Apni Look Ko Young Banane K Liye Chaand Tips Azmain - Article No. 1304

Apni Look Ko Young Banane K Liye Chaand Tips Azmain

اپنی لُک کو ینگ بنانے کیلئے چند ٹپس آزمائیں - تحریر نمبر 1304

لافانی جوانی، اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ سرگرداں رہتے ہیں۔ بے شک وقت گزرتا جائے لیکن ان کی جوانی برقرار رہے۔ جھریوں سے بے داغ چہرے ہر کسی کو تمنا ہوتے ہیں۔ 60 سالہ پرانے جسم پر 20 سالہ چہرہ چاہتے ہیں

منگل 8 ستمبر 2015

لافانی جوانی، اسے حاصل کرنے کے لیے بہت سے لوگ سرگرداں رہتے ہیں۔ بے شک وقت گزرتا جائے لیکن ان کی جوانی برقرار رہے۔ جھریوں سے بے داغ چہرے ہر کسی کو تمنا ہوتے ہیں۔ 60 سالہ پرانے جسم پر 20 سالہ چہرہ چاہتے ہیں۔ ایسا اکثر ہالی ووڈ میں ہوتا ہے۔ پہلے تو پلاسٹک سرجری کے ذریعے یہ کام کیا جاتا ہے لیکن اب Botox کے ذریعے بوڑھے، جھریوں زدہ چہرے کو جوان بنایا جاتا ہے۔
اس میں ایک انجکشن آپ کے چہرے کے پٹھوں کو مفلوج کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ اس کے بعد چہرے سے بڑھتی عمر کی لکیریں صاف کر دی جاتی ہیں۔ کیا یہ سننے میں جھر جھرا دینے والا نہیں ہے؟ پھر یہ کہ اگر آپ نوجوانی میں بہت خوبصورت تھیں۔ پھر کیا آپ اپنی اس خوبصورتی کو تا دیر قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن جتن نہیں کریں گی؟ وقت بہت جابر ہے، کسی کے لیے نہیں رْکتا ہے۔

(جاری ہے)

آگے بھاگتا چلا جاتا ہے۔
ہر سال آپ کی عمر ایک سال مزید آگے چلی جاتی ہے۔ آپ کا چہرے اور آپ کا جسم مزید بوڑھا ہوتا جاتا ہے لیکن اس بڑھتی عمر میں بھی آپ خوبصورت نظر آسکتی ہیں۔ اگر آپ ورزش کریں، اپنی غذا کا خیال رکھیں خود کو فِٹ رکھیں تو آپ عمر رسیدگی میں بھی خود کو جوان رکھ سکتی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ کام ذرا مشکل ہو جائے گا لیکن بہت زیادہ نظم و ضبط اور کوششوں کے ساتھ آپ اپنے فیگر (figure) کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔

جب آپ کی جِلد کی بات آتی ہے تو یہ مزید مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے Botox اور پلاسٹک سرجری ہے۔ جب کوئی بھی چیز کام نہ کرے تو یہ ایک متبادل ہوتے ہیں۔ مزید یہ ہے کہ یہ بہت کم تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ جھریاں صاف کرنے یا آپ کو بہت زیادہ ممکنہ حد تک جوان بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آ پ کی عمر کافی حد تک کم نظر آتی ہے۔
مائیکرو ڈرما بریشن:
کیا آپ نے کبھی کلینک جا کر مائیکروڈرمابرشین آزمایا ہے؟ یہ ایک فیشل کی طرح ہے جہاں ڈاکٹر آپ کے چہرے پر چھوٹے چھوٹے کرسٹلز ڈالتے ہیں تاکہ آپ کی جلد کو ہموار اور نرم کیا جا سکے ۔
آپ کو چند اہم ٹریٹ منٹس (treatments) کروانے ہوں گے پر یہ بہت اثر انگیز ہے۔ اس کے بعد آپ کی جِلد بہت حد تک جوان اور تروتازہ ہو جائے گی۔ جھریاں کم ہو جاتی ہیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جِلد کو جلاتا نہیں۔ ان دنوں تو یہ عمل گھر پر بھی کیا جاسکتا ہے۔ اپنے گھر پر مائیکروڈرمابریشن کٹ لائیں اور اسے آزمائیں۔
جسمانی جھریاں دور کرنے کے علاوہ آپ اپنے لباس کے انتخاب اور اپنے عمل سے بھی خود کو جوان بنا سکتی ہیں۔
ایک زندہ دل اور زندگی سے بھر پور خاتون اپنی عمر سے کہیں زیادہ جوان نظر آتی ہے۔ ذرا ڈائنی کیٹن کو دیکھیں وہ 5 جنوری 1946 کو پیدا ہوئی۔ اب تقریباً 60 سال کی ہے اور یقیناً وہ اتنی عمر کی نہیں لگتی ہے۔ اس سے بھی ہمیں بہت سے ٹپس لینے چاہیے۔
ہیئراسٹائلز:
پرانے اسٹائل چھوڑکر نئے اور ایسے اسٹائل اپنائیں جس میں آپ کی عمر کہیں کم لگے۔
یہ بہت آسان کام ہے۔ خود کو ایسا اسٹائل دینے کیلیے کسی اچھے پارلر میں جائیں اور اْن سے مشورہ کریں۔
خوشبو:
اچھی اور نوجوانوں والی خوشبو سے آپ اپنی حقیقی عمر سے کہیں جوان محسوس کریں گی۔ ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین گلابی چکوترے کی طرز کا پرفیوم استعمال کرتی ہیں وہ اپنی عمر سے تقریباً 6 سال کم عمر محسوس ہوتی ہیں۔

لائیٹنگ:
جس طرح آپ کو خود کو دوسروں کے سامنے لاتی ہیں وہ انداز بھی آپ کو کہیں زیادہ کم عمر دکھاتا ہے۔ زیادہ تیز یا غیر ہموار روشنی میں آپ بہت کم عمر نظر آئیں گی۔ ہر ایک کینڈل لائٹ میں بہتر نظر آتا ہے۔ اسی لیے اپنے گھر میں ایسی روشنیوں کا انتظام کریں جو آپ کو خوبصورت دکھا سکیں۔
میک اپ:
جب ہر ایک چیز ناکام ہو جاتی ہے تو اپنے چہرے کی تمام لائنوں پر موئسچرائزر لگائیں اور پھر میک اپ کا استعمال کریں پھر ایسے رنگ کے میک اپ کا انتخاب کریں جو آپ کی جِلد کو ٹون سے میچ کرتا ہوتا کہ آپ کا لگ بہتر ہو سکے۔
بیس کا انتخاب بہت سوچ کر کریں، کیونکہ اچھی بیس ہی میک اپ کو ابھارتی ہے۔ آئیڈیل شیڈ کے لیے آپ 2 رنگوں کو ملا کر نیا شیڈ بھی بناسکتی ہیں۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Apni Look Ko Young Banane K Liye Chaand Tips Azmain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.