Zaroorat Nahi
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک
Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak
کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے
Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ
Sardiyon Ke Liye Makeup Tip
BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز
BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup
نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup
ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab
جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz